اورنگ آباد27 جون
اورنگ آبادمیں مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت جاری شہرکی گیارہ لائبریوں کے ممبران و دیگر بچوں کے لیے منعقدہ محسن اورنگ آباد مضمون نویسی مقابلہ کا جلسہ تقسیم انعامات صبح گیارہ بجے کڈس آئی ٹی ورڈ اسکول اوررنگ آبادمیں عمل میں آیا۔ریڈاینڈلیڈفاؤنڈیشن،فیم،فیض عام ٹرسٹ اورمحفل نساء بنگلور کے تعاون اشتراک سے یہ مقابلہ منعقد کیاگیاتھا۔ جلسہ کی صدارت ذوالفقار حسین کی دختر فرخ جمال نے فرمائی۔ مہمانان خصوصی میں عبدالحسین،خالدسیف الدین،ڈاکٹر ریحانہ سید اسٹیج پرموجودتھے۔ریڈاینڈلیڈفاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے فاؤنڈیشن کا تعارف اورمقابلہ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ گلی محلوں کے بچوں کوکتابوں سے جوڑنے اور ان میں مطالعہ کے ساتھ تقریر و تحریر کا شوق پیدا کرنے کے لیے مشن مریم مرزا کے تحت جاری محلہ لائبریریوں کے بچوں میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اسی سلسلہ میں شہر کی مشہور سماجی شخصیت محسن اورنگ آباد ذوالفقار حسین کے نام سے م ضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیاگیاتھا۔ جس میں چار موضوع دیئے گئے تھے، میری پسندیدہ کتاب،میراپسندیدہ شاعر،میرا پسندیدہ مصنف اور میرا محلہ میری ذمہ داری ان موضوعات پر؎اردو،مراٹھی،ہندی اور انگریزی چار زبانوں لکھنے کے لیے کہا گیاتھا۔مقابلہ میں کل چالیس بچوں نے حصہ لیاتھا اول دوم،سو م آنے والوں طلباء کو نقدانعامات،کتابیں اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیاودیگرشرکاء سندو کتابیں دیں گئی۔مریم مرزا اورسیدہ عائشہ ہاشمی نے اپنے تاثرات اور روداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ آٹھ ماہ میں ایک ہزار سے زائد بچوں نے ہماری دولائبریو ں سے بچوں نے کتابیں لی ہیں اس طرح شہرمیں گیارہ لائبریریاں چل رہی ہیں جس سے تقریباََ دس ہزاربچوں نے استفادہ کیا ہے۔فیم کے سیکریٹری خالدسیف الدین نے مشن مریم مرزا کی ستائس کرتے ہوئے مرحوم ذوالفقار حسین کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے شہر کی ترقی مسلمانوں کی خوشحالی روزگار اورتعلیم لیے کئی گئی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اورنگ آباد کے مسلمانوں پران کے بے شمار احسانات ہیں اور مضمون نویسی کامقابلہ،ان کے نام سے شہرمیں محلہ لائبریریوں کا قیام ان کی خدمات کا اعتراف کے ساتھ نئی نسل کو ان کی شخصیت سے واقف کرانا ہے۔فیض عام ٹرست کے سیکریٹری عبدالحسین نے مرزاعبدالقیوم ندوی اوران دخترمریم مرزا کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گلی محلوں کے بچوں میں کتابوں کے تئیں دلچشپی پیدا کرنے کے لیے یہ جومحلہ لائبریریاں قائم کی جارہی ہیں وہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے ہزاروں بچے مستفید ہوں گے اور سماج میں پڑھنے پڑھانے کا رجحان بڑھے گا۔ انہوں نے تعلیم،صفائی اورصحت کی طرف بچوں اورسر سرپرستوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان تین باتوں کا خاص خیال رکھنا ہے اور خوب دل لگاکرپڑھنا ہے روزانہ کم ازایک کتاب ضرور پڑھنا چاہیے۔ فیض عام ٹرست کی صدرنشین اور جلسہ کی صدرفرخ جمال نے اپنے والد ذوالفقار حسین اوران کی تررتیب اور خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ فیض عام ٹرست کا شروع سے ہی یہ مقصد رہاکہ مسلمانوں میں تعلیم وروزگارمواقع پیدا کیے جائیں اور جوباصلاحیت نوجوان ہیں ان کا تعاون کیاجائے فیض عام ٹرست مریم مرزا کے مشن میں اپنا ہرممکن تعاون دینے کے لیے تیارہے اور آج یہاں سے مزید چار لائبریریوں کے لیے اپنا تعاون دینے کا اعلان کرتا ہے۔
انعام حاصل کرنے والے طلباء کے نام: اردو،آمینہ فرحین شیخ ریئس،انصاری عبدالرحمن،انصاری طالوت عبداللہ،مراٹھی مضمون نویسی،چیتنے اشوک،انامکا سداشیو،وشال سنیل کمار،انگریزی میں شیخ طوبی فاطمہ شیخ اظہرالدین،یوراج یوگیس، ستیش روی۔ اور ہندی میں پروا،ابھجیت،علی احمدکو بالترتیب اول دوم،سوم انعام سے نوازا گیا۔
جلسہ کی نظامت سینئر صحافی ابوبکر رہبر کرتے ہوئے اپنے اچھوتے ودلنشین اندازمیں طلباء سے خطاب بھی کیااور بہترین طریقہ سے نظامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہوئے بچوں کو بڑی دلچشپ معلومات بھی دیتے رہے ا ور ان کا حوصلہ بھی بڑھاتے رہے۔ مہمانان،سرپرستوں اور بچوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہاکہ وہ فیض عام ٹرسٹ، فیم، محفل نساء(بنگلورو) اور کڈس آئی ورڈاسکول کے عرفان سرکا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے جلسہ کے لیے اپنا اسکول فراہم کیا۔ جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شیخ ظہور(سینٹ ممبر) سید کامل،مرزا ابوالحسن علی نے میں اپنا گرانقدر تعاون دیا۔
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

