*مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں کے زریعہ گھر گھر کتاب ہر گھر میں کتاب پہچانے کا کام کیا جائے گا. مرزا عبدالقیوم ندوی*
اورنگ آباد : 23/ اپریل.
23/عالمی یومِ کتاب کی مناسبت سے اورنگ آباد کی مساجد میں جاری مریم مرزا کی تحریک کے تحت محلہ لائبریریوں، اردو اسکولوں میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے "عالمی یومِ کتاب”منایا گیا. فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے اس موقع پر ایک مہم "گھر گھر کتاب، ہر گھر میں کتاب” مہم کے آغاز کا اعلان کیا. اس ابتداء
مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندوی محلہ لائبریری مسجد فیض بیری باغ ہرسول اورنگ آباد کے ممبر بچوں کو اردو، مراٹھی، انگریزی کتابیں تقسیم کر کی گئی.
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں، غریب بستیوں کی مساجد، اردو اسکولوں اور محلوں میں 28 لائبریریاں گزشتہ ایک سال سے چلائی جا رہی ہیں. ان لائبریریوں سے پانچ ہزار سے زائد بچے وابستہ ہیں..
خاص بات یہ ہے کہ ان 28 لائبریریوں میں سے گیارہ (11)بچوں کی لائبریریاں مساجد میں چل رہی ہیں.. شاداب مسجد حنا نگر، احمدی مسجد، شتابدی نگر، مولانا حسرت موہانی محلہ لائبریری فاطمہ مسجد، جہانگیر کالونی، مسجد دارالوقار محلہ لائبریری، مسرارواڈی ،قاضی اقبال الدین محلہ لائبریری بسم اللہ مسجد، مدرسہ فلاح دارین غلام مصطفی محلہ لائبریری نارے گاؤں ،شیر خان پٹھان متر منڈل لائبریری نارے گاؤں مہانگر پالیکا اردو ہائی کے صدر مدرس عبدالرحیم سر نے بچوں کی کیا پڑھنا چاہتے اور کیسے اور کب پڑھنا چاہئیے اس پر رہنمائی کرتے ہوئے مختلف کتابوں اور مصنفین کے بارے میں رہنمائی فرمائی.
،الہدی اردو ہائی اسکول بائجی پورہ ،ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری بائجی پورہ و دیگر لائبریریوں میں عالمی یومِ کتاب منایا گیا..
مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندوی محلہ لائبریری مسجد فیض کے امام مولانا شیخ یوسف ندوی نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ لائبریری سے زیادہ سے زیادہ محلہ کے بچے اور گھر کی خواتین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں.. انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جمعہ کی نماز کے بعد مہم گھر گھر کتاب ہر گھر میں کتاب کے آغاز کا اعلان بھی کریں گے..
الہدی اردو ہائی اسکول کی صدر معلمہ شیخ نرگس فاطمہ نے کہا کہ وہ اپنے اسکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام بڑھ چڑھ کر اس مہم میں شامل ہوں گے اور ہر ممکن تعاون دیں گے.. اسکول میں طلباء نے یومِ کتاب کی مناسبت سے بہترین پروگرام پیش کیا. اسکول کی معلمہ فرحت جہاں و دیگر اساتذہ نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا..
مذکورہ لائبریریوں کے ممبران طلباء میں ماہنامہ بچوں کی دنیا ،امنگ، تعلیمی انقلاب، ماجھی مراٹھی، میری انگریزی کتاب، گلزار اردو و دیگر کتابیں رسائل و جرائد تقسیم کیے گئے..
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

