سب رس اکادمی اور جشن الفاظ کے زیر اہتمام "یاد مینا نقوی”، دشینت کمار کے ڈرامہ کی پیشکش اور سخن کنج کل ہند مشاعرے کا انعقاد 15 جنوری 2023 کو دوپہر 2 بجے سے ککٹ بھون، بھوپال میں کیا جائے گا.
سب رس اکادمی کی سرپرست ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں سب رس اکیڈمی کے ذریعے دوسرے "مینا نقوی اعزاز” سے بھوپال کے مشہور شاعر اور مصور ساجد پریمی کو نوازا جائے گا. انھوں نے آگے بتایا کہ اس پورے پروگرام کو مدھیاورت کا نام دیا گیا ہے. پروگرام تین اجلاس پر مبنی ہوگا. پہلے اجلاس میں دوپہر 2 بجے ڈاکٹر مینا نقوی کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال ہوگا جس میں ضیا فاروقی اور ڈاکٹر نصرت مہدی، ڈاکٹر مینا نقوی کے حوالے سے گفتگو کریں گے. ساتھ ہی قاضی ملک نوید منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے. اس اجلاس کی نظامت کے فرائض رضوان الدین فاروقی انجام دیں گے. دوسرے اجلاس میں دوپہر 3:30 بجے معروف شاعر دشینت کمار کے ذریعے لکھا گیا ڈرامہ ‘ایک کنٹھ وشپائی’ پیش کیا جائے گا. تیسرے اجلاس میں شام 5 بجے سخن کنج کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ظفر صہبائی، مدن موہن مشرا دانش، ڈاکٹر نصرت مہدی، آشو مشرا، کلدیپ کمار، پرمود پویہ، سہیل عمر اور مشغول مہربانی کلام پیش کریں گے. مشاعرے کی نظامت کے فرائض ملک آشو جھا انجام دیں گے.
سب رس اکادمی کے اراکین رضوان الدین فاروقی، سید عابد حسین سہیل عمر اور جشن الفاظ کے اراکین نے بھوپال کے محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

