محترمہ اوشا ٹھاکر، وزیر، محکمہ ثقافت، سیاحت و روحانیت کریں گی افتتاح. ساتھ ہی جناب شیو شیکھر شکلا، پرنسپل سیکریٹری، محکمہ ثقافت و سیاحت اور ڈائریکٹر سنسکرتی جناب ادیتی کمار ترپاٹھی کی باوقار موجودگی رہے گی.
مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،سنسکرتی پریشد ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سہ روزہ *جشن اردو* محترمہ اوشا ٹھاکر، وزیر، محکمہ ثقافت، سیاحت و روحانیت کی بطور مہمان خصوصی موجودگی میں 18، 19، 20 جنوری کو روزانہ صبح 12 بجے سے رات 10 بجے تک *گوہر محل، وی آئی پی روڈ بھوپال* میں منعقد ہوگا.
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکادمی اور محکمۂ ثقافت سبھی کی یہ کوشش ہے کہ جو بھی پروگرام محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام منعقد ہوں وہ زبان و ادب کے فروغ کے نظریہ سے بامقصد ہوں۔ اردو اکادمی نے بھی پورے سال مندرجہ بالا مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام منعقد کیے۔ اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے جشن اردو۔ یہ وہی پروگرام ہے جس کا تمام محبان اردو کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اور ہمیں بھی. اس پروگرام میں پورے صوبے میں منعقد ہوئیں مختلف سرگرمیوں اور مقابلوں کے فاتحین کو اور نئے تخلیق کاروں کو نوازا جائے گا. ساتھ ہی کئی اہم موضوعات پر مبنی سیمینار، گفتگو، کتاب پر مذاکرہ وغیرہ منعقد ہوں گے. تلاش جوہر صوبائی مشاعرہ،چلمن مشاعرہ شاعرات، کل ہند مشاعرہ، بیت بازی کے ساتھ کئی ثقافتی پروگرام جیسے محفل قوالی، چار بیت، اوپن مائیک، شام صوفیانہ وغیرہ بھی جشن کا حصہ ہوں گے. اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ دانشوروں، ادیبوں، فلم اور ٹھیٹر کے اداکاروں سے بھی رو بہ رو ہوا جا سکے گا.
سبھی ادب نواز اور عاشقان فن و شاعری اس سہ روزہ جشن اردو میں بصد احترام مدعو ہیں.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

