حلقۂ علم و ادب کے لیے لمحۂ شادمانی ہے کہ 9/ مارچ 2022 کو ایران سوسائٹی، کلکتہ کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منصور عالم (سابق ممبر مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن و اردو اکاڈمی حکومت مغربی بنگال) کو فارسی زبان و ادب کی 50 سالہ خدمات کی لیے حکومت جمہوری، ایران کے کلچرل ہاؤس(نئی دہلی) کی جانب سے سعدی ایوارڈ (جائزہ سعدی) سے سرفراز کیا گیا۔ ڈاکٹر و سابق پروفیسر محمد منصور عالم کا شمار بنگال کے ممتاز محققین، ادیبوں، اسکالرز اور دانشوران میں ہوتا ہے جن کی اٹھارہ (18) کتابیں اردو ، فارسی اور انگریزی میں شائع ہو کر مقبول ہو چکی ہیں۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد بھی اپنی علمی، تحقیقی اور ادبی نگارشات سے جہانِ علم و ادب کی خدمت کرنا ان کا شیوہ رہا ہے۔ علالتِ ضعیف العمری کی وجہ کر ان کی عدم موجودگی میں متذکرہ سعدی ایوارڈ ہندوستان میں ایرانی سفارت خانہ کے تمام عہدیداران اور بالخصوص،ڈاکٹر غلام علی ربانی و ڈاکٹر حدّاد عادل (سابق اسپیکر،حکومتِ ایران) کے دست مبارک سے ان کے شاگر ڈاکٹر و پروفیسر اختر حسین کاظمی(شعبہ فارسی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی،دہلی) کے سپرد کیا گیا۔
واضح ہوکہ مغربی بنگال کاروان علم و ادب (کانکی نارہ) کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد منصور عالم(سابق پروفیسر مولانا آزاد کالج،کلکتہ و گوہاٹی یونیورسٹی) کی شناخت مضافات و کلکتہ کی موجودہ مشترکہ علمی وادبی میراث کی طرح ہے لہذا انجمن ترقی اردو ہند جگتدل و کانکی نارہ کے تمام عہدیداران سمیت ادارہ مغربی بنگال کاروان علم و ادب کے صدر و سرپرست نیز ادیب و شاعر محترم خواجہ احمد حسین (سابق ممبر مغربی بنگال اردو اکیڈمی) ڈاکٹر صاحب کی اس قابل ذکر ایچیومنٹ پر موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مزید ان کی صحت و توانائی کے لیے دعاگو ہیں تاکہ تادیر وہ ادب کی خدمت کرسکیں۔ آمین.
المعلن: علی شاہد دلکش(جنرل سکریٹری،کاروان علم و ادب)،
استاذ:شعبہ کمپیوٹر سائنس،
کوچ بہار گورنمنٹ انجینئرنگ کالج
حکومت مغربی بنگال، ہندوستان
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

