Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras ستمبر 21, 2021
by adbimiras ستمبر 21, 2021 1 comment

 

اشرف یعقوبی کا شعری مجموعہ ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ – مظفرنازنیں

 

شہر نشاط یعنی اپنا شہر کولکاتا جو علم و فن کا گہوارہ ہے، تعلیم و تعلم کا مرکز ہے، بیشتر علمائ، ادبائ، فنکار کو جنم دیا۔ ہمارے اس شہر کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہاں نوبل پرائز یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور نے جنم لیا اور دوسرے جتنے بھی نوبل پرائز یافتہ ہیں جیسے مدر ٹریسا، رنالڈ روس، ستیہ جیت رے، امرتیہ سین، ابھیجیت ونائک بنرجی سبھی کا تعلق بنگال سے ہے۔ ہمیں فخر ہے رابندر ناتھ ٹیگور، امبیندر ناتھ ٹیگور، شرت چندر چٹرجی، مدھو سدن دتہ تو ہمیں ناز ہے علامہ رضا علی وحشت کلکتوی، شاکر کلکتوی، پرویز شاہدی اور ان جیسے ہزاروں نام ہیں جن کے لئے تاریخ کے اوراق شاہد ہیں اور جن کا نام تاریخ کے اوراق میں آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ یہ باتیں ہیں عہدِ ماضی کی۔

اگر آج اردو شاعری کے تعلق سے دیکھیں تو کچھ مستند شعرائے کرام ہیں جن کے نام نہ آئے بغیر شہر کولکاتا کے اردو ادبی حلقے کی فہرست نامکمل ہے۔ ان ہی شعرائے کرام میں ایک معروف، کہنہ مشق، مستند شاعر ہیں جناب اشرف یعقوبی۔ اشرف یعقوبی صاحب شہر کولکاتا کے نارکلڈانگہ میں رہتے ہیں۔ نارکل ڈانگہ کی سرزمین نے بیشتر شعرائ کو جنم دیا۔یہی وہ سرزمین ہے جہاں سے معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر حلیم صابر، قیصر بیگ، یوسف اختر، انجم عظیم آبادی کا تعلق ہے۔ (یہ بھی پڑھیں اساتذۂ کرام کی عظیم شخصیت: حقیقت کے آئینے میں – مظفر نازنین )

اشرف یعقوبی صاحب ایک کہنہ مشق، مشہور و معروف اور مستند شاعر ہیں۔ اکثر و بیشتر ادبی محافل اور مشاعرہ گاہ میں ان کی شرکت ہوتی ہے اور ان کے خوبصورت کلام سے سامعین محظوظ ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی سے مشاعرے کی محفل زعفران زار ہوجاتی ہے۔ اشرف یعقوبی صاحب کا شعری مجموعہ ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ میرے سامنے ہے۔ زیر نظر شعری مجموعہ کی اشاعت 2015ئ میں ہوئی۔ یہ شعری مجموعہ 160 صفحات پر مشتمل ہے جو مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تحت شائع ہوا ہے۔کتاب دیدہ زیب، طباعت خوبصورت اور اچھی تزئین کاری کی ہوئی ہے جو قاری کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ بے حد پرکشش ہے۔

زیر نظر کتاب ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ کو جناب اشرف یعقوبی نے اپنے والد بزرگوار محترم محمد یعقوب انصاری (مرحوم)، والدہ محترمہ مولودن بی بی (مرحومہ)، شریک حیات اور بچوں کے نام منسوب کیا ہے۔ کتاب کے پہلے حصے میں ’’ثنائے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ اور اس کے بعد غزلیں ہیں جس سے یہ صاف پتہ چلتا ہے کہ شاعر کس قدر دیندار، پرہیزگار اور خدا ترس انسان ہیں۔ شریعت کے مکمل پابند ہیں اور طریقت کے قائل ہیں۔ سب سے پہلا شعر ملاحظہ کریں جس سے شاعر کی عظیم شخصیت کاپتہ چلتا ہے:

لئے فرمان وہ حکمِ خدا سے آگیا باہر

اجالا دونوں عالم کا گھٹا سے آگیا باہر

اور آگے یوں رقم طراز ہیں:

