جب تک صحافی لفافہ اور صحافی سیاسی جماعت کے عہدیدار و کارکن ہو تب تک مثبت صحافت نا ممکن ہے۔
بارہ بنکی(پریس ریلیز)غیر ملکی اخبار ہفت روزہ "نواٸے جنگ”برطانیہ ادارے کے مطابق لکھنٶ بیوروچیف ابوشحمہ انصاری نے کہا کہ چند ضمیر فروش اور لفافہ صحافیوں کی وجہ سے ملک بھر میں صحافت جیسا عظیم پیشہ بدنامی کا باعث بن گیا ہے جو قابل افسوس ہے صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس عظیم پیشے کا احترام اور عزت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہیں لیکن اج چند ضمیر فروش صحافیوں کی وجہ سے بدنامی کا باعث بن چکا ہے صحافی حضرات ملک اور ریاست ہندستان کا ایک عظیم طبقہ ہے اس طبقے کو ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے کام کرنا چاہیے ظلم و ستم کیخلاف آواز اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام، کرپٹ سیاسی نمائندگان اور کرپٹ افسران کی نشان دہی وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہندستان سے ایسے بے ضمیر چہروں کا خاتمہ ہو سکے۔ نواٸے جنگ کے بیوروچیف ابوشحمہ انصاری نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک صحافی لفافہ، صحافی سیاسی جماعت کے عہدیدار و کارکن ہو تب تک مثبت صحافت کرنا نا ممکن ہے اس لئے تمام صحافی برادری سے مطالبہ ہے کہ ایسے بے ضمیر اور لفافہ صحافیوں کے خلاف آواز اٹھائیں تا کہ صحافت جیسے مقدس پیشے سے ضمیر فروش اور لفافہ صحافیوں کا صفایا ہو سکے۔ تا کہ صحافی برادری مثبت صحافت کے زریعے دنیا بھر میں نام کما سکے صحافی برادری غلام نہ بنیں بلکہ غلامی سے آزاد ہو کر مثبت صحافت میں کردار ادا کریں بہترین صحافی اور مثبت صحافت ملک و قوم کی پہچان ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب صحافیوں کو مثبت صحافت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Abushahma Ansari
U.P
Bureau Chief
Urdu Weekliy
SADA _e_ BISMIL
Barabanki۔UP.(india)
Add.
Saadatganj.Distt.Barabanki
U.P_india
pin cod.225206
Email_
asansari1987@gmail.com
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

