فیڈ این جی او ،امیر شریعت مولاناولی رحمانی ؒکے طرز پر پورے سمستی پور ضلع میں مکاتب کا جال بچھانے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی: غضنفر شکیل
فاضل پور مکتب میں مفت تعلیم حاصل کررہے طالب علموں کے ماہانہ ٹیسٹ میں کامیاب بچوں کو مکتب انتظامیہ کی جانب سے انعام دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
سمستی پور(پریس ریلیز): مکاتب کی فکر صفہ والی فکر ہے۔ ان دنوں مکاتب کا قیام ہماری نئی نسل کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا مچھلی کے لئے پانی کی اہمیت ہے۔ اسی فکر کو لے کر مفکر اسلام امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی ؒ نے امارت کی جانب سے ہر محلہ اور گلی میں مکاتب کے قیام کی مہم چلائی تھی۔ امیر شریعت کے ہر علاقہ میں مکاتب کا جال بچھانے کے خواب کو فیڈ این جی او پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ باتیں معروف سماجی کارکن غضنفر شکیل نے تاج پور بلاک کی پنچایت شاہ پور بگھونی فاضل پور محمد فضیل مرحوم کی رہائش گاہ پر چل رہے مکتب میں زیر تعلیم بچوں کے ماہانہ ٹیسٹ پروگرام میں کامیاب بچوں کے درمیان انعام تقسیم کرنے سے قبل کہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈ این جی او نے ایک کوشش کی ہے کہ قرب و جوار کے علاقہ میں زیادہ سے مکاتب کا قیام کیا جائے ۔ اس کی شروعات الحمد اللہ ہوچکی ہے۔ کئی مکاتب فیڈ کی زیر نگرانی چل رہی ہے۔ لیکن اس کی تعداد کومزید بڑھانے کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کی معاونت اور عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ مسٹر غضنفر شکیل نے مزید کہا کہ جلد ہی ہمارا وفد امارت شرعیہ کے موجودہ امیر شریعت مولانا فیصل رحمانی سے ملاقات کرے گی اور اس مہم میں ان سے بھئی معاونت کی اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کئی علاقہ ایسا ہے جہاں چھوٹی چھوٹی مسلموں کی آبادی غیر مسلموں کے محلوں میں آ باد ہے۔ وہاں نہ تو دینی تعلیم کے حصول کا نظم ہے اور نہ ہی وہ لوگ مسلمان کے عقائد سے واقف ہیں۔ ایسی صورت میں اگر ہم اہل علم، اہل ثروت ، اہل ذوق لوگ خاموش رہے تو کل قیامت کے دن ہم اللہ کے سامنے خطا کار کے طور پر حاضر ہوں گے۔ موقع پر احمد مرتاض، محمد دانش زماں، محمدمسیح الزماں، محمد ارباز ، نوشاد عثمانی وغیرہ موجود تھے۔ مولانا ابصار ندوی کی دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
نوٹ: تصویر میں کامیاب بچوں کے ساتھ گروپ پوز دیتے ہوئے معروف سماجی کارکن غضنفر شکیل
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