منیٰ کی وادیوں میں منہ چھپالے تیرگی اپنی

کہ سورج شہرِ مکہ میں گھٹا سے آگیا باہر

جو تھا سہما ہوا شمشیر کے سائے میں ظالم کی

وہ لفظِ التجا دستِ جفا ے آگیا باہر

سنورنے کے لئے محتاج تھا ہر آئنہ جس میں

وہ آئینہ حصارِ آئینہ سے آگیا باہر

رہے گا حشر میں محروم وہ اُن کی شفاعت سے

جو دنیامیں رضائے مصطفیٰ سے آگیا باہر

لئے پھرتی تھی اپنے پیٹ میں ماہی جسے اشرفؔ

وہ اس کے نام کے صدقے بلا سے آگیا باہر

شاعر اشرف یعقوبی صاحب کا ذہن مقدس شہر مدینہ کے روح پرور نظارہ سے اس قدر سرشار ہے جس کا ذکر موصوف نے صفحہ 12 میں اس شعر سے کیا ہے:

کٹے ہماری بھی شام و سحر مدینے میں

ہر ایک غم سے رہیں بے خبر مدینے میں

اسی کے فیض سے صد آفتاب روشن ہیں

ضیائ فگن ہے یہ کیسا قمر مدینے میں

مجھے کسی کی بھی اب رہبری نہیں منظور

مرے لئے ہے مرا راہبر مدینے میں

ملے زمانے کی دولت تو اُس کو ٹھکرا دوں

گزر بسر ہو اگر خاک پر مدینے میں

کسی شاعر کا شعر ہے:

الٰہی یہ تمنا ہے کہ موت آئے مدینے میں

نظر کے سامنے خیر الوریٰ کا آستانہ ہو

اسی احساسات و جذبات کی ترجمانی کہنہ مشق شاعر اشرف یعقوبی صاحب اپنے ان اشعار میں کرتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں:

یہ اور بات ہے ہندوستاں میں رہتا ہوں

مگر یہ دل تو ہے آٹھوں پہر مدینے میں

سفر مدینے کا اشرفؔ قبول ہو جائے

اگر ہو ختم ہمارا سفر مدینے میں

آگے ایک اور خوبصورت نعت اس انداز میں ہے۔ ملاحظہ کریں:

میری تو مدینے والے سے ہر دن یہ گزارش ہوتی ہے

کب مجھ کو بلاتے ہیں آقاؐ کب اُن کی نواش ہوتی ہے

مومن کوئی اشکِ تمنا سے جب بہرِ زیارت کرلے وضو

تب شہرِ مدینہ میں اُس کے آنے کی سفارش ہوتی ہے

اک ہاتھ میں جامِ کوثر ہو اک ہاتھ میں آبِ زمزم ہو

اے ساقیٔ کوثر دل میں مرے دن رات یہ خواہش ہوتی ہے

جب نعتِ نبیؐ کہنا اشرفؔ لفظوں کو سلیقے سے رکھنا

حسّان کی سنت ہے اس پر انعام کی بارش ہوتی ہے

زیر نظر کتاب ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ کے صفحہ 17 سے باقاعدہ غزل کا آغاز ہوتا ہے۔

ہر دور میں سرمایہ داروں کا اثر و رسوخ زیادہ رہا ہے اور سرمایہ دارانہ نظام کے تحت غریبوں کا استحصال ہوتا رہا ہے جسے کہنہ مشق شاعر اشرف یعقوبی صاحب کے اس شعر سے صاف ظاہر ہے:

تہِ دل سے کرو تعظیم اس کی ہے بجا لیکن

امیرِ شہر کا کیا؟ چاٹنا تلوا ضروری ہے

جب تک میں احتجاج کے قابل نہیں ہوا

پتھر کی طرح روز تراشا گیا ہوں میں

کاٹا ہے مجھ کو اتنا سیاست کے سانپ نے

لگنے لگا ہے زہرِ ہلاہل دوا مجھے

صفحہ 48 پر ایک خوبصورت غزل کے چند خوبصورت اشعار قارئین کے فن شناس نظروں کی نذر کرتی ہوں:

