پٹنہ(پریس ریلیز):بزم اظہار انٹرنیشنل کا ۶۰ واں ماہانہ طرحی مشاعرہ انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ بزرگ،کہنہ مشق، اور استاد فن شاعر جناب مرغوب اثرؔ فاطمی کی صدارت میں منعقدکیا گیا جس کی نظامت کے فرائض طنزومزاح کے نمائندہ شاعر چونچ گیاوی نے بخوبی انجام دئیے۔اس مشاعرہ کے لئے تین مصاریع طرح دئیے گئے تھے(۱) میں فکروفن کے گہرے سمندر میں آگیا(۲) تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم (۳) کبھی کبھار تو ہم بھی سنورنے لگتے ہیں
جن شعراء نے اپنے طرحی کلام سے مشاعرہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ان کے نام اس طرح ہیں۔مرغوب اثرؔ فاطمی،نیاز نذر فاطمی،پروفیسر ناظم قادری،حنیف اختر،ڈاکٹر اعجاز مانپوری،شکیل سہسرامی، قسیم سہسرامی،م سرور پنڈولوی،ڈاکٹر مقصود عالم رفعت،ڈاکٹر ممتازمنور،قمر سمستی پوری،رہبر گیاوی،پردیسی کابری،نوشاد ناداں،کلیم اللہ کلیم،اصغر شمیم، بشر رحیمی،رضاء الباری اظہر،عبداللہ امامی،اظہر رسول،ڈاکٹر نصر عالم نصر،اعجاز عادل،وارث اسلام پوری،ایڈووکیٹ اظہارالحق اظہر،سبطین پروانہ،خواہ مخواہ دلالپوری،مبارک حسین کاوش،ایوب عادل ۔ صدر مشاعرہ کے صدارتی لام اور صدارتی خطبہ اور ایڈمن رہبر گیاوی کے شکریہ کی رسم کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام ہوا۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

