Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      نومبر 3, 2023

      کتاب کی بات

      اکتوبر 30, 2023

      کتاب کی بات

      اکتوبر 29, 2023

      کتاب کی بات

      اکتوبر 17, 2023

      کتاب کی بات

      ستمبر 28, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      مابعد جدیدیت، اردو کے تناظر میں – پروفیسر…

      نومبر 19, 2023

      تحقیق و تنقید

      اقبالیاتی تنقید کے رجحانات – عمیر یاسر شاہین

      نومبر 4, 2023

      تحقیق و تنقید

      فحاشی کاکلامیہ اور نذیر احمد – پروفیسر ناصر…

      اکتوبر 27, 2023

      تحقیق و تنقید

      کلچر ہیرو کی کہانی – وزیر آغا

      اکتوبر 22, 2023

      تحقیق و تنقید

      شخصیت شکن ناقد و محقق : سید شاہ…

      ستمبر 18, 2023

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

      اسلامیات

      حجاب: ایک امر شرعی : فرحان بارہ بنکوی

      جون 27, 2023

      اسلامیات

      پیغام عید قرباں : عصر حاضر کے تناظر…

      جون 27, 2023

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ٹاور آف سائلنس/ منوج روپڑا – ترجمہ:احسن ایوبی

      اکتوبر 21, 2023

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے…

      جون 6, 2023

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      خبر نامہ

      ہماری تکنیک نے تو بہت ترقی کی مگر…

      دسمبر 1, 2023

      خبر نامہ

      ڈاکٹر امام اعظم ایک ایسی شخصیت کا نام…

      دسمبر 1, 2023

      خبر نامہ

      ترجمے میں زبان سے زیادہ لسانی تہذیب کی…

      نومبر 28, 2023

      خبر نامہ

      مشہور ولی اللٰہ فکر عالم دین حضرت مولانا…

      نومبر 27, 2023

      خصوصی مضامین

      سوز و نزہت  کی شاخِ آرزو کا گلِ…

      نومبر 29, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخی بیانیہ کا تسلسل – حقانی القاسمی

      نومبر 29, 2023

      خصوصی مضامین

      ازبیکستان میں اردو زبان و ادب – ڈاکٹر…

      اکتوبر 30, 2023

      خصوصی مضامین

      ملک کی تعمیر و ترقی میں سرسید اور…

      اکتوبر 17, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے…

      اکتوبر 26, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      یونانی مفکرین اور بادشاہوں کے حقیقی اور عربی…

      اکتوبر 22, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      سوال اچھا ہے، جواب نہیں – محمد ریحان

      اگست 7, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      آپ ہر انسان کو خوش نہیں کر سکتے…

      جولائی 19, 2023

      فکر و عمل

      تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں…

      ستمبر 26, 2023

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      متفرقات

      ہماری تکنیک نے تو بہت ترقی کی مگر…

      دسمبر 1, 2023

      متفرقات

      ڈاکٹر امام اعظم ایک ایسی شخصیت کا نام…

      دسمبر 1, 2023

      متفرقات

      سوز و نزہت  کی شاخِ آرزو کا گلِ…

      نومبر 29, 2023

      متفرقات

      تاریخی بیانیہ کا تسلسل – حقانی القاسمی

      نومبر 29, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
ہم دیکھیں گے-فیض احمد فیض
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      نومبر 3, 2023

      کتاب کی بات

      اکتوبر 30, 2023

      کتاب کی بات

      اکتوبر 29, 2023

      کتاب کی بات

      اکتوبر 17, 2023

      کتاب کی بات

      ستمبر 28, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      مابعد جدیدیت، اردو کے تناظر میں – پروفیسر…

      نومبر 19, 2023

      تحقیق و تنقید

      اقبالیاتی تنقید کے رجحانات – عمیر یاسر شاہین

      نومبر 4, 2023

      تحقیق و تنقید

      فحاشی کاکلامیہ اور نذیر احمد – پروفیسر ناصر…

      اکتوبر 27, 2023

      تحقیق و تنقید

      کلچر ہیرو کی کہانی – وزیر آغا

      اکتوبر 22, 2023

      تحقیق و تنقید

      شخصیت شکن ناقد و محقق : سید شاہ…

      ستمبر 18, 2023

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

      اسلامیات

      حجاب: ایک امر شرعی : فرحان بارہ بنکوی

      جون 27, 2023

      اسلامیات

      پیغام عید قرباں : عصر حاضر کے تناظر…

      جون 27, 2023

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ٹاور آف سائلنس/ منوج روپڑا – ترجمہ:احسن ایوبی

      اکتوبر 21, 2023

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے…

      جون 6, 2023

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      خبر نامہ

      ہماری تکنیک نے تو بہت ترقی کی مگر…

      دسمبر 1, 2023

      خبر نامہ

      ڈاکٹر امام اعظم ایک ایسی شخصیت کا نام…

      دسمبر 1, 2023

      خبر نامہ

      ترجمے میں زبان سے زیادہ لسانی تہذیب کی…

      نومبر 28, 2023

      خبر نامہ

      مشہور ولی اللٰہ فکر عالم دین حضرت مولانا…

      نومبر 27, 2023

      خصوصی مضامین

      سوز و نزہت  کی شاخِ آرزو کا گلِ…

      نومبر 29, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخی بیانیہ کا تسلسل – حقانی القاسمی

      نومبر 29, 2023

      خصوصی مضامین

      ازبیکستان میں اردو زبان و ادب – ڈاکٹر…

      اکتوبر 30, 2023

      خصوصی مضامین

      ملک کی تعمیر و ترقی میں سرسید اور…

      اکتوبر 17, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے…

      اکتوبر 26, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      یونانی مفکرین اور بادشاہوں کے حقیقی اور عربی…

      اکتوبر 22, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      سوال اچھا ہے، جواب نہیں – محمد ریحان

      اگست 7, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      آپ ہر انسان کو خوش نہیں کر سکتے…

      جولائی 19, 2023

      فکر و عمل

      تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں…

      ستمبر 26, 2023

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      متفرقات

      ہماری تکنیک نے تو بہت ترقی کی مگر…

      دسمبر 1, 2023

      متفرقات

      ڈاکٹر امام اعظم ایک ایسی شخصیت کا نام…

      دسمبر 1, 2023

      متفرقات

      سوز و نزہت  کی شاخِ آرزو کا گلِ…

      نومبر 29, 2023

      متفرقات

      تاریخی بیانیہ کا تسلسل – حقانی القاسمی

      نومبر 29, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

تہواروں کا جشن اور تنازعات دَر تنازعات کا ماحول – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras جولائی 2, 2023
by adbimiras جولائی 2, 2023 0 comment

عرض داشت

کسی بھی موقعے اور سبب سے آپسی اختلافات پیدا کرانے کی ہر طبقے میں ایک مہم شروع ہو چکی ہے جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں

صفدر امام قادری

شعبۂ اردو، کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ

 

عید الاضحی سے ٹھیک پہلے ہندو اور مسلمان دونوں قوموں میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تنازعات دیکھنے کو ملے۔ کہیں سوال وجواب کی صورت بھی نظر آئی اور لازمی طور پر بہت سارے مقامات پر اِس سے بڑھ کر بھی صورتِ حال پیدا ہوئی ہوگی۔طرح طرح کی صلاح اوربھانت بھانت کے مشورے دیے اور لیے جا رہے تھے۔ آسانی سے یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ سارے تنازعات کسی سازش کا حصّہ تھے بلکہ اِس سے بڑھ کر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ اِس میں کچھ معصومانہ ذہن بھی اپنی بیوقوفیوں سے الجھ کر اپنے مسائل کو الجھا رہے تھے۔

خدا خدا کرکے قربانی کے تین دن صبر و سکون اور امن و امان سے بیتے۔ اختر الایمان نے اپنی ایک نظم میں اِس بات پر صبر و شکر کا اظہار کیا ہے کہ گھر سے نکل کر دفتر پہنچے اور بہ خیر و خوبی صحت و سلامتی کے ساتھ واپس آ گئے۔ اب یہی حالت ہمارے ملک میں کسی تہوار کی ہے کہ اُس کی آمد ہزارہا اندیشوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور خوف و دہشت کے سائے میں سماج کا ایک بڑا طبقہ مبتلا رہتا ہے۔ اگرکہیں فسادات نہ ہوئے اور جان و مال کا نقصان نہ ہوا تو اطمنان ہوتا ہے کہ چلو یہ تہوار بہ سلامت گزر گیا۔ اُسی طرح واقعتا عیدِ قرباں کسی بڑے فساد اور جان ومال کے نقصان کے بغیر گزرا۔ واقعی یہ قابلِ اطمینان بات ہے اور تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی سکون میں مبتلا ہونے اور خوش ہونے کا مقام ہے۔

ہم ملک کی نازک تر سیاسی صورتِ حال سے پورے طور پر واقف ہیں اور اِسی لیے ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہر بات میں کوئی نہ کوئی عوامی تنازعہ قائم ہونے کے امکانات کبھی بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ کبھی اچانک یہ اعلان ہوگا کہ مائک سے اذان دینا غیر قانونی ہے مگر اِس کے ساتھ سڑکوں پر ہزار طرح کے لاؤڈ اسپیکر کے شور تماشے پر نہ کورٹ سے حکم نامہ جاری ہوتا ہے اور نہ ہی کلکٹر صاحب سے لے کر وزیرِ اعلا تک کوئی حکم دیا جاتا ہے۔ دوسرے مذاہب کے بھی بہت سارے ایسے مواقع ہیں جہاں مائک کا استعمال کیا جاتا ہے مگر کبھی یہ سننے میں نہیں آیا کہ کسی کورٹ یا انتظامیہ کے کسی رُکن کی طرف سے اُس پر کوئی قانونی چارہ جوئی کی گئی ہو یا تنبیہہ ہی کی گئی ہو۔ دشواری یہ ہے کہ ملک میں الگ الگ صوبے میں ایسے فیصلے سیاسی مفاد اور مذہبی تنگ نظری کے سہارے کیے جاتے ہیں اور اکثر بہ قولِ اقبال:

’’برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر‘‘

اِس بار عیدِ قرباں کے کچھ دنوں پہلے سے ہی جانوروں کی قربانی اور اُس سے سماج اور ماحولیات میں آلودگی کے خطرات کے پیشِ نظر سوشل سائٹس پر بڑے معصومانہ انداز میں تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ سوال یہ اُٹھا کہ پورے ملک میں لاکھوں اور کروڑوں جانوروں کو ذبح نہ کیا جائے تو اِس سے مسلمانوں کا کون سا نقصان ہو جائے گا؟ فائدہ تو سیدھا یہ تھا کہ اتنے معصوم جانوروں کی جانیں بچ جائیں گی۔ ایسے سوالات پوچھنے والوں میں بہت سارے ایسے افراد بھی نظر آئے جن کے ناموں میں اسلامی رنگ و روغن بھی شامل تھا۔نقلی آئی۔ ڈی کے زمانے میں یہ بات قابل یقین شاید ہی ہو کہ یہ لوگ واقعتا اُسی جماعت سے آتے ہیں جن کے نام سے وہ سوشل سائٹس پر نظر آتے ہیں مگر اِس بحث میں شریک ہونے والوں میں بہت سارے ایسے لوگ بھی نظر آئے جو اِن مسائل کو نہ مذہبی بنیادوں پر سمجھتے ہیں اور نہ ہی سماجی مسائل یا بین المذاہب مباحث کی مبادیات سے ہی واقف ہوں۔ کچھ صوبائی حکومتوں کی طرف سے بھی باضابطہ یہ اعلان اور اِشتہارات شایع کرائے گئے کہ ممنوعہ جانوروں کی قربانی پرسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ یہ اچھا ہوا کہ یہ تنازعات عوامی سطح پر زیادہ پھیلے نہیں اور اِن کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد بھی تھا تو وہ سامنے نہیں آ سکا۔ ایسے مواقع سے راہی معصوم رضا مرحوم کی بات یاد آتی ہے۔ وہ بار بار کہتے تھے کہ ہندوستان میں گائیں بھی بہت ہیں اور سؤر بھی کم نہیں مگر ایسی صورتِ حال قائم رہی تو سؤر اور گائے تو بچ جائیں گے مگر انسان باقی نہیں رہیں گے۔

ہندستان کثیر مذہبی ملک ہے اور آئین اِسے سیکولر ملک قرار دیتا ہے۔سیکولرزم کی یہ کھُلی تعریف ہے کہ ہر آدمی اپنے مذہبی اعتقاد کے مطابق عمل کرنے کے لیے آزاد ہے۔ اِس کا مطلب یہ بھی ہو اکہ ہمارے پڑوس میں دوسرا مذہب ماننے والا اگر کوئی شخص ہے تو ہمیں اُس کے مذہبی اعمال میں چھیڑ چھاڑ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ اتنے مذاہب کے لوگ اِس وجہ سے بھی ہمارے ملک میں یکجا ہیں کہ ذاتی طور پر وہ ہندو، مسلم ، سِکھ، عیسائی، جین اور بودھ ہیں مگر سماجی اعتبار سے وہ ہندستانی ہیں۔ مذہب اور قوم پرستی کے دائرے الگ الگ ہیں اور ہمارا آئین دونوں دائروں میں خوش اسلوبی سے جینے کے وسائل فراہم کرتا ہے۔ اِسی لیے ایک بُت پرست اور ایک بُت شکن ایک ساتھ خوش و خرّم جیتے نظر آتے ہیں۔دشواری وہاں ہوتی ہے جب ہم غیر ضروری طور پر ایک دوسرے کے مذہبی معاملات میں دخیل ہونے لگتے ہیں۔کوئی معصومانہ انداز سے یہی کہنے لگے کہ ہندستان کے مسلمان آخر کیوں سعودی عرب کے خانۂ کعبہ کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھتے ہیں؟ اِس سے بھی گرم جوشی میں یہ نتیجہ اخذ کر لے کہ ہندستانی مسلمانوں کو اپنے ملک سے محبت نہیں ہے اور وہ اپنے ملک سے بڑھ کر سعودی عرب اور خانۂ کعبہ کی طرف رُخ کرتے ہوئے ملتے ہیں۔ کوئی مسلمان یہ سوال کرنے لگے کہ ہولی کے تہوار کے موقعے پر رنگوں سے کیوں کھیلا جاتا ہے اور دیوالی میں چراغاں کرنا کارِ فضول ہے۔ ایسے سوالوں کو واقعتا دوسرے مذاہب کے کاموں میں چھیڑ چھاڑ کرنے سے تعبیر کیا جائے گا۔

ذرا سوچیے کہ کوئی جین مذہب کا پیشوا آئے اور ساری جمیعتِ انسانی کو سبزی خور ہی نہیں بنائے بلکہ منہ پر ماسک اِس لیے لگانے کی ہدایت کرے کہ منہ کھُلے ہونے سے ہم بہت سارے حشرات الا رض مار دیتے ہیں،اِ س سے ہمیں بچنا چاہیے۔کورونا کے دَور میں ماسک لگائے لگائے لوگوں کی سانسیں رُکی رہیں، اب اگر کوئی ایسا مشورہ دے تو اُس کی ہنسی ہی اُڑائی جائے گی۔ آپ کا مذہب اگر آپ کو گوشت خوری سے منع کر رہا ہے تو آپ بے شک اُس پر عمل پیرا ہویئے مگر دوسرے لوگ اور خاص طور سے دوسرے مذاہب کے ماننے والے افراد کیوں کر اُس پر عمل کریں گے؟

ہندستان میں جانوروں کی بَلی دینے کا رواج عہدِ قدیم سے موجود رہا ہے۔ ملک کے ہر گوشے میں کچھ ایسی خاص عبادت گاہیں ہیں جہاں الگ الگ مواقع سے جانوروں کی بَلی دی جاتی ہے۔ دسہرے کے موقعے پر یہ چیز بڑے پیمانے پر دیکھی جا سکتی ہے۔گوہاٹی کے کاماکھیا مندر میں جس بڑے پیمانے پر بَلی دینے کا رواج ہے، اِس کے بارے میں سوچنا مشکل ہے۔ اعتقادات اور مذہبی رسومیات پر دوسروں کو سوال پوچھنے کا فطری حق نہیں ہے کیوں کہ جس مذہب میں کوئی روایت تاریخی طور پر چلی آرہی ہے، اُس پر دوسرے مذاہب کے افراد کیوں سوال کریں، بر سرِ عام چیلنج کریں، یہ نامناسب طریقۂ کار ہے۔ اِس ملک میں تو ابھی دوصدی بھی نہیں گزری جب شوہر کی موت پر بیوی کو چتا پر جلا دیا جاتا تھالیکن اِن سوالوں پر اُس مذہب اور اُس سماج میں بحث شروع ہوئی اور اصلاح کی گنجائشیں پیدا ہوئیں۔

ہندستان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ شخص ہر موضوع پر عوامی مواقع پر گفتگو کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔ وہ کبھی اُن معاملات کے تاریخی، مذہبی اور تہذیبی پس منظر کو علمی اعتبار سے سمجھنے کے لیے کوشاں نہیں ہوتا۔ جب تک ٹکنالوجی کی رفتار تیز نہیں تھی، صوفی اور بھکت جگہ جگہ اپنے پیغامات کوپھیلا رہے تھے، اُس وقت تک رواداری کی ایک معقول فضا تھی۔ دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا ایک عوامی چلن تھا۔ صوفیوںکے یہاں سے مذہبی خیر سگالی اور آپسی میل جول کے پیغامات عام ہوتے تھے۔ تب یہ نوبت آتی تھی کہ عید اور شبِ برأت کی طرح ہولی اور دیوالی ہی نہیں، بل دیو جی کا میلا بھی ہر مذہب کے افراد کو جوڑ کر رکھتا تھا لیکن یہ سارا سلسلہ ہی ٹوٹ گیا۔سیاسی جماعتوں نے یا نئی تعلیم کے متوالوں نے سماجی رواداری کے پیغامات کو عام کرنے کے لیے جمہوری ادارے بے حد محدود پیمانے پر قائم کیے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک دوسرے پر اعتماد اور ایک خوش گوار فضا میں جینے کا شوق کم سے کم ہوتا گیا۔ آج اِسی بے اعتمادی، غیر رواداری اور جس کی لاٹھی اُس کی بھینس والے اصولوں سے ہمارا معاشرہ چل رہا ہے۔

پہلے تہوار سماجی جشن کے طور پر منائے جاتے تھے اور لوگ اپنے ذاتی غم اور پریشانیوں کو بھلا کر سماجی طور پر خوشی اور شادمانی بانٹنے کے مواقع حاصل کر لیتے تھے۔اپنے سے مخالف مذہب کے افراد سے راہ و رسم قائم کرنے اور اُن کی زندگیوں کو سمجھنے کے لیے اور قریب تر ہونے کے لیے مواقع بن کریہ تہوار آتے تھے مگر افسوس آج یہ تہوار نِت نئے تنازعات کے اندیشوں سے ہمیںہراساں کیے ہوئے آتے ہیں اور ہمیں طرح طرح کے اندیشوں میںمبتلا کرکے پریشان کُن حالات میں چھوڑ جاتے ہیں۔ سماج میں نفرت پھیلانے والے افراد کا اپنا کار وبار ہے۔ اگر اُنھیں آپ نے کوئی بھی موقع دے دیا تو سماجی امن اور سکون پہ ہی حرف آئے گا۔ اِس لیے لازم ہے کہ ایک دوسرے کے جذبات اور اعتقادات پر اعتماد کیا جائے اور غیر روادارانہ امور سے سماج کے مسائل کو اور نہ بڑھایا جائے۔

 

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثصفدر امام قادری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ایم پی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام کھرگون  میں سلسلہ اور تلاشِ جوہر کے تحت بیاد شکیل احمد شکیل اور عبدالرشید کیف، ادبی اور شعری نشست منعقد 
اگلی پوسٹ
چلو جنگل سے باتیں کرتے ہیں !! – عبدالودود انصاری

یہ بھی پڑھیں

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے...

اکتوبر 26, 2023

یونانی مفکرین اور بادشاہوں کے حقیقی اور عربی...

اکتوبر 22, 2023

سوال اچھا ہے، جواب نہیں – محمد ریحان

اگست 7, 2023

آپ ہر انسان کو خوش نہیں کر سکتے...

جولائی 19, 2023

شہر اور گاؤں میں سیلاب: انسان کی اپنی...

جولائی 16, 2023

آپ مطلق آزاد نہیں ہیں – محمد ریحان

جولائی 16, 2023

ایک ملک ایک قانون – پروفیسر مظہر آصف

جولائی 15, 2023

تنقید کا استقبال کریں – محمد ریحان

جولائی 13, 2023

ریاست مغربی بنگال کی طرف سے اعلامیہ، بنگلہ...

جولائی 12, 2023

سننے کی عادت ڈالیں – محمد ریحان

جولائی 9, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (179)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (109)
  • تخلیقی ادب (560)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (184)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (34)
    • رباعی (1)
    • غزل (136)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (26)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (122)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (969)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (496)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (212)
      • غزل شناسی (181)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (79)
    • صحافت (43)
    • طب (13)
    • فکشن (376)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (198)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (140)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (39)
  • کتاب کی بات (426)
  • گوشہ خواتین و اطفال (94)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,889)
    • ادب کا مستقبل (110)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (28)
    • تعلیم (28)
    • خبر نامہ (773)
    • خصوصی مضامین (103)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (217)
    • فکر و عمل (113)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (258)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں