Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras جنوری 4, 2021
by adbimiras جنوری 4, 2021 0 comment

 

یک موضوعی مجلہ ’انداز بیان‘ :میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات/ حقانی القاسمی – ڈاکٹریوسف رامپوری

  اردو ایک شیریں اور پرکشش زبان ہے۔اس زبان نے اپنی شیرینی، کشش اور جاذبیت کی وجہ سے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ بہت سے افراد اور طبقات کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنے جذبات واحساسات کے اظہار کا وسیلہ اس زبان کو بنایا اور شاعری کی، کہانیاں لکھیں،افسانے تحریر کیے ،ناول ، انشائیے ، خاکے قلم بند کیے اور دیگر اردو کی نثری وشعری اصناف میں طبع آزمائی کی لیکن یہ المیہ رہا کہ ان لوگوں کی خدمات وتخلیقات تو سامنے آئیں جو یونیورسٹیوں ، کالجو ں ، ادبی اداروں اور اکیڈمیوں سے وابستہ تھے، مگر وہ لوگ جو شہری زندگی سے دور گاؤں،قصبوں اور دور افتادہ علاقوں میں بود وباش اختیار کرتے تھے، اردوکے تئیں ان کی خدمات منظر عام پر نہ آسکیں یعنی حاشیائی زمینوں سے جڑے ہوئے لوگ حاشیہ ہی پر رہے ۔اس کے علاوہ سماج کے ان طبقات وافراد کی ادبی ، تحقیقی ، تخلیقی اور تنقیدی خدمات بھی سامنے نہ آسکیں جو ادبی مراکز سے الگ زندگی کے دوسرے شعبوں سے جڑے ہوئے تھے۔سوئے قسمت یہ کہ تحقیق اور تنقیدکرنے والوں نے بھی ان گمنام ادبا،محققین اور تخلیق کاروں کی خاطرخواہ جستجو نہ کی جنھوں نے اپنے پیچھے اچھا خاصا ادبی سرمایہ چھوڑا یا جو آج بھی ادب تخلیق کررہے ہیں۔

اس جوکھم بھرے اور وقت طلب کام کی طرف عصر حاضر کے ناقد وادیب حقانی القاسمی نے قدم بڑھایا اور انھوں نے یک موضوعی مجلہ’اندازِ بیان‘ جاری کیاتاکہ اس میں ان طبقات کی تخلیقی ، تحقیقی ،تنقیدی اور ادبی کاوشوں کو منظر عام پر لایا جاسکے۔اس مجلہ کا نام انھوں نے ’اندازبیان‘ رکھا ہے۔ حقانی القاسمی دنیائے اردو زبان وادب کے لیے محتاج تعارف نہیں ہیں۔ ان کی درجنوں کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہیں۔سیکڑوں تحقیقی وتنقیدی مقالات ملک کے مؤقر جرائد ورسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔بہت سی کانفرنسوں، سمیناروں، ورکشاپوں میں وہ شرکت کرکے اپنی قابلیت وصلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ان کی تحریریں شائستہ ، شگفتہ اورشستہ ہوتی ہیں، طرزِ نگارش رواں، سلیس اور تاثیر سے پُر ہے۔ اس لیے ان کی تحریروں کو شوق سے پڑھا جاتا ہے ۔ان کی تنقید و تحقیق میں تخلیقیت کی خوشبو آتی ہے۔ ’اندازِ بیان‘ کے ہر شمارے میں ان کی انفرادیت اور تخلیقیت نمایاں ہے۔آپ ’انداز بیان‘ کاکوئی بھی ٹائٹل اٹھاکر دیکھئے ، نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب ہوتا ہے اور ساتھ ہی معنویت سے لبریزبھی۔ اس کے علاوہ ’اندازِ بیان‘ میں شامل مواد بھی معیاری ہوتا ہے گویا کہ صوری اور معنوی دونوں اعتبارسے حقانی القاسمی اپنے مجلہ کو سنوارتے اور سجاتے ہیں۔

