سمینار ؍ کانفرنس؍ ورک شاپ؍ مشاعرہ کے لیے مالی تعاون کی اسکیم:
ان اسکیموں کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کے لیے دیگر اداروں کی مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مختلف این جی او، وی او، ٹرسٹ؍ یونیورسٹی، ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ افراد کو بھی مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ سو سائٹی اور ٹرسٹ کے معاملہ میں ان کا نیتی آیوگا ین جی او پورٹل درپن ۔ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ تبھی سوسائٹی؍ ٹرسٹ مالی تعاون حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے۔ مالی تعاون کے لیے تجاویز کا انتخاب کرنے کے لیے، قومی اخبارات میں اشتہار اور مراسلہ کے ذریعہ خواہش مند حضرات سے تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔ مقررہ تاریخ کے اندر موصول ہونے والی تجاویز اس مقصد کے لیے این سی پی یو ایل کے ذریعہ تشکیل شدہ جی آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔ جن افراد ؍ ایجنسی کو مالی تعاون دیا جاتا ہے انھیں پیسہ کے استعمال کا سرٹیفیکٹ اور منعقدہ پروگرام کی تفصیلی رپورٹ کونسل میں پیش کرنا ضروری ہے۔ بعض اوقات این سی پی یو ایل سے ان پروگراموں کے مشاہدہ کے لیے آبزرور بھی مقرر کیے جاتے ہیں۔
Format for seminar, confrence etc ncpul
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

