بلند اتنا جہاں میں پرچم ہندوستاں کردیں
سجا کر چاند تارے اس زمیں کو آسماں کردیں
مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ریاست میں ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرس پر نئے تخلیق کاروں پر مبنی "تلاش جوہر” پروگرام کے انعقاد کے بعد اب ضلع ہیڈ کوارٹرس پر سینیئر تخلیق کاروں کے لیے "سلسلہ” کے تحت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں. اس کڑی میں بھوپال، کھنڈوہ ودیشہ، دھار اور شاجاپور کے بعد ٹیکم گڑھ میں شعری و ادبی نشست کا انعقاد 28 اگست، 2022 کو دوپہر 1:00 بجے ضلع کوآرڈینیٹر چاند محمد آخر کے تعاون سے کیا گیا.
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے "سلسلہ” کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں. ضلع ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہونے والی نشستوں میں متعلقہ ضلعوں کے تحت آنے والے گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں وغیرہ کے ایسے تخلیق کاروں کو مدعو کیا جارہا ہے جنہیں ابھی تک اکادمی کے پروگراموں میں اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع نہیں ملا ہے یا بہت کم ملا ہے. اس سلسلے کے پانچ پروگرام بھوپال، کھنڈوہ، ودیشہ دھار اور شاجاپور میں منعقد ہو چکے ہیں اور آج یہ پروگرام ٹیکم گڑھ میں منعقد ہورہا ہے جس میں ٹیکم گڑھ کے تخلیق کار اپنی تخلیقات پیش کریں گے.
ٹیکم گڑھ ضلع کے کوآرڈینیٹر چاند محمد آخر نے بتایا کہ منعقدہ ادبی و شعری نشست میں 16 تخلیق کاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں. پروگرام کی صدارت ٹیکم گڑھ کے بزرگ شاعر اخلاق قاری نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے طور پر عبداللطیف چودھری اور مہمانان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر نریندر موہن اوستھی اور ہری وشنو اوستھی اسٹیج پر موجود رہے. جن شاعروں نے اپنا کلام پیش کی ان کے نام اور اشعار درج ذیل ہیں.
بلند اتنا جہاں میں پرچم ہندوستاں کردیں
سجا کر چاند تارے اس زمیں کو آسماں کردیں
اخلاق قاری ٹیکم گڑھ،
جھنڈا ہمارے دیش کا سب سے مہان ہے
جھنڈے کی آن بان بہت عالی شان ہے
ظفر اللہ ظفر ٹیکم گڑھ،
قطرہ قطرہ ہمارا وطن کے لیے
اپنا جیون ہی سارا وطن کے لیے
اما شنکر مشر ٹیکم گڑھ،
اس جہاں کا بادشاہ ہندوستاں ہوجائے گا
آگ برساتا ہے جو غرق نشاں ہوجائے گا
شیوچرن اٹمالیہ ٹیکم گڑھ،
خدا گر حوصلہ دیتا تو ہم یہی کرتے
چراغ بن کے زمانے میں روشنی کرتے
عبد الرؤف ٹیکم گڑھ
ہمارے ملک کا نیچا کبھی پرچم نہیں ہوگا
قلم ہوجائے گا سر لیکن کبھی خم نہیں ہوگا
صابرہ صدیقی ٹیکم گڑھ،
سجیں یہ گھاٹیاں یہ بن پربت اور سب ندیاں
میرا جیون ہوا ہے دھنیہ کہ بھارت ہے میرا گھر
گیتیکا ویدیکا ٹیکم گڑھ،
مشاعرے میں لبوں پہ سب کے غزل مہک رہی ہے
سبھی زبانوں میں زیادہ ہماری اردو مہک رہی ہے
انور خان ساحل ٹیکم گڑھ،
سپاہی سرحدوں پر رات دن بیدار رہتے ہیں
وطن پر جان دینے کے لیے تیار رہتے ہیں
عمران جتاروی جتارا،
ایسا نہیں ہے ہم بڑی آسانی سے مر جائیں گے
اک روز ہم اپنی کسی نادانی سے مرجائیں گے
جنید زیدی ٹیکم گڑھ،
دنیا کی سیر کرکے دیکھی ہے ہم نے ناداں
ہے جان سے بھی پیارا ہندوستاں ہمارا
اشوک پٹساریا لدھورا،
ادبی نشست کی نظامت کے فرائض چاند محمد آخر نے انجام دیے.
پروگرام کے آخر میں عبداللطیف جتاروی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