’اندازِبیان‘ کی سب سے خاص اور منفرد بات اس کے موضوعات ہوتے ہیں۔ ایک شمارہ ایک ہی موضوع پر ہوتا ہے، اسی مناسبت سے اسے یک موضوعی مجلہ قرار دیا گیا ہے۔دراصل حقانی القاسمی اس مجلہ کو ایک اہم مقصد کے تحت نکال رہے ہیں اور وہ مقصد یہی ہے کہ گمنام ادیبوں، ناقدوں اور تخلیق کاروں کی خدمات سے قارئین کو واقف کرایا جائے تاکہ ان کے تخلیقی ، تحقیقی، تنقیدی کام پر بھی کام ہوسکے۔ اس طرح ہمارے اسکالر زکو نہ صرف تحقیق کے لیے نئے موضوعات مل جائیں گے بلکہ اس طرح اردوادب کا بہت سا سرمایہ بھی ضائع ہونے سے محفوظ ہوجائے گا۔اگر دیکھا جائے تو حقانی القاسمی اس مجلہ کو نکال کر بیک وقت کئی جہات پر کام کررہے ہیں  ۔مثلاً ایک طرف وہ ان فنکاروں کو گمنامی کے دھندلکوں میں روپوش ہونے سے بچانا چاہتے ہیں،جنھوںنے اپنے پیچھے اہم فن پارے چھوڑے یا ہنوز وہ ا پنے خونِ جگر سے نئے فن پارے رقم کررہے ہیں، دوسری طرف وہ اردو کے تحقیقی دامن اور اس کی موضوعاتی زمین کو اور زیادہ کشادہ کرنا چاہتے ہیں کہ محققین اور ناقدین میر،غالب اور اقبال کی دنیائوں سے نکل کردوسرے جہانوں کی بھی سیر کریں اور تیسری طرف وہ اردوزبان و ادب کے فروغ کا بھی کام کررہے ہیں۔

اندازِ بیان کا پہلا شمارہ ’ خواتین کی خود نوشت کاجائزہ‘ ہے۔ظاہر ہے کہ یہ موضوع اپنے آپ میں نہایت اہم ہے۔خواتین ہمارے معاشرے کا ایک جزو ہیں بلکہ جزوِ لاینفک۔ان کے بغیر نہ معاشرہ چل سکتاہے اور نہ چلتا ہے۔ زندگی کے تمام شعبے خواتین کی نمائندگی یا حصہ داری کے بغیر ادھورے اور بے رنگ ہیں۔اسی لیے تو اقبال نے کہا تھا: ’’ وجودِ زن سے ہے کائنات میں رنگ‘ ‘۔خالق کائنات نے خواتین کے اندر بھی بھرپور صلاحیتیں رکھی ہیں ۔ کام کرنے کی، لکھنے پڑھنے کی، شعروشاعری کی ۔انھوںنے باضابطہ مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا ہے۔وہ اچھی شاعرہ بھی ہوئی ہیں، مصنفہ بھی ، مغنیہ اور مصورہ بھی ۔اتنا ہی نہیں بلکہ اصلاحات کے شعبے میں بھی انھوںنے بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں اور کئی انقلابات انہی کی وجہ سے آئے ہیں۔جنگ کے میدانوں میں بھی کتنی ہی خواتین نے دادِ شجاعت دی ہے،لیکن پھربھی بہت سی خواتین کے کارہائے نمایاں پردۂ خفا میں رہے ۔کیونکہ سماج کی حد بندیوں اورمختلف النوع پابندیوں نے بہت سے مقامات پر انھیں منظرعام پر آنے سے روکے رکھا، وہ کارنامے انجام تو دیتی رہیں ، مگر سارے کارنامے سامنے نہیں آسکے۔اردو زبان وادب کے حوالے سے بھی ان کے بہت سے کارنامے ہیں۔ انھوں نے شعروشاعری کے علاوہ ناول بھی لکھے، افسانے اور ڈرامے بھی۔ بلکہ اردو کی نثری وشعری اصناف میں کونسی ایسی صنف ہے جس میں انھوں نے طبع آزمائی نہ کی ہو۔یہ الگ بات ہے کہ بہت سی خواتین کی خدمات ہنوز اندھیرے میں ہیں۔اندازِ بیان کے اولین شمارے’ خواتین کی خود نوشت‘ کے ذریعے ہم ایسی بہت سی خواتین اور ا ن کے ادبی کارناموں سے آگہی حاصل کرلیتے ہیں جن سے ہم پہلے واقف نہیں تھے۔یہ شمارہ اس اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لیے مدیر حقانی القاسمی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

اندازِ بیان کا دوسرا شمارہ ’ پولس کا تخلیقی چہرہ‘ ہے۔یہ موضوع بڑا عجیب اور منفرد سا لگتاہے اورچونکاتا ہے۔کیونکہ جب پولس کی بات آتی ہے تو سخت زبان، سخت رویہ اور سخت سلوک کا تصور بھی ذہن میں چلا آتا ہے۔ زبان کی نرمی، لچک اور شائستگی کا خیال تو ذہن کے کسی بھی گوشے سے ہو کر نہیں گزرتا۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام ہی پولس والے ایک ہی جیسے ہوتے ہیں ، سبھی شقی القلب اور سخت زبان ہوتے ہیں بلکہ بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے سینوں میں کمزور لوگوں کے لیے دل دھڑکتا ہے اور وہ انسانوں کی پریشانیوں اور مسائل کو دیکھ کرکڑھتے ہیں ۔ بعض دل اور زبان کے لحاظ سے بہت نرم بھی ہوتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ بہت سے پولس والوں نے دل کو چھولینے والی شاعری کی ہے ، سماج کی اصلاح کرنے والے افسانے لکھے ہیں اور عمدہ مضامین قلمبند کیے ہیں ۔کتنے ہی پولس والے اردوکی طرف دیوانہ وار دوڑے چلے آئے ہیں اور اردومیں بہت کچھ لکھنے پر انھوںنے اپنے آپ کو مجبور پایاہے۔ حقانی القاسمی نے اس شمارے میں ایسے ہی پولس والوں کا تذکرہ کیا ہے ، اور ان کی تخلیقات ، تصنیفات اور خدمات کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ یہ رسالہ نہ صرف ہمیں پولس کے ادبی وتخلیقی چہرہ سے روشناس کراتا ہے بلکہ ان کی شبیہ کو بھی کسی حدتک متوازن بنانے اور پیش کرنے کی سعی کرتا ہے۔

یک موضوعی مجلہ انداز ِبیان کا تیسرا اور تازہ شمارہ ’ میڈیکل ڈاکٹر وںکی ادبی خدمات ‘ ہے۔طب وصحت کا پیشہ گزشتہ زمانوں میں بڑا عمدہ اور پاکیزہ متصور کیا جاتاتھا۔ لیکن یہ اس وقت کی بات ہے جب یہ پیشہ خدمت خلق سے عبارت تھا اور اطباء وحکماء مریضوں کے علاج ومعالجہ میں خلوص سے کام لیتے مگر جب اس پیشہ میں تجارت اور بزنس کا پہلو شامل ہوگیا توپھر یہ اہم پیشہ بھی بدنام ہوگیااور اب حکیموں وڈاکٹروں کی شبیہ تاجروں کی شبیہ میں مدغم ہونے لگی۔ بیتے زمانے کے اطباء ’علم الابدان ‘کے علاوہ ’علم الادیان‘ اور دوسرے علوم میں بھی دلچسپی رکھتے تھے اور مختلف موضوعات پر بھی ان کی نظر ہوتی تھی۔بہت سے اطبا تو بہترین طبیب ہونے کے ساتھ بڑے شاعر، فلسفی، ریاضی داں ،سائنس داں اور مصنف و محقق گزرے ہیں، لیکن موجودہ عہد کے ڈاکٹر دیگر علوم وفنون میں نہ زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس فرصت ہوتی ہے۔یہ بات بڑی حد تک درست بھی ہے ، لیکن اس سے صدفیصد اتفاق نہیں کیاجاسکتا۔کیونکہ کتنے ہی ڈاکٹرس آج بھی ایسے ہیں جو میڈیکل علوم ومضامین کے علاوہ دوسرے مضامین وعلوم کا بھی گہرا علم رکھتے ہیں۔کتنے ایسے ہیں جن میں شعروادب کا ذوق بھی پایا جاتا ہے، لیکن مشکل یہ ہے کہ ان کی ادبی وعلمی خدمات روشنی میں نہیں ہیں۔عام طورپر ناقدین نے ان کی طرف توجہ مبذول نہیں کی ہے ۔حقانی القاسمی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کی نگاہ میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات تک پہنچی اور انھوںنے ان کی ادبی خدمات کو روشنی میں لانے کے لیے اندازِ بیان کا شمارہ’ میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات ‘ کے حوالے سے نکالا۔

یہ ایک ضخیم مجلہ ہے 541صفحات پرمشتمل ۔اسی سال (2020)میں سلام الدین خان کے زیر اہتمام عبارت پبلی کیشن ، نئی دہلی سے اس کی اشاعت ہوئی ہے ۔ٹائیٹل نہایت دیدہ زیب ہے اور پورے طورپر اپنے موضوع کی عکاسی کرتا ہے۔کتاب کے سرورق پر مرقوم ہے ’’صلاح الدین پرویز کی یاد میں‘‘۔واضح رہے کہ صلاح الدین پرویز اردو کے ایک معروف ادیب گزرے ہیں ،جنھوں نے اردو زبان وادب کے لیے گویا اپنے آپ کو وقف کیا ہوا تھا۔انتساب ڈاکٹروں کے نام کیا گیا ہے جو اس خصوصی اشاعت کے عین مطابق ہے۔ ’ فہرست‘ کی جگہ ’ تشخیص‘مذکور ہے ۔جس میں جدت بھی ہی اور انفرادیت بھی،نیز معنویت وتخلیقیت بھی۔طبی نقطہ نظر سے ’ تشخیص‘مرض پہچاننے کو کہا جاتا ہے۔لیکن یہاں مدیر ِ موصوف اس سے ان اشخاص کومراد لیتے ہیں جن کا تعلق امراض کی تشخیص سے تھا ،یا ہے۔کیونکہ ا نھیں پر مضامین ہیں۔ اس سے فاضل مدیر کے تخلیقی مزاج کی عکاسی ہوتی ہے۔مجلہ کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا حصہ ’مرکبات‘ اور دوسرا حصہ’ مفردات‘ ہے۔یہ دونوں الفاظ بھی حقانی صاحب کے ذہن ومزاج کی تخلیقیت اورگہرائی ووسعت کے مظہر ہیں۔گوکہ دونوں خالص طبی اصطلاحات ہیں لیکن یہاں حقانی صاحب نے ان کو ادبی شکل دے دی ہے تاکہ دونوں طرف اشارہ ہوجائے۔دراصل حقانی القاسمی عصر حاضر کے ایسے ناقدوادیب ہیں جن کے یہاں تخلیقیت کا پہلو نمایاں رہتا ہے اور یہی تخلیقیت ان کے تحریری بیانیہ کوپرکشش بناتی ہے یہاں تک کہ وہ ا پنے مضامین وکتب کے اسماء وعنوانات میں بھی تخلیقیت کی چاشنی گھول دیتے ہیں۔ان کے یہاں لفظیات اور تراکیب میں بھی تخلیقی عنصر موجود رہتا ہے۔ساتھ ہی بھرپور معنویت اور تاثیر بھی۔

پیش نظر مجلہ میں سب سے پہلی تحریر حقانی القاسمی کی بعنوان ’ دست مسیحائی ‘ ہے۔جس میں انھوں نے میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات کاپس منظر بھی پیش کیا ہے اور پیش منظر بھی۔گلکرسٹ کی لسانی وادبی خدمات سے لے کر عہد جدید کے متعدد میڈیکل ڈاکٹروں کے شخصی اور ادبی احوال وکوائف کو انھوں نے مختصر مگر جامعیت کے ساتھ سمیٹ لیاہے۔’دست مسیحائی‘ کے تحت جن ادیب ڈاکٹروں کاتذکرہ ہوا ہے ، ان میں ڈاکٹر ابرار احمد(لاہور)، ڈاکٹر ثروت زہرا، ڈاکٹر زبیر فاروقی العرشی،ارمان نجمی،حسن شکیل مظہری،حنیف ترین،ڈاکٹرسیدمظہر عباس رضوی،صباحت عاصم واسطی،اقبال احمد پیرزادہ، لیفٹنٹ جنرل ڈاکٹر محمودالحسن گجرانوالہ،ڈاکٹر اعجاز حسن خان،ڈاکٹر اشرف الحق، ڈاکٹر قمر الزماں،ڈاکٹر انتخاب اثر،مسلم شہزاد ،ڈاکٹر اسلم حبیب،زویا زیدی،متین نیازی،ڈاکٹر کمل شنکر دوبے،ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ،ڈاکٹر زریں حلیم،ڈاکٹر سالک اعظم،ڈاکٹر کیپٹن ایس آرجھا،ڈاکٹر یونس بٹ، نظرامام، عابدمعز،رشید جہاں، شفیق الرحمن، مصطفی کریم، انور سجاد،حسن منظر، آصف فرخی،ڈاکٹر خالد سہیل،بلند اقبال،ڈاکٹر عمران مشتاق،ڈاکٹر نذیر مشتاق، ڈاکٹر ادریس، ڈاکٹر فیروز عالم،ڈاکٹر سید امجدحسین، راج بہادر گوڑ،سیدتقی عابدی،عبدالمعزشمس،ڈاکٹرفیض الرحمن شامل ہیں۔

متذکرہ بالا اسما ء پر ایک نگاہ ڈالنے سے ہی اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ حقانی القاسمی نے اس مجلہ ’میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات‘‘ نکالنے میں کس قدر ریاضت وجانفشانی سے کام لیا ہے۔یہ مضمون ادیب ڈاکٹروں کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے ذریعے ادیب ڈاکٹروں کی ادبی، تحقیقی،تخلیقی اور تنقیدی خدمات کاپورا منظرنامہ سامنے آجاتا ہے۔علاوہ ازیں یہ مضمون پیش نظر مجلے کے لیے تمہید کی حیثیت بھی رکھتا ہے اوروضاحتی اشاریہ کی بھی۔مضمون کل پچاس سے زائد صفحات پر پھیلا ہوا ہے۔ضخامت کی وجہ یہی ہے کہ حقانی القاسمی نے ڈوب کر لکھا ہے اور موضوع کے کسی پہلوکو تشنہ نہیں چھوڑا ہے ۔ (یہ بھی پڑھیں جمیل مظہری کی نظموں میں  عظمت آدم اور احترام انسانیت – ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی )

اندازِ بیان بعنوان ’’میڈیکل ڈاکٹروںکی ادبی خدمات‘‘ میں مجموعی طورپر چالیس سے زیاد ہ مضامین ہیں۔حصہ ’مرکبات‘میں کالم (الف)کے ضمن میں جو مضامین شامل اشاعت کیے گئے ہیں، ان کے عنوانات اس طرح ہیں:’ و ہ جنھیں ڈاکٹر قلم کار کہاجاتا ہے‘‘،’’اردو ادب میں ڈ اکٹرطنزومزاح نگار‘‘،’ ’ جامعہ عثمانیہ کے ڈاکٹر‘‘(عابدمعز) ۔کالم (ب) کے تحت کئی ابواب قائم کیے گئے ہیں ۔جن کا اجمال یہ ہے کہ ’’عالم عرب کے ڈاکٹر قلم کار‘‘ کے تحت ابراہیم ناجی ، ڈاکٹر احمد ذکی ابوشادی(شوقی ضیف ترجمہ شمس کمال انجم)، ڈاکٹر نوال سعداوی(ابراراحمد اجراوی)، ڈاکٹر مصطفی محمود(محمد زاہد)پر الگ الگ تحقیقی اور تنقیدی مضامین ہیں ’’باب مصطفی کریم کے ضمن میں دو مضامین ’’ مصطفی کریم کے چنندہ افسانے ‘‘ (ڈاکٹرصادقہ نواب سحر)اور ’’مصطفی کریم ایک نامکمل تعارف ‘‘(ارمان نجمی)ہیں۔ ’باب انور سجاد‘کے ذیل میں دومضامین ’’انور سجاد: بہترین فکشن نگار‘‘(احمدسہیل)،’’انور سجاد:ایک نئی تعبیر‘‘(عمرفرحت)شائع کیے گئے ہیں۔’باب ثروت زہرا‘میں ستیہ پال آنند،محمد حمیدشاہد،اور شاہدہ حسن کے مضامین ہیں ، باب عابد معز میں خورشید احمد شفقت اعظمی ،پروفیسر محمد ظہیر قندیل، ڈاکٹر فیروز عالم، پروفیسر فاطمہ بیگم پروین،حکیم وسیم احمد اعظمی،فاروق طاہرکے مضامین ہیں اور باب حنیف ترین میں نظام صدیقی،فاروق نازکی،اسلم حنیف،اورحقانی القاسمی کے  مضامین شامل اشاعت کیے گئے ہیں،علی الترتیب باب ظفر حمیدی میں منظراعجاز،ابواللیث جاوید، باب ارمان نجمی میں فاروق ارگلی،بدرمحمدی اورباب بلند اقبال کے تحت مشرف عالم ذوقی،ہمایوں اشرف کے مضامین شامل ہیں ۔ مفردات کے تحت رشید جہاں(سیما صغیر)،تقی عابدی(محمد رکن الدین)نگہت نسیم(مہوش نور)،عبدالمعز شمس (پروفیسر احمد سجاد)،کمال مدراسی اوراعجاز کمال مدراسی(عابد معز)،سعید نواز(عابد معز)نسیم انصاری(نایاب حسن قاسمی)،فہیم منصوری(عمران عاکف خان)،ضیا عالم(نشا زیدی)،اسلم حبیب (نشاط حسن نشی)،شفیق الرحمن (کنیز فاطمہ)، راشد فریدی(بی محمد داؤد محسن)پر مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ دوانٹرویوز بھی شائع کیے گئے ہیں۔ایک انٹرویوڈاکٹر عابد معزسے اور دوسرا انٹرویو ڈاکٹر عزیز احمد سے ہے۔

بعد ازاں ایک اور ا ہم باب قائم کیا گیا ہے ’’باب اندازِ بیاں‘‘۔ اس باب میں اندازِ بیان کے گزشتہ شمارے پربہت اہم تأثرات ملتے ہیں۔قلم کار حضرات نے اندازِ بیان کے سابقہ شماروں’ خواتین کی خودنوشت‘‘ اور’’پولیس کاتخلیقی چہرہ‘‘ پر گہری نظرڈالی ہے اور مدیرموصوف کی ادبی خدمات کا جائزہ لیا ہے۔تاثر ات پیش کرنے والوںکے نام اس طرح ہیں: احمد علی برقی،پروفیسر شافع قدوائی،شکیل رشید،نایاب حسن قاسمی،مناظر عاشق ہرگانوی،زبیر احمد بھاگلپوری،عبید الکبیر،قیصر زماں، یاسمین رشیدی، آصف انور علیگ۔آخری باب ’ باب انیقہ‘ ہے ۔انیقہ حقانی صاحب کی بیٹی کانام ہے جس کا اسکول میں اچانک انتقال ہوگیا۔حقانی صاحب کے لیے یہ ایک نہایت ہی غمناک سانحہ تھا۔جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی دنیائے اردو ادب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ حقانی صاحب کی خدمت میں تعزیت ناموں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو مہینوں تک چلتا رہا۔ان میں سے کچھ کو حقانی صاحب نے اس رسالہ میں شامل کردیا ہے جو ادب کا ایک نمونہ نظرآتاہے۔

مذکورہ اجمالی بحث سے اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ اندازِ بیان کا تازہ شمارہ ’’میڈیکل ڈاکٹروں کی ادبی خدمات‘‘ کتنا اہم ہے اور ایک نئے پہلوکا کس حد تک احاطہ کرتاہے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ اندازِ بیان کے آنے والے شمارے بھی نئے موضوعات اور نئی جہتیں اپنی آغوش میں لیے ہوئے ہوںگے۔آئندہ شمارہ ’ تاجروں کی ادبی خدمات‘ بھی چونکانے والا موضوع ہے۔جس میں ان تخلیق کاروں کی ادبی خدمات کا جائزہ پیش کیا جائے گاجنھوں نے ادب کی تجارت نہیں کی بلکہ تجارت سے ادب کو قوت اورتوانائی بخشی۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
جمیل مظہری کی نظموں میں  عظمت آدم اور احترام انسانیت – ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی
اگلی پوسٹ
نئی علامت نگاری اور احمد رشید کے افسانے – ڈاکٹر محمد غالب نشتر

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں