Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras اگست 11, 2021
by adbimiras اگست 11, 2021 0 comment

ڈاکٹر امام اعظم ’’گیسوئے افکار‘‘ کے حوالے سے – ڈاکٹر مظفر نازنین

          ڈاکٹر امام اعظم محتاج تعارف نہیں ہیں۔ موصوف معروف علمی و ادبی شخصیت ہیں جنہیں اردو دنیا کا تقریباً ہر شخص جانتا اور پہچانتا ہے۔ موصوف کے ادبی مضامین کے مجموعہ’’گیسوئے افکار‘‘ کے بغور مطالعہ پر میں اپنے احساسات و جذبات کو قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ ’’گیسوئے افکار‘‘ میں متعدد نادر و نایاب مضامین ہیں جو قاری پر گہرا نقش ڈالتے ہیں۔ اس پوری کتاب کا مطالعہ کرکے قاری خود کو بحر علم میں غوطہ زن محسوس کرتا ہے اور پڑھنے کے بعد تو فرحت ، تازگی، ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوتی ہے۔ کتاب ۲۷۲ صفحات پر مشتمل ہے۔ موصوف نے اس کتاب کو آئی اے ایس آفیسر جناب عامر سبحانی کے نام منسوب کیا ہے۔ کتاب کے سرورق اور حاشیہ پر ڈاکٹر امام اعظم کا تعارفی خاکہ ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر امام اعظم ادبی مضامین کے ۳؍ مجموعے ’’گیسوئے تنقید‘‘، گیسوئے تحریر‘‘ اور ’’گیسوئے اسلوب‘‘ منظر عام پر آچکے ہیں۔ موصوف یوں رقمطراز ہیں: ’’میرے یہ مضامین علم و آگہی کے نئے چراغ روشن کرتے ہیں۔ دلائل کی روشنی میں حقائق کا انکشاف کرتے ہیں اور پوشیدہ و تاریک گوشوں کو نئی کرنوں سے منوّر کرتے ہیں۔…‘‘

صفحہ- ۷ پر شیریں زبان اردو کے تاریخی اور جغرافیائی حوالے سے ایک مضمون بعنوان ’’اکیسویں صدی میں اردو زبان کی عالمگیر مقبولیت‘‘ بلاشبہ نادر اور بیش بہا ہے۔ اس ضمن میں اردو کے تعلق سے گرانقدر علمی و ادبی شخصیتیں پیدا ہوئیں جنہوں نے اردو کی تاریخ اور ارتقائ پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈاکٹر امام اعظم کہتے ہیں کہ ’’…آج دنیا کے تقریباً تمام ملکوں میں اردو ایک اہم زبان کی حیثیت سے پڑھائی جارہی ہے۔ برطانیہ تو اردو کے سوادِ اعظم سے باہر اردو کا تیسرا سب سے بڑا مرکز ہے اور وہاں کی تقریباً تمام یونیورسٹیوں میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔…‘‘ آج جاپان، چین، جنوبی افریقہ، ناروے، پراگ، برلن اور سابقہ سوویت یونین میں بھی اردو پڑھائی جاتی ہے۔ برصغیر ہند و پاک، بنگلہ دیش، نیپال کے کروڑوں لوگوں کی مادری زبان اردو ہے۔

اسی مضمون میں موصوف لکھتے ہیں :’’اردو کی عالمگیریت میں ایک بڑا کردار اطلاعاتی ٹکنالوجی بھی ادا کررہی ہے۔ …چند سطور کا ایس ایم ایس ہو یا آڈیو/ ویڈیو سے مزین ایم ایم ایس یا بھاری بھرکم فائلوں پر مشتمل ای میل سکنڈوں میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچ جانا عام سی بات ہے۔ …اس ضمن میں قومی کونسل برائے فروغ اردو، نئی دہلی کا ایک بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ e-book جو دنیا کا پہلا مفت ایپ ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے کونسل کی مطبوعہ کتابوں کا مطالعہ کوئی بھی کرسکتا ہے۔‘‘ (یہ بھی پڑھیں آسمانِ صحافت کا درخشاں و تابندہ ستارہ : راشد احمد -مظفر نازنین )

صفحہ ۱۴؍ پر کہتے ہیںـ : ’’سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے علاوہ بہت سے ویب سائٹس بھی اردو زبان و ادب کے فروغ کا کام بڑے پیمانے پر کررہی ہیں جن میں ریختہ ڈاٹ کام اور آر جی سرفہرست ہیں جس سے خصوصی طور پر ریسرچ اسکالر بھرپور فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔‘‘ اور آخر میں اس خوبصورت مضمون کا اختتام اس شعر سے کرتے ہیں:

دلوں پہ اس کا ہے راج اب تک     مخالفوں سے نہ ڈر سکے گی

زمانہ چاہے ہزار بدلے      زبانِ اردو نہ مر سکے گی

مضمون ’’سہرے کی ادبی معنویت‘‘ (صفحہ ۲۰) پر پروفیسر مجید بیدار اپنے مضمون ’’شادی میں سہرا اور اس کی عصری معنویت‘‘ میں صنف سہرا کی فنی اور ادبی تعریف کرتے ہوئے یوں رقمطراز ہیں: ’’فنی اعتبار سے سہرا ایک مدحیہ نظم ہے جو صاحب شخصیت کہ تعریف و توصیف کے لئے ایسے موقع کا انتخاب کرتی ہے جبکہ شخصیت خود خوش حالی سے ہمکنار ہونے والی ہوتی ہے۔ عام زبان میں کسی مرد یا عورت کے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے موقع پر لکھی جانے والی شاعری جو دلی جذبات اور احساسات کی نمائندگی کا حق ادا کرے اسے ’’سہرا‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔‘‘ ( یہ بھی پڑھیں آئرن لیڈی، فخر ہندوستان ، سکنڈ مدر ٹریزا محترمہ ڈاکٹر سیدہ مہناز وارثی – مظفر نازنین )

اپنے اس مضمون ’’سہرے کی ادبی معنویت‘‘ میں ڈاکٹر امام اعظم نے صنف سہرا کی ہیئت، ساخت، تاریخی حیثیت اور مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس سلسلے میں ’’تمثیل نو‘‘ (شمارہ ۲۰۰۸ -مارچ ۲۰۰۹) کافی اہمیت کا حامل ہے جہاں صنف سہرا کے حوالے ’’تمثیل نو‘‘ کے اس خصوصی گوشہ کی ہرچہار جانب پذیرائی ہوئی۔ صنفِ سہرا پر بھرپور تبصرہ اردو ادب کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ سہرا اردو کی تہذیبی روایت کا ایک حصہ ہے جو اب معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ آج جب مختلف نت نئی اصنافِ سخن پر طبع آزمائی ہورہی ہے۔ سہرے جیسی قدیم صنفِ سخن کی حیثیت اور عصری معنویت کو اجاگر کرنے کی جو پیش قدمی کی ہے یقینا لائق صد تحسین ہے۔

اس کتاب میں شامل ایک مضمون بعنوان ’’فورٹ ولیم کالج کے اہم مصنّفین اور ان کی خدمات‘‘ ہے جو فورٹ ولیم کالج کی اردو خدمات کے تعلق سے ہے۔ بلاشبہ فورٹ ولیم کالج کی اردو خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اس مضمون میں موصوف نے ڈاکٹر جان گل کرسٹ اور میر بہادر علی حسینی، مرزا کاظم علی جوان، سید حیدر بخش حیدری، مظہر علی خاں ولا، مرزا علی لطف اور ان کی فورٹ ولیم کالج سے وابستگی نیز اردو خدمات کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں اور حسین پیرائے میں پیش کیا ہے۔ حقیقت بیانی سے کام لیتے ہوئے ڈاکٹر امام اعظم مضمون کے پہلے جملے میں یوں رقمطراز ہیں: ’’اگر انصاف کو راہ دی جائے اور کسی طرح کے تعصب اور تنگ نظری کو شعار نہ بنائیں تو یہ کہنا ہوگا کہ جدید اردو نثر کی ابتدا اور اس کا فروغ فورٹ ولیم کالج کا رہین منت ہے۔‘‘ ان کے یہ جملے صد فی صد حقیقت پر مبنی ہیں۔ فورٹ ولیم کالج، ڈاکٹر جان گل کرسٹ، میر امن دہلوی، مظہر علی خاں ولا، سید حیدر بخش حیدری کی اردو خدمات رہتی اردو دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر جان گل کرسٹ اوائل انیسویں صدی میں فورٹ ولیم کالج کے پرنسپل تھے۔ انہوں نے یہ زبان سیکھی اور اپنے وطن ایڈمبرا (برطانیہ) واپس ہوئے تو وہاں ادارہ شرقیہ میں اردو کے پروفیسر رہے۔اردو نثر کی خدمات میں ڈاکٹر جان گل کرسٹ کا بڑا احسان ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں ماحولیات کا تحفظ عصرِ حاضر کا تقاضا – مظفر نازنین )

