پریس ریلیز
اردو میں بالترتیب ظفر کمالی اور مقصود آفاق کا انتخاب
نئی دہلی، 24 اگست 2022 (پریس ریلیز)۔ ساہتیہ اکادمی کے صدر ڈاکٹر چندرشیکھر کمبار کی صدارت میں آج اکادمی کی ایکزیکٹیو بورڈ کی بیٹھک ہوئی جس میں اکادمی کے ذریعہ منظورشدہ 24 زبانوں میں بال ساہتیہ پُرسکار 2022 اور یُووا پُرسکار 2022 کی منظوری دی گئی۔ بال ساہتیہ پُرکار ادب اطفال پر بہترین کاوش کے لیے دی جاتی ہے جبکہ یُووا پُرسکار 35 سال سے کم عمر کے نوجوان ادیبوں کو دیا جاتا ہے۔ دونوں ایوارڈ میں بطور انعام 50 ہزار روپے، تمغہ اور توصیفی سند دیے جاتے ہیں۔ سال 2022 کے بال ساہتیہ پُرسکار اردو کے مشہور و معروف شاعر و ادیب ظفر کمالی کو ان کے شعری مجموعہ ’حوصلوں کی اڑان‘ کے لیے دینے کا اعلان کیا گیا۔ دیگر انعام یافتگان میں دیگنت اوجا (آسامی)، جے متر (بنگالی)، دیوبار رام سیارے (بوڈو)، راجیشور سنگھ ’راجو‘ (ڈوگری)، عرشیہ ستار (انگریزی)، کیرتی گوسوامی (گجراتی)، چھما شرما (ہندی)، تمنا بیگارا (کنڑ)، قمر حمیداللہ (کشمیری)، جیوتی کنکلکر (کونکنی)، ویریندر جھا (میتھلی)، سیتو (ایم سیتومادھون) (ملیالم)، ناوریم لوکیشورے سنگھ (منی پوری)، سنگیتا بروے (مراٹھی)، مینا سبا (نیپالی)، نریندر پرساد داس (اڑیہ)، وشومتر دادھیچ (راجستھانی)، کلدیپ شرما (سنسکرت)، منوہر نہلانی (سندھی)، جی میناکشی (تمل)، پٹٹی پاکا موہن (تیلگو) شامل ہیں۔ اس سال پنجابی زبان میں کسی کو بھی انعام نہیں دیا جائے گا جبکہ سنتھالی ایوارڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اردو میں یُووا پُرسکار کے لیے مقصود آفاق کو ان کے شعری مجموعہ ’گریہ‘ کا انتخاب کیا گیا جبکہ پردومن کمار گوگوئی (آسامی)، سمن پتاری (بنگالی)، المبار موساہاری (بوڈو)، آشو شرما (ڈوگری)، مہر وتس (انگریزی)، بھرت کھینی (گجراتی)، بھگونت انمول (ہندی)، دادی پیر جیمن (کنڑ)، شائستہ خان (کشمیری)، مائرن جیسن باریٹو (کونکنی)، نوکرشن ایہک (میتھلی)، انگھا جے۔ کولاتھ (ملیالم)، سونیا کھندرکپم (منی پوری)، روشن رائے ’چوٹ‘ (نیپالی)، دلیپ بیہرا (اڑیہ)، سندھو گگن (پنجابی)، آشیش پروہت (راجستھانی)، شروتی کنٹکر (سنسکرت)، سالگے ہانسدا (سنتھالی)، حنا آسوانی (سندھی)، پی۔ کالی موتھو (تمل)، پلی پٹو ناگ راجو (تیلگو) کے نام دیگر انعافتگان میں شامل ہیں۔ مراٹھی زبان میں ایوارڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
(کے۔ سری نواس راؤ)
سکریٹری، ساہتیہ اکادمی
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page