*اورنگ آباد میں تحریک مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت 19 ویں لائبریری کا افتتاح*
اورنگ آباد 24 /ستمبر
اورنگ آباد میں تحریک مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت 19 ویں لائبریری کا افتتاح
آج دوپہر 1.30 بجے مسجد محفوظہ جامعہ مظاہر حق بصرہ کالونی مصر واڑی اورنگ آباد میں "ماسٹر شمیم عثمانی کے نام سے انیسویں محلہ لائبریری کا افتتاح امان اللہ موتی والا اردو ہائی اسکول کے پرنسپل خان جمیل احمد، مولانا صادق جامعی، ضمیر شیخ،محمد نعیم الحق خان اور مرزا عبدالقیوم ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا ..مسجد محفوظہ جامعہ مظاہر حق میں قائم اس لائبریری کو *ماسٹر شمیم عثمانی صاحب* کے نام سے منسوب کیا گیا ہے.. جو بچوں اور محلہ کی خواتین کے لیے ہوگی..
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فین کے زیر اہتمام یہ تحریک اورنگ آباد شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً غریب مزدور آبادی والے محلوں کی مسجدوں میں چلائی جا رہی ہے.. اب تک شہر میں 19 محلہ لائبریریاں قائم ہو چکی ہیں جن میں چھ مساجد بھی شامل ہیں..
فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اورنگ آباد شہر کی بڑی مساجد میں دارالمطالعہ شروع کیے جائیں جہاں گلی محلوں کے بچے، طلباء مطالعہ کرسکیں.. الحمدللہ اس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو رہی ہے.. ابھی تک شہر کی چھ مسجدوں میں دارالمطالعہ شروع ہوچکے ہیں..
تمام اہلیان محلہ و مصلیٰان سے
نے بڑے پیمانے پر شرکت کی. افتتاحی تقریب میں شیخ ضمیر (کانٹیکٹر) ڈاکٹر وسیم باغبان، مولانا مشتاق، مولانا جنید،صالح چاؤس و کثیر تعداد میں اہلیان محلہ نے شرکت فرمائی..
مولانا محمد صادق جامعی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*

