مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت
اورنگ ا ٓباد میں مفکر اسلام مولانا علی میاں ندوی دارالمطالعہ کے نام سے
ستائیسویں محلہ لائبریری کا افتتاح
اورنگ آباد
اورنگ آباد میں گزشتہ ایک سال سے جاری تحریک مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کا آج ستائیسویں لائبریری کا افتتاح مسجد فیض بیری باغ ہرسول اورنگ آباد میں عمل میں آیا۔ لائبریری کو مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ؒ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ لائبریری کا افتتاح مجتبی فاروق (چیئر مین آل انڈیا تعلیمی کمیٹی جماعت اسلامی ہند)شہر کی معروف شخصیت عبدالحسین (چئیرمین اسٹیپنگ اسٹون ہائی اسکول) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر مسجد کے امام مولانا محمد یوسف ندوی، مولانا عبدالعظیم ندوی،خان جمیل احمد (امان اللہ موتی والا ہائی اسکول)الیاس احمد (اقراء اردوپرائمری اسکول) مولانا ایوب، قار محمد یونس امام مسجد جان محمد موجود تھے، مرزا عبدالقیوم ندوی نے ابتدا میں مریم مرزا مشن کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہورہی ہیکہ مشن مریم مرزا کے تحت جاری محلہ لائبرری کو مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن ندوی کے نام سے موسوم کیا جارہا ہے، انھوں نے پروگرام میں کثیر تعداد میں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صحت اور بچوں کی تعلیم کے لیے پیسوں کی بچت کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں، اس موقع پر خواتین کو مفت میں غلے تقسیم کیے گئے، تاکہ خواتین روزانہ پیسوں کی بچت کرسکے، مشن مریم مرزا لائبرری کے ذریعے نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت تعلیم صحت اور صفائی، اس پروگرام کو شہر کے مختلف علاقوں میں سال بھر چلایا جائیگا، اس موقع پر جلسے کے صدر مجتبی فاروق نے ستائیسویں لائبرری کو مولانا علی میاں ندوی کے نام سے موسوم کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونگے، پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کو مجتبی فاروق نے خواتین میں تعلیمی بیداری کی علامت قرار دیا، انھوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ اورنگ آباد میں جاری اس تحریک کو قومی سطح پر متعارف کروایا جائیگا، اسٹپنگ اسٹون ہائی اسکول کے چیئرمین عبدالحسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینا وقت کا تقاضہ ہے، بچوں کو ایک سے زائد زبانوں پر دسترس ہونی چاہیئے، معیاری تعلیمی اداروں کا انتخاب ہونا چاہیئے اس مشن میں مائیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں پروگرام میں موجود خواتین یہ عزم کرلیں تو بہت کچھ بدل سکتا ہے، عبدالحسین نے امید ظاہر کی کہ اس لائبرری سے بچے اور خواتین بھی استفادہ کرین گیں، انھوں نے علاقے میں طبی کیمپ منعقد کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔
مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سال قبل یہ محلہ محلہ بچوں کے لیے لائبریاں مہم شروع کی گئی تھی۔ اس مہم کو زبرست مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بچے،گھروں کی عورتیں لائبریوں سے کتابیں منگوا کر پڑھ رہی ہیں۔ ا ب اس تحریک میں ایک اور اضافہ کیاجارہاہے۔ خواتین میں تعلیم،صحت اور صفائی کے تئیں بیداری۔ اس سلسلہ میں بچوں کی تعلیم اور خود کی صحت کے لیے روپیوں کی بچت کرنے کے لیے خواتین میں گلے (گلک) مفت تقسیم کیے جارہے ہیں اور ان سے گزارش کی جارہی ہے کہ وہ ان گلوں میں روزانہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کچھ نہ کچھ رقم جمع کریں۔ساتھ ساتھ روزانہ ورزش کریں اور گھر گلی محلے کے صفائی کا خیال رکھیں۔
مولانا محمد یوسف ندوی نے ان کی مسجد میں لائبرری کا آغاز کرنے پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ان کی کوشش یہ رہے گی کہ اس لائبرری کی کتابیں ہر گھر میں پہنچائی جائے گی اس علاقے میں واقع دیگر مساجد میں بھی لائبریری اور دارالمطالعہ کے قیام کو یقینی بنائے جائے گا۔ پروگرام کی نظا مت فاطمہ مسجد کے امام بہترین خطیب مولانا عبدالعظیم ندوی بڑے خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔ اظہار تشکر مولانا یوسف ندوی نے ادا کیا، پروگرام کو کامیاب بنانے میں قاری محمد یونس، بیری باغ ویلفئر سوسائٹی، نوجونان بیری باغ نے محنت کی، اس موقع پر طلبا وطالبات اور مقامی بچوں میں ماہنامہ بچوں کی دنیا مفت میں تقسیم کی گئیں، پروگرام میں خواتین، طالبات اور بچے کثیر تعداد میں موجود تھے۔
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

