پیر محمد مونس ایوارڈ کی تقسیم
ملک کی متعدد علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کی شرکت
بتیا… گزشتہ شام چمپارن کی قدیم ادبی تنظیم ادبی سنگم بتیا کے زیر اہتمام ایک کل ہند مشاعرے کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر سینئر شاعر ابوا لخیر نشتر کی کتاب روشن تر الفاظ اور ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر کی کتاب سلسلہ محبت کا اجراء عمل میں آیا. ساتھ جنگ آزادی کے بیباک قلم کے سپاہی پیر محمد مونس کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے نام سے ڈاکٹر تفضیل احمد، وکاس بہاری اور ڈاکٹر افروز عالم کو سال ٢٠٢١ ء کا ایوارڈ بھی دیا گیا. پروگرام کی صدارت معروف سرجن ڈاکٹر ناصر علی خان نے کی. جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر رکن بہار اسمبلی ویریندر گپتا اور نگر پریشد چیرمین گریما شکریہ اور آفاق حیدر نے شرکت کی. پروگرام کی نظامت ادبی سنگم کے سکریٹری ڈاکٹر نسیم احمد نسیم نے انجام دی. پروگرام کے روح رواں آور ادبی سنگم بتیا کے سرپرست ڈاکٹر جاوید قمر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر منعقد مشاعرے کے ناظم ڈاکٹر نسیم احمد نسیم جن شعراء کو دعوت سخن دی ان میں ڈاکٹر افروز عالم جدہ، وسیم مظہرِ گورکھپور، تنگ عنایت پوری سیوان، رضی احمد فیضی، سید عارف لکھنوی، ، ، طارق انور گوپال گنج نے بطور بیرونی مہمان کے شرکت کی. جبکہ چمپارن کے معروف شعراء رفیع احمد آفتاب، ظفر امام، محمد قمر الزمان قمر، گلریز شہزاد، صبا اختر شوخ، گورکھ مستانہ، سریش گپت، اختر حسین، شمیم افضل، انیل انل، ارون گوپال، قاری رونق، بشر کھگڑیاوی، روح الحق ہمدم، کلیم اللہ کلیم اور حسن امام قاسمی وغیرہ نے سامعین کے جم غفیر کو اپنے کلام سے محظوظ کیا. اس موقع سے بڑی تعداد میں شہر اور بیرون شہر کی معروف علمی ادبی اورسماجی شخصیات نے شرکت کی.
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