پروفیسر گوپی چند نارنگ کے تعلق سے ایک بہت ہی شاندار بعنوان ’’پروفیسر گوپی چند نارنگ- مابعد جدیدیت کے سالار‘‘ شامل کتاب ہے۔ پروفیسر گوپی چند نارنگ اردو کے مقتدر نقاد اور ماہر لسانیات ہیں۔ اردو نارنگ صاحب کی مادری زبان نہیں بلکہ اکتسابی زبان ہے لیکن اردو زبان سے عشق، انسیت، محبت اور رغبت نے انہیں اردو تہذیب و تاریخ کا حصہ بنادیا۔ اردو زبان و ادب کے تئیں ان کی گرانقدر خدمات بھلائی نہیں جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر امام اعظم اس سلسلے میں رقمطراز ہیں: ’’اسی طرح انہوں نے ’’ادبی تنقید اور اسلوبیات، اسلوبیات میر، سانحہ کربلا، شعری استعارہ ، قاری اساس تنقید، ساختیات ، پس ساختیات اور مشرقی شعریات جیسی تصنیفات کے ذریعہ فلسفہ ہائے ادب کی جس جامع آگہی اور تنقید کا جو نیا زاویۂ نظر ترتیب دیا وہ حالی کے مقدمہ شعر و شاعری کے ایک صدی بعد اردو میں ادبی تھیوری کا Turning Point ہے۔…‘‘ انھوں نے اس مضمون کا اختتام اس قطعہ کے ساتھ کیا:

اردو ادب میں لائے ہیں بعد جدیدیت     نارنگ عہدِ ساز ہیں رجحان ساز ہیں

ان سے نیا زمانہ، زمانے سے یہ نہیں     جو آپ عہدِ نو کے تغیر نواز ہیں

’’شاہ مقبول احمد: حیات و خدمات‘‘ جائزہ کے عنوان سے ایک مضمون شاملِ کتاب ہے۔ پروفیسر شاہ مقبول احمد آج ہمارے درمیان نہیں لیکن شہر کولکاتا سے ان کی وابستگی رہی اور یہاں کے مولانا آزاد کالج میں درس و تدریس سے تقریباً ۳۷ برسوں تک جڑے رہے۔ تقریباً دو نسلوں کی انھوں نے آبیاری کی۔ پروفیسر شاہ مقبول احمد نے اپنی نگارشات کے تین مجموعے ’چند ادبی مسائل‘ (۱۹۶۴)، ’پانچ افسانے اور انشائیے’ (۱۹۸۰) اور’ تشریحات و اشارات‘ (۱۹۸۶) کے نام سے شائع کئے۔ڈاکٹر امام اعظم اس مضمون میں یوں رقمطراز ہیں:’’… انہوں نے (پروفیسرشاہ مقبول احمد) نے ۱۹۴۰ سے افسانہ نگاری شروع کی۔ یوں مغربی بنگال کے دورِ اول کے افسانہ نگار ہیں۔ …ان کے شستہ، شگفتہ و برجستہ اسلوب کو مقبولیت کی وجہ بتائی ہے اور انہیں پریم چند ، رتن ناتھ سرشار اور علی عباس حسینی سے متاثر بتایا جاتا ہے۔…‘‘ مستند حوالوں سے انھوں نے واضح کیا ہے کہ جب بنگال میں اردو افسانہ نگاری رومانی فکر کی اساس پر پروان چڑھ رہی تھی اس وقت شاہ صاحب نے اپنے افسانوں میں ترقی پسند فکر کو راہ دی اور مغربی بنگال میں ترقی پسند اردو افسانہ نگاری کی بنیاد ڈالی۔

