Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسینصابی مواد

ایک مصلح قوم اکبر الہ آبادی – ڈاکٹر درخشاں

by adbimiras جنوری 28, 2021
by adbimiras جنوری 28, 2021 0 comment

انیسویں صدی کا ہندوستان مسلمانوں کے لیے بہت پر آشوب دور تھا۔ ۱۸۵۷ کی بغاوت ایک ایسا سانحہ تھا جس کی و جہ سے مسلمانوں کے ذہن پر احساس مغلو بیت بری طرح چھا گیا تھا اس لیے وہ سیاسی،معا شی ،معاشرتی اور تہذیبی پستی میں گرتے جا رہے تھے۔کیونکہ غیر ملکی حکومت کے ساتھ غیر ملکی تہذیب و تمدن نے ہندوستان پر اپناقبضہ جما نا شروع کردیا تھااوریہاں کے مسلمان نہ صرف جسمانی طور پر انگریزوں کے غلام بنتے جارہے تھے بلکہ انھوں نے آزادانہ طور پر سوچنا و سمجھنا بھی تر ک کر دیا تھا۔انگریزی حکومت کے جبر و استحصال سے وہ مکمل طور پر ما یوس ہو کر ان کی غلامی کر نا اپنا فر ض سمجھ بیٹھے تھے۔اور ان کی تہذیب و تمدن کی نقالی میں ہی اپنی نجات سمجھنے لگے تھے۔صورت حال یہ ہو گئی تھی کہ مسلمان قوم کا ملک میں اپناکوئی مقام ہی باقی نہ رہا تھابلکہ وہ ملک میںسب سے زیادہ جاہل،پس ماندہ کمزور اور ذلیل شہری شمار کیے جانے لگے تھے۔اپنی قوم کی ایسی حا لت دیکھ کر اردو کے چند شعرا نے قوم کو بیدار کرنے ان کے اخلاق و اعمال کی اصلاح کرنے اور ان کو تر قی کی منزل کی طرف گامزن کر نے کی فکر کی۔ان میں الطاف حسین حالی،اکبرالہ آبادی اور علامہ اقبا ل کا نام اہمیت رکھتاہے۔میرایہاں’ اکبر الہ آبادی ایک مصلح قوم‘ سے متعلق بات کر نا مقصود ہے اس لیے غیرضروری باتوں سے احتراز کر تے ہوئے میں نے اپنا مضمون یہیں تک محدود رکھا ہے۔

اکبرالہ آبادی انگریزی دور اقتدار میں الہ آباد میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام سیداکبرحسین تھا ۔ان کی ابتدائی تعلیم عام روایت کے تحت گھر پر ہی شروع کی گئی مگر اپنے شوقِ مطالعہ کے تحت نہ صرف انھوں نے انگریزی تعلیم سیکھی بلکہ مختلف شعرا کے کلام بھی پڑھ ڈالے۔اسی مطالعہ شوق نے بہت کم عمری ہی میں ان سے اشعار کہلوا ڈالے ۔انھوں نے مختلف اصناف سخن میں طبع آزما ئی کی۔ ان میںغزل،نظم،مثنوی،قطعہ اور رباعی وغیرہ شامل ہیں۔ (یہ بھی پڑھیں نثری نظم : ہیئت اور تکنیک کی میزان- پروفیسر حنیف کیفی )

