سعادت گنج۔بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اللہ تعالیٰ کے کرم سے رمضان کریم کا با برکت میہنہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ رمضان المبارک اسلام کا موسم خیر و برکت ہے اس میں رحمت الہی کی گھٹائیں جھوم جھوم کر برستی ہیں،یہ وہ مبارک و مسعود مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا دریائے کرم جوش پر ہوتاہے ،اس کی رحمت کی گھٹائیں لہرا لہرا کے اٹھتی اور جھوم جھوم کر برستی ہیں،اس مہینہ میں اس کی بندہ نوازیوں کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ روز اپنی جنت کو آراستہ کرتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ بارہ بنکی سے شاٸع ہفت روزہ”صداۓ بسمل” کے ایڈیٹر اور ہندستان کے مشہور و معروف انٹرنیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہا کہ جب رمضان المبارک کا میہنہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دۓ جاتے ہیں۔اور جہنم کے دروازے بند کۓ جاتے ہیں اور اسی کے ساتھ شیاطین کو بھی زنجیر میں جکڑ دیا جاتا ہے۔
ذکی طارق نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور با برکت مہینے میں شیطانوں کو اس لیے قید کیا جاتاہےتاکہ مسلمانوں کو گناہ پر آمادہ نہ کرسکیں۔رمضان المبارک صرف اور صرف عبادت اور ریاضت کا مہینہ ہے لیکن افسوس کہ آج مسلمان رمضان المبارک کی قدروقیمت بھلا بیٹھا ہےودیگرمہینوں کی طرح رمضان المبارک قیمتی اوقات فضول کاموں میں برباد کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس رمضان المبارک کو غنیمت اور اللہ کی جانب سے نعمت مانتے ہوۓ پوری یکسوٸی کے ساتھ اپنے گھروں پر رہ کر زیادہ سے زیادہ اپنا وقت عبادت وریاضت میں گزاریں۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