شکیل افروز کی ’’عملی صحافت – ایک بصیرت افروز کتاب‘‘ کے عنوان سے ایک عمدہ مضمون ہے۔ ڈاکٹر امام اعظم کے مطابق ’’یہ کتاب ان صحافیوں کے لئے جو اس پُرخطر راستے پر چلنا پسند کرتے ہیں ایک شمع ہدایت ہے۔‘‘ ایک مضمون بعنوان ’’پرویز شاہدی-ترقی پسند تحریک کی توانا آواز‘‘ ہے۔ ’’شاکر کلکتوی-منفرد احساس کا شاعر‘‘ کے عنوان سے بہت ہی جامع مضمون ہے۔ شاکر کلکتوی دراصل طوطیٔ بنگالہ علامہ رضا علی وحشت کلکتوی کے چہیتے شاگرد تھے۔ وہ بنگلہ نژاد تھے لیکن اردو کے مستند شاعر تھے۔شاکر کلکتوی کے تعلق سے بزرگ شاعر استاد الشعرا حلیم صابر کا مضمون ’’جانشین وحشت طاہر علی شاکر کلکتوی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے امام اعظم صاحب لکھتے ہیں: ’’شاکر کلکتوی اگرچہ روایتی انداز میں شعر کہتے تھے لیکن ان کا رنگِ تغزل علامہ وحشت کو مرغوب تھا۔ ہمیشہ ان کی پذیرائی کرتے اور اس تعلق سے وحشت کا یہ شعر شاکر کلکتوی کے حوالے سے بہت مشہور ہوا:

نہیں ہے شعر میں وحشت کا ہم نوا کوئی     بس ایک شاکر خوش فکر ہے خدا رکھے

’’سید احمد شمیم-عصر نو کا ایک اہم شاعر‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون کتاب میں شامل ہے۔ دراصل سید احمد شمیم کریم سٹی کالج، جمشید پور کے صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے سبکدوش ہوکر تصنیف و تالیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اسی طرح ایک مضمون بعنوان ’’ظفر فاروقی: گنگا جمنی تہذیب کا پیکر‘‘ ہے جو دراصل ڈاکٹر امام اعظم صاحب کے والد محترم کے تعلق سے ہے۔ ان کی ولادت ۲۰؍ جولائی ۱۹۳۵ کو ہوئی اور انتقال ۲۴؍ اگست ۲۰۱۰ بوقت ساڑھے بارہ بجے دن رہائش گاہ ’’کاشانۂ فاروقی‘‘ محلہ گنگوارہ دربھنگہ (بہار) میں ہوا۔ موصوف پولیس آفیسر کے ساتھ ایک ذمہ دار والد تھے اور اپنے تمام بچوں کو اعلیٰ تعلیم کا انتظام کیا اور انہیں کامیابیوں کی منزل تک پہنچایا۔ ( یہ بھی پڑھیں ہندوستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ گرودیب رابی ٹھاکر – مظفر نازنین )

’’ظفر اوگانوی: جدید اردو افسانے کا اہم نام‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون اس کتاب میں ہے۔ ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ۱۹۷۷ئ میں شائع ہوا۔ اس کتاب میں آخری مضمون ’’اسلم جمشید پوری: ایک ہمہ جہت فنکار‘‘ کے عنوان سے ہے۔ پروفیسر اسلم جمشیدپوری چودھری کثیر الجہات شخصیت کے مالک ہیں۔ اس کتاب کو پڑھنے سے ہندوستان کے معروف ادبی شخصیتوں کا خاکہ ابھرتا ہے اور یہ ڈاکٹر امام اعظم کی بہترین کاوش ہے جو بلاشبہ اردو کے طلبائ و طالبات کے لئے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

٭٭٭

imam azammuzaffar nazneenامام اعظممظفر نازنین
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
روایتی عدم برداشت – امتیاز احمد

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں