قرآن فاؤنڈیشن اورSEED FOUNDATIONّْ کے اشتراک سے کیمپس کے آٹھ طالب علم اسکالرشپ کے اہل قرار
لکھنؤ۔ ۱۷،جولائی ۲۰۲۳
کسی بھی تعلیمی ادارے کا تعارف وہاں کے طلبہ و طالبات ہوتے ہیں ۔ان کی ہر کام یابی ادارے کی ترقی کا ایک نیاباب ہوتی ہے ۔اسکالرشپ سے صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہی نہیں ہوتی بلکہ ان میں تعلیم کے شوق کا جذبہ مزید پروان چڑھتا ہے اور ان کے دوسرے ساتھیوں کو ا س سے حوصلہ ملتاہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہمایعقوب نے کیا ۔آج کیمپس میں موقع تھا قرآن فاؤنڈیشن اور SEED FOUNDATIONکے اشتراک سے کیمپس کے آٹھ طالب علموں کو اسکالرشپ کا اہل قرار دیے جانے کی خوشی کا ۔ SEED FOUNDATIONایک رفاہی اورغیر سرکاری ادارہ ہے جو مالی طور پر کمزور طلباکی مالی مدد کرتا ہے ۔
کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے شیخ الجامعہ پروفیسر عین الحسن صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ وہ یونی ورسٹی کے تعلیمی ماحول کو ہر لحاظ سے فروغ دینے کے لیے پر عزم ہیں۔۔مانو لکھنو کیمپس کے گریجویشن پروگرام سے شفقت صدیقی ضیا الرحمن ،طاہرہ تبسم ،محمد غفران احمد ،ابو سازب ،مستفیض عالم ،محمد انس اور پوسٹ گریجویشن سے محمد ربانی راہی اسکالرشپ کے اہل قرار دیے گئے ہیں ۔ کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب ،اکیڈمک کوارڈی نیٹر نیز کیمپس کے تمام اساتذہ کرام نے طلبہ وطالبات کو اُن کی اس اہم کامیابی پر مبارک دی ۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

