لکھنؤ (5 ستمبر) قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی جانب سے غالب اکیڈمی میں منعقد یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس کے استاد ڈاکٹر مجاہد الاسلام کو "نیشنل اردو ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا۔ ڈاکٹر مجاہد الاسلام کو علمی حلقے میں محقق و ناقد اور افسانہ نگار کی حیثیت سے اعتبار حاصل ہے۔ وہ تقریباً تین دہائیوں سے درس و تدریس اور صحافت سے وابستہ رہ کر اردو کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس درمیان ان کی دس کتابیں اور سو سے زائد مضامین منظر عام پر آ چکے ہیں اور تین ریسرچ اسکالر پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ اس ایوارڈ کے موصول ہونے پر نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد نے کہا کہ اس طرح کے اعترافات اور ایوارڈز سے حوصلہ تو بڑھتا ہے لیکن دراصل یہ سب ممکن اس لیے ہو پاتا ہے کہ یونیورسٹی نے ہمیں پُرسکون ماحول فراہم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہم بنا کسی خلل کے علمی و تحقیقی کام انجام دے پا رہے ہیں۔ اس موقع پر میں یونیورسٹی کے ارباب مجاز بطورِ خاص وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن صاحب اور لکھنؤ کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب صاحبہ کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے پڑھنے لکھنے کے وافر سامان مہیا کر رکھا ہے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page