میرٹھ9؍نومبر2021
شعبۂ انگریزی، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے معروف فکشن ناقد اورناول نگارپروفیسروکاس شرما کا نئے ہندی ناول ’’راہ کے پتھر‘‘کی رسم اجرائ کل10؍نومبر بروزبدھ دوپہر 2:00 ؍بجے بمقام پریم چند سیمینار ہال، حضرت امیر خسرو اردو بھون، شعبۂ اردو ،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ میںمعزز مہمانان کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔تقریب کی سر پرستی پرو فیسراین کے تنیجا (شیخ الجامعہ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)فر مائیں گے۔جب کہ صدارت کے فرائض صدر شعبۂ ہندی اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر نوین چندلوہنی انجام دیں گے اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسروائی وملا(نائب شیخ الجامعہ، سی سی ایس یو)اورڈاکٹر ہیتو بھاردواج(معروف کہانی کار اور ناقد) شرکت کریں گے اور مہمانانِ ذی وقار کی حیثیت سے پرو فیسر صغیر افراہیم،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شریک ہوں گے۔فیض عام ڈگری کالج، میرٹھ کے ڈاکٹر اسلم صدیقی ناول پر تبصرہ فرمائیں گے اورڈاکٹر رام گوپال بھارتیہ(صدر، انتراشٹریہ ساہتیہ کلا منچ،میرٹھ) نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔
اس مو قع پر پروفیسر اسلم جمشیدپوری، پرو فیسر چندر پال شرما،پروفیسر پرتبھا تیا گی،پروفیسر رویندر کمار،ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر ارشاد سیانوی،ندھی گپتا، جینت تو مر، محمد شمشاد، سعید احمد سہارنپوری، ادیتی مشرا، جیا بھا ردواج،فرح ناز، سیدہ مریم الٰہی وغیرہ موجود رہیں گے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

