بارہ بنکی ( ابو شحمہ انصاری ) ہندالولی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس کے مبارک موقع پر نگر پالیکا ممبر تاج بابا راعین کے ذریعے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے اس موقع پر ہی سماج میں اعلٰی کام کرنے والے عوامی خدمتگاروں اور پل پل کی خبروں سے عوام کو آشنا کرنے والے صحافیوں اور اپنی شاعری کے ذریعے سماج کو آئینہ دکھانے والے شعراء کو شال اور مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ نے تاج بابا کے ذریعے منعقد کی گئی اس تقریب کی ستائش کی، انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب نے جو پیغام دیا تھا اس پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا یہ سب سے اچھا اسٹیج ہے ان کے نام سے جو یہ غریبوں کی سیوا کی جا رہی ہے اس سے سماج میں بہت اچھا پیغام جاتا ہے، اس تقریب کا آغاز کلامِ ربانی کی آیتوں کی تلاوتِ مقدس اور نذر و نیاز کے ساتھ ہوا اس کے بعد غرباء اور بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے اور انھیں کھانا کھلایا گیا-
اس موقع پر دوسرے مہمانانِ خصوصی صدر ممبر اسمبلی سریش یادو، سریندر ورما، سابق چیئر مین حفیظ بھارتی، عرفان قریشی،صدر عید گاہ کمیٹی عمیر قدوائی، سینئر سماج وادی لیڈر شہاب خالد، شمشاد راعین، صدرضلع بار ایسوسی ایشن نریندر ورما، صغیر امان اللہ بیورو چیف،حشمت اللہ بیورو چیف،طارق خان بیورو چیف، سرفراز وارثی، محمد رضی، کلب رضا، نامہ نگار اشرف، نامہ نگار طاہر عباس، نامہ نگار وکاس چوہان، بیورو چیف ڈاکٹر ریحان علوی، بیورو اتم پانڈے، ایڈیٹر جاوید ثاقب، بیورو بلونت، یوپی بیورو چیف ہفت روزہ "صدائے بسمل” ابو شحمہ انصاری، بیورو مہندر، نامہ نگار فخرِ عالم، شعراء میں ذکی طارق بارہ بنکوی، شعیب انور، زاہد بارہ بنکوی، فیض خمار سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔
Abushahma Ansari
U.P
Bureau Chief
Urdu Weekliy
SADA _e_ BISMIL
Barabanki۔UP.(india)
Lucknow
Bureau Chief
Urdu Weekliy
Nawai _e_ Jang
London
Add.
Saadatganj.Distt.Barabanki
U.P_india
pin cod.225206
Email_
asansari1987@gmail.com
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