اکبر ا لہ آبادی نے اپنی شاعری کی ابتدا غزل گوئی سے کی۔ ان کے نزدیک شاعری کا مقصد زندگی کی تنقید اور اصلاح تھا۔ ہر اچھے شاعر کی طرح ان کے کلام کے بھی دو پہلو نظرآتے ہیں۔ جن میںایک پہلو کا تعلق ان کے ذاتی جذبات و احساسات سے ہے تو دوسرے کا قو می و ملی حسیات و کیفیات سے ہے۔انھوں نے جب اپنے ملک و قوم پرانگریزی حکومت کے اقتدار ، ان کے ظلم و ستم،جدید تعلیم کے رجحانات،ہندو مسلم اتحاد کے بکھراؤ اورخواتین کی بے پردگی دیکھی تو اپنے طنزیہ و مزاحیہ انداز میں اپنی شاعری کے ذریعے اپنی قوم پر تنقید کے تیر چلائے تاکہ اہل بصیرت اس سے عبرت حاصل کر یں اور اپنی اصلاح کر یں۔اس طرح اکبر ایک مصلح قوم ہو نے کے ساتھ ساتھ بحیثیت نقاد بھی ہمارے سامنے آتے ہیں۔کیو نکہ ان کے طنز و تمسخر تنقید کا کام کرتے ہیں۔اوران کی شاعری قوم کی رگوں میں دوڑرہے فاسد لہو کو نشترسے خارج کرنے کاکام کرتی ہے۔ اکبر چونکہ جانتے تھے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ لہو زہر بن کر رگوں میں گردش کرنے لگے گا۔ جس سے سرا سر نقصان خود اپنی قوم کا ہی ہوگا۔ کیونکہ انگریزوں کا مقصد تو اس لہو کو زہر ناک ہی بنانا تھا جبھی تو ان کا رعب و دبدبہ ہندوستانیوں پر اس قدر مسلط ہوتا جارہا تھا کہ اس کے زیر اثر ہندوستان کے لوگ کچھ بھی کر گزرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے تھے :

طا قت فر یاد بھی مجھ میں نہ باقی رہ گئی

ظلم کرنا آپ کو مجھ پر اب آساں ہو گیا

انقلاب دہر دیکھا، بن گیا آقا غلام

قصر کا مالک جو تھا اب اس کا درباں ہو گیا

اکبر نے ان اشعار میں بتا یا کہ انگریزوں نے کس طرح لو گوں میں دہشت پھیلا کر ان کو خوف زدہ کر رکھا ہے۔اس لیے وہ ان کے ظلم و جبر کے خلاف کوئی آواز تک نہیں اٹھا تے ہیں۔اکبران اشعار کے ذریعے اپنی قوم کو واضح لفظوں میں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ انگریز ہندوستان میں لوٹ مار مچا کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں مگر یہاں کے لوگ قحط کا شکار ہوکر بھو کے مر رہے ہیں۔اپنی قوم کی اس خستہ حالی سے اکبر کبھی کبھی اس قدر جذ باتی ہو جاتے ہیں کہ انھیں شاعری کے اصول و ضوابط بھی یاد نہیں رہتے:

جس روشنی  میں لوٹ ہی کی آپ کو سو جھے

تہذیب کی میں اس کو تجلی نہ کہوں گا

لاکھوں کو مٹا کر جو ہزاروں کو ابھارے

اس کو تو میں دنیا میں تر قی نہ کہوں گا

اکبر سمجھتے ہیں کہ انگریزی حکمت عملی کی بدولت ہندوستانیوں نے اپنی بہت سے چیزوں کو ترک کر دیا ہے۔اپنا اخلاقی نظام جو بنی نوع انسان کے ہزاروں سال کے تجربات کا نچوڑ ہے وہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی جگہ زر پرستی،نفع اندوزی، رشوت خوری،بدیانتی،کینہ پروری اور غرض مندی  نے لے لی ہے جس کی و جہ سے ہمارامعاشرہ علیل ہوگیاہے۔اس بیمار معاشرے کا علاج اکبر نے یہ بتایاکہ فرد کو ذاتی مفادات کو چھوڑکر قوم وملت کے لیے کام کرنا چاہیے۔لالچ، جھوٹ،حسد،کینہ وغیرہ سے خود کو پاک رکھنا چاہیے تبھی ایک مثالی معاشرے کا وجود عمل میں آسکتا ہے۔اس لیے اکبر جدید انگریزی تعلیم سے بھی معترض نظر آتے ہیںکیو نکہ مغربی فلسفے،مغربی شعرا اورمغربی تہذیب پڑھنے کے بعد ہندوستان کی قوم  اپنے قدیم اثا ثے سے دور ہوگئی ہے:

باپ ماں سے شیخ سے اللہ سے کیا ان کو کام

ڈاکٹر جنوا گئے،تعلیم دی سرکار نے

انگریزی تعلیم نیہندوستانیوں کوانگریزوں کا ذ ہنی غلام بنا دیا۔یہ ایک خطرناک بیماری  ثابت ہوئی ۔کیونکہ ہمیشہ حاکم قوم یہ چاہتی ہے کے محکوم قوم کا ذہن بدل دیا جائے۔انھیں اپنی روایات، نظریات اور تہذیب سے متنفر یا نا واقف کر دیا جائے۔عام طور پر طویل غلامی کے بعد یہ صورت حال پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ ہندوستان میں ہوا۔یہاں کی قوم جدیدانگریزی تعلیم حاصل کرنے اورانگریزوں کی تہذیب و ثقافت کی نقالی کر نے میں  فخرمحسوس کرنے لگی۔اور قدیم تعلیم یافتہ لوگوں کو جاہل سمجھا جانے لگا اور ان کا مذاق اڑایاجاتا اپنے ابا و اجداد کی روایات سے بغاوت کی جاتی۔ اکبر انگریزوں کی اس سیاسی پالیسی کوبخوبی سمجھتے تھے۔ اپنی قوم کو اس پالیسی کا حصہ بنتے دیکھ کر ان کا دل افسردہ ہو جاتا ہے :

سینہ میرا ہے دل نہیں ہے میرا

میری نہیں بات گو زبان میری ہے

چند دیگر اشعار ملاحظہ ہو:

آپ اکبر لاکھ خوش کلامی کیجئے

کتنا ہی اظہار اعزاز دوامی کیجئے

دوستی کی آپ سے فرصت نہیں اس شوخ کو

یا کھسکئے سامنے سے یا غلامی کیجئے

اکبر کو اس بات کا اندازہ ہے کہ حا کم قوم محکوموں کے نفع یا ان کی اصلاح کے لیے کبھی کو ئی قدم نہیں اٹھاتی ہمیشہ حاکم قوم اپنی سلطنت کے مفاد ات کے لیے کو شاں رہتی ہے ۔چونکہ  انگریزی حکومت  کے نزدیک ہندوستانیوں کو جدید تعلیم دینے کا مقصد ان کے اجداد کے کارناموں سے غافل کرنا اور انھیں قوم یا جماعت کے بجائے انفرادیت پر زور دینا تھا۔ قوم کا صرف اپنی ذات کو بلندی پر لے جانے کی کو ششوں میں مشغول کرنا اور مفاد قوم کو پس ِپشت ڈال دینا ہی ان کے مقاصد میں شا مل تھا تا کہ یہ قوم دوبارہ ایک جٹ ہوکر بغاوت کا علم نہ بلند کر سکے۔اس پر اکبر اس انداز میں شعر کہتے ہیں ملاحظہ فر مائیں:

نقص تعلیم سے اب اس کی سمجھ ہی نہ رہی

دل تو بڑھ جا تا تھا اجداد کے افسانے سے

اکبر الہ آبادی کے نزدیک تعلیم ایسی ہو نی چا ہیے جو انسانوں کو تہذیب،دیانت اور شرافت سکھائے۔مگر ہندوستانیوں کو اپنی تہذیب و اقدار ،تاریخ ،مذہب سے بے اعتنائی بر تے دیکھ اکبر بہت دکھی ہو تے ہیں:

غزالی و رومی کا بھلا کون پڑھے گا

محفل میں چھڑا نغمہ اسپنسرو مل ہے

ایک شعر اور دیکھیں :

شیخ مر حوم کا قول اب مجھے یاد آتا ہے

دل بدل جا ئیں گے تعلیم بدل جانے سے

 

اکبر الہ آبادی نے اپنی شاعری میںان تمام برائیوں کا ذکر کیا ہے جو انگریزی دور حکومت نے لوگوں میں پیدا کیں ۔ کبھی کبھی ملک و قوم کو انحطا طی کی طرف بڑھتا دیکھ کر اکبر ما یوس بھی ہو جاتے ہیں اور انھیں ذرا بھی یہ امید نہ رہتی کہ قوم و ملت دوبارہ راہ راست پر آئے گی۔ان کا خیال تھا کہ حالات روز بروز خراب ترہو تے جائیں گے کیونکہ قوم کی پستی کے بعد یہ توقع کر نا فضول ہے کہ یہ دو بارہ تر قی کرے گی :

پستی قوم کے جب آگئے دن اے اکبر

اونچے درجوں میں ہوئے عقل کے دشمن پیدا

کسی حد تک اکبر کے یہ اندیشے درست بھی ثابت ہوئے کیونکہ مسلمان قوم ملک میں پھرسر ابھارنے کے قابل نہ رہی جیسا کہ ماضی میں مسلمان قوم کی شان و شوکت دنیا بھر میںرہی ہے۔ مگراپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے پھر وہ مقام حاصل نہ کر سکی۔ایک بہترین شاعر دور رس ہوتا ہے اوران تمام باتوں کو پہلے ہی محسوس کر لیتا ہے جو آگے پیش آنے والی ہوتی ہیں جیسا کہ اکبر کو احساس ہو گیا تھا۔اکبر مسلمان قوم کی ذہنیت کے علاوہ ہندو قوم کے ذہن سے بھی مکمل طور پر آشنا ہیں۔ہندؤوں کو مسلمانوں سے جو نفرت تھی اس کو وہ بخوبی سمجھتے ہیں۔ اورانگریزوں کے بعد ہندؤوں کا پورے ملک پر حکمرانی کر نے کا جو خواب تھا اس سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔مگر اس سب کے باوجود وہ انگریزوں کی خوشامد سے بہتر ہندو مسلم اتحاد کو سمجھتے ہیں:

حکم انگلش کا،ملک ہندو کا

اب خدا ہی ہے بھائی صلو کا

اکبر الہ آبادی مسلمان قوم کی نجات مذہب و اخلاق کی پاسداری میں مانتے ہیں ۔مگر اس کے لیے وہ ظاہری مذہب کو ناکافی سمجھتے ہیں بلکہ وہ عمل کے قائل ہیں یعنی عبادات کی پابندی ضروری سمجھتے ہیں۔نماز پڑھنے،روزہ رکھنے اور دوسرے دینی احکام پورے کرنے کے ساتھ ساتھ وہ حقوق العباد پر بھی زور دیتے ہیں:

اونچا نیت کا اپنی زینہ رکھنا

احباب سے صاف اپنا سینہ رکھنا

المختصر یہ کہ اکبر الہ آبادی نے بے شمار مو ضوعات کے ذریعے اپنے اصلاحی افکارونظریات  ظا ہر کیے۔اگر چہ ان کے نظریات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں۔انھیں رجعت پسند،جدید نظریات اور جدید علوم کا دشمن،قدیم تہذیب و روایات کا دلدادہ اور جانے کیا کیا کہا گیا۔مگر اس سب کے باوجود یہ ایک مصلح قوم شاعر ہیں۔اور انھوں نے اپنی قوم و ملت کی اپنی شاعری کے ذریعے جو اصلاح کی وہ فراموش کرنے کے قابل نہیں ہے۔

 

ماخذ

۱۔    اردو شاعری پر ایک نظر،حصہ دوئم،کلیم الدین احمد،بک امپوریم،سبزی باغ ،

پٹنہ،۲۰۱۴

۲۔    اشعار اکبر،مر تب، سید حسن، کتاب منزل،سبزی باغ،پٹنہ

۳۔    اکبر الہ آبادی ایک سماجی و سیاسی مطالعہ،ڈاکٹر افصح ظفر،عر شیہ پبلی کیشنز،دہلی

۴۔    اکبر الہ آبادی تنقیدی و تحقیقی مطالعہ،خوا جہ محمد زکریا،سنگ میل پبلی کیشنز،

لا ہور،۲۰۰۳

۵۔    بزم اکبر،مولوی قمر الدین احمدبدایونی،انجمن تر قی اردو،(ہند) دہلی،۱۹۴۰

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثاکبر الہ آبادیشاعری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
کتبوں کے درمیان کا تانیثی مطالعہ – محمد تیمور خان
اگلی پوسٹ
بلہا کیہہ جاناں میں کون – ڈاکٹر شہناز رحمن

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں