وائی بھاؤ اقامتی ادارہ شرالکوپہ شکاری پور میں تعلیم بیداری اور صحت بیداری پروگرام کا انعقاد۔
بروز جمعرات بتاریخ 31 مارچ 2022ئ صبح گیارہ بجے وائی بھاؤ اقامتی ادارہ شرالکوپہ میں صحت عامہ کا جلسہ وائی بھاؤ شونا کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔جلسہ کا افتتاح شری ریونپا نائب صدر محکمۂ جنگلات نے کیا۔انہوں نے اس موقع سے کہا کہ موجودہ دور میں ہر انسان کو اپنی صحت کے تعلق سے ہمیشہ فکر مند رہنے کی ضروت ہے۔ایک عمر کے بعد آدمی عدم صحت کا شکار ہو جاتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ وقت پر بیماری کی تشخیص نہ کرنا ہے۔آج اس پروگرام میں ننجپا ہاسپٹل کے قد آور ڈاکٹروں کی آمد ہوئی ہے جن کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ڈاکٹر انوپما، ڈاکٹر پربھو، ڈاکٹر رشیتا، ڈاکٹر ہیمنپھ ڈاکٹر ندی یہ تمام ڈاکٹرز قابلِ مبارکباد ہیں۔
ڈاکٹر انوپما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں اکثر لوگ کینسر جیسی مہلک بیماری سے ناواقف ہیں۔یہ مرض ابتدائ میں معمولی اور نارمل رہتا ہے بروقت اس کا علاج اور صحیح تشخیص کے ذریعہ کوئی تدبیر اختیار نہ کی جائے تو پھر یہ بیماری کینسر کی شکل اختیار کر کے جان لیوا اور مہلک ثابت ہوتی ہے۔جس طرح چور گھر میں بغیر اطلاع کے داخل ہوتا ہے یہ بیماری بھی اسی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوکر اس کی صحت کو برباد کر دیتی ہے۔خصوصا عورتیں اپنے ماہواری کے ایام کو سنجیدگی سے لیں۔ماہواری کی تکلیف کو عام دوائی اور گولیوں سے ختم کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ کسی اچھے طبیب اور معالج سے علاج کروائیں۔وائی بھاؤ کی جانب سے ری ریونپا،نویدتا راجو اور ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کا اعزاز کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے قومی شاعر ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے کہا کہ میں اس ادارہ کو مبارکباد دیتا ہوں جو بیک وقت تعلیم اور صحت دونوں کو اپنی توجہات کو محور بنایا ہے۔یہی دو چیزیں اصل ہیں تیسری کسی چیز کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ہم سب ہندوستانی ہیں۔ہندوستان یکجہتی کا گہوارہ ہے اسی لئے آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔اس ادراے نے ہر گھر تک تعلیم اور صحت کو عام کیا ہے اس لئے اس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔یہ ادارہ قابلِ مبارکباد ہے،اچھے اچھے ڈاکٹروں کو جمع کر کے اس ادارے نے قابلِ فخر کارنامہ انجام دیا ہے۔ضلعی صحافی جناب ہچرایپا نے اس پروگرام کو ایک تاریخ ساز پروگرام قرار دیا انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ آپ تمام ہر لمحہ اپنی صحت اور تندرستی کا خیال رکھیں۔نوین کمار روزنامہ پرجہ وانی کے رپوٹر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