یہ کس منہ سے کہوں میری کمائی چھین لیتا ہے

بچا لاتا ہوں ڈاکو سے تو بھائی چھین لیتا ہے

بہت میٹھی زباں اردو ہے وہ کہتے نہیں تھکتا

مرے بچوں سے جو اردو پڑھائی چھین لیتا ہے

یہ میں کہتا نہیں تاریخ کے اوراق کہتے ہیں

خدا فرعون جیسوں کی خدائی چھین لیتا ہے

وہ ننگِ آدمیت ہے کہ جو دنیا کے لالچ میں

دلہن کے ہاتھ سے رنگِ حنائی چھین لیتا ہے

اشرف یعقوبی صاحب کے مزید دو شعر دیکھیں:

ننھی سی جان لے کے ہتھیلی پہ آگئی

مچھلی کو کیا ہوا کہ وہ خشکی پہ آگئی

جب خواہشوں کے سارے مسافر اتر گئے

تو زندگی کی ریل بھی پٹری پہ آگئی

کہنہ مشق شاعر اشرف یعقوبی صاحب کی نظر زمانے کے ہر پہلو پر جاتی ہے۔ توہم پرستی کے تعلق سے یہ شعر ملاحظہ کریں:

بھروسہ آج کل لوگوں کو ہے سڑکی نجومی پر

ہمارے شہر میں فٹ پاتھ پر تقدیر بکتی ہے

پھر بھی تو اُس میں بوئے وفا ڈھونڈتا رہا

وہ کاغذی گلاب ہے میں نے کہا نہ تھا

یہ تیرے ارد گرد ہوائیں ہیں اُن کے پاس

ہر سانس کا حساب ہے میں نے کہا نہ تھا

ضرورت کے تحت اور خودکش بم (Sucidal Squad) کے حوالے سے یہ شعر ملاحظہ کریں:

یہ کیسے مان لیں دہشت گردی کا شوق ہے اُن کو

بدن سے باندھ کر باردو جو ٹاور اڑاتے ہیں

زیر نظر کتاب ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ اس کے عنوان کے تعلق سے صفحہ 112 پر اس کی دلیل پیش کرتے ہیں:

اب نہ بلبل نہ اس میں مینا ہے

دل کا پنجڑہ اداس رہتا ہے

آج کل پیار جس کو کہتے ہیں

ایک پاگل ہوا کا جھونکا ہے

خون پیتی ہے جب زمیں برسوں

تب کہیں انقلاب آتا ہے

ایک خوبصورت غزل صفحہ 137 پر ہے۔ ملاحظہ کریں:

بزرگوں کا کہا یہ قول ہے جھوٹا نہیں ہوگا

جو اپنے خون کا اپنا نہیں تیرا نہیں ہوگا

تغیر ہے بہت ممکن مگر ایسا نہیں ہوگا

نہاکر دودھ میں کوّا کبھی سادہ نہیں ہوگا

کچھ ایسا کر دکھا دنیا میں کہ دنیا کہے سب سے

اب اُس جیسا زمانے میں کوئی پیدا نہیں ہوگا

عجائب گھر میں کیوں مٹی کے برتن رکھ دیئے جائیں

روایت ہے ابھی زندہ ابھی ایسا نہیں ہوگا

سمجھ لے گی مرے جذبوں کی پامالی مری دنیا

شجر کے جسم پر جب ایک بھی پتّا نہیں ہوگا

یزیدی فوج کا جو کربلا والوں پہ تھا پہرا

قیامت تک کہیں پانی پہ یوں پہرا نہیں ہوگا

کتاب کے آخری صفحہ 160 پر ایک بہت ہی شاندار غزل ہے جو دراصل کہنہ مشق اور مستند شاعر کے جذبات کی بہترین ترجمانی اور احساسات کی عکاسی ہے:

یونہی جاتا نہیں کوئی ضرورت لے کے جاتی ہے

امیرِ شہر کے محلوں میں غربت لے کے جاتی ہے

وہاں جائیں گے کیسے یہ تو ملک الموت ہی جانے

ہوا بھی جن کی خلوت میں اجازت لے کے جاتی ہے

گنہ گاروں نے یہ تہمت لگائی صنفِ نازک پر

کہ دوزخ کی طرف مردوں کو عورت لیکے جاتی ہے

جہاں سے لوٹنے کے راستے محدود ہوتے ہیں

اس اندھے غار میں انساں کی فطرت لیکے جاتی ہے

پہنچ کر جس جگہ عقل و خرد کا کچھ نہیں چلتا

کبھی لوگوں کو اس جانب حمایت لے کے جاتی ہے

میاں زاہد کو حیرانی مری اس بات پر ہوگی

کہ کافر کو بھی جنت میں سخاوت لے کے جاتی ہے

نصیحت ساتھ لے کر ماں کی جو سسرال جاتی تھی

وہ بیٹی اب سہیلی کی نصیحت لے کے جاتی ہے

مرے بیٹے تری اچھی کمائی سے میں ڈرتا ہوں

جہاں جانے پہ پابندی ہے دولت لے کے جاتی ہے

میںنے اس کتاب شعری مجموعہ ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ کا بغور مطالعہ کیا۔ ہر صفحہ کی ورق گردانی کی اور یہ سمجھ میں آیا کہ جناب اشرف یعقوبی ایک منجھے ہوئے مستند اور کہنہ مشق شاعر ہیں۔ جس موضوع پر قلم اٹھایا ہے بھرپور غزل کہہ ڈالی ہے۔ زمانے کے نشیب و فراز کو اشعار کے سانچے میں ڈھال دینے کا فن جانتے ہیں۔ دو شعر ملاحظہ فرمائیں:

تری جو حیثیت ہے اُس سے ہرگز کم نہ لکھوں گا

سمندر تیرے پانی کو مگر زمزم نہ لکھوں گا

یہ میرے زخم جو اچھے نمک پاشی سے ہوتے ہیں

بتادو اُس کو کیا لکھوں اگر مرہم نہ لکھوں گا

موصوف کی یہ کتاب ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘ بلاشبہ ایک بہترین شعری مجموعہ ہے۔ میں ان کی اس شاہکار تخلیق پر تہِ دل سے پُرخلوص مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اس کتاب کی ادبی حلقے میں خوب پزیرائی ہوئی ہے اور ہونی بھی چاہئے جو درحقیقت نئے قلمکار، نو مشق شعرائ، طلبائ و طالبات نیز ریسرچ اسکالرز کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

آخر میں دربارِ ایزدی میں سجدہ ریز ہوکر دعا کرتی ہوں کہ خدا اپنے شہر شہر نشاط کولکاتا کے اس معروف، مستند اور کہنہ مشق شاعر کو اچھی صحت کے ساتھ طویل عمر عطا کرے جو خاموشی سے اردو ادب اور شاعری کی خدمت کررہے ہیں اور باغِ ادب میں نئے گل بوٹے کھلا رہے ہیں۔

بلاشبہ موصوف اردو شاعری کے تئیں گرانقدر خدمت انجام دے رہے ہیں اور ان شائ اللہ مستقبل میں آنے والی نسلیں ان سے فیضیاب ہوں گی۔ (یہ بھی پڑھیں سرزمینِ بہار کی ناز،شیریں زبان اردو کے پریمی : پریم ناتھ بسملؔ – مظفر نازنین )

اپنے شہر شہرِ نشاط کولکاتا کے اس مستند شاعر کے لئے ہمیشہ میری نیک خواہشات اور نیک تمنائیں ہیں اور ایسے شعرا ہی اپنے شہر میں ادبی حلقے کی زینت ہیں اور بلاشبہ آسمانِ شاعری پر درخشاں اور تابندہ ستارے کی مانند پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہیں اور ان کی تابندگی سے نومشق شعرا کو روشنی ملے گی ان شائ اللہ۔

 

 

مظفرنازنیں

Mob: 9088470916

 


(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

مظفر نازنین
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
حسرت ان غنچوں پہ ہے (مظفرؔ ، انیقہؔ اور شکیبؔ کے نام) – ڈاکٹر عطاعابدی
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

1 comment

اشرف یعقوبی ستمبر 21, 2021 - 2:48 شام

دل کی گہرائیوں سے میں شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ آپ کو شاد و شاداب رکھے آپ نے میری دوسری کتاب کو بھی اپنی تحریروں کی خوشبو سے معطر کردیا ہے میری خوشی کی انتہا عطا کرنے کا شکریہ ادا کرنے کے میرے پاس الفاظ کم ہیں آپ کی حوصلہ افزائی کے لۓ شکریہ شکریہ

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں