Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras اکتوبر 30, 2021
by adbimiras اکتوبر 30, 2021 0 comment

 گمشدہ دولت/ طارق شبنم-  ایس معشوق احمد

فکشن جھوٹ سہی لیکن ادیبوں اور قلمکاروں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے ایسی دنیا تخلیق کی جس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔اپنے خامے سے ایسے زندہ جاوید فن پارے تخلیق کئے جن کو پڑھ کر انسان داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ادباء نے اپنے زور تخیل سے لاجواب کہانیاں تخلیق  کیں جن کو پڑھ کر انسانی نفسیات ،فلسفے اور زندگی سے جڑے واقعات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔افسانہ اردو کی معروف صنف ہے۔افسانہ نگاروں نے اپنے افسانوں میں جہاں عشقیہ قصے بیان کئے وہیں دوسری طرف  انسان کی ذہنی ،جذباتی ، نفسیاتی ، اور سماجی زندگی کا عکس بھی پیش کیا۔افسانہ نگار  جادو بیانی اور منفرد  انداز سے کہانی ایسے  بیان کرتا ہے کہ پڑھنے والا ان افراد کا شناسا ہوجاتا ہے جن کی کہانی  افسانے میں بیان ہوئی ہے۔برصغیر میں جہاں  افسانے کے حوالے سے بڑے نام موجود ہیں جو بہترین کہانیاں تخلیق کررہے ہیں  وہیں جموں و کشمیر میں بھی بزرگ افسانوں نگاروں کے ساتھ  ساتھ بہت سارے نوجوان افسانہ نگار ہیں جنہوں نے بہت بہترین افسانے تخلیق کئے۔ان ہی  نوجوان افسانہ نگاروں میں ایک بے حد اہم نام طارق شبنم کا ہے۔
طارق شبنم دو دہائیوں سے  لگاتار افسانے لکھ رہے ہیں۔ان کا پہلا افسانوی مجموعے ” گمشدہ دولت ” کے عنوان سے 2020 ء میں منظر عام پر آیا ہے۔اس مجموعے کو جی این کے پبلکشینز نے اہتمام سے چھاپا ہے۔کتاب کا انتساب طارق شبنم نے اپنے شفیق  نانا جان مرحوم غلام محمد راتھر اور ہر پل ان کا خیال رکھنے والی پیاری نانی محترمہ مہتاب بیگم کے نام کیا ہے اور لکھا ہے کہ ” جنہیں میں نے ہر حال میں  شاکر و صابر پایا اور جنہوں نے مجھے صحیح اور غلط میں تمیز کرنا  اور اللہ پر بھروسہ و توکل کرنا سکھایا”۔مجموعے میں ستائیس (27)  افسانے شامل ہیں۔مجموعے کا پیش لفظ  وادی کے معتبر اور بزرگ افسانہ نگار نور شاہ صاحب نے لکھا ہے۔کتاب میں ڈاکٹر اشرف آثاری کا مختصر مضمون ” طارق شبنم ایک ہونہار افسانہ نگار ” بھی شامل ہے جس میں ڈاکٹر اشرف آثاری نے طارق شبنم کی افسانہ نگاری کے حوالے سے بات کی ہے۔  "اپنی بات” میں مصنف نے کئی نامور شخصیات کا نام لیا ہے جن میں نور شاہ صاحب ، جاوید آذر صاحب، سلیم سالک صاحب ،شیخ بشیر احمد صاحب  اور ڈاکٹر ریاض توحیدی صاحب شامل ہیں اور لکھا ہے کہ فنی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے مجھے یہ مہربان ملے ہیں۔اس کے علاوہ اپنی بات میں مصنف نے یہ اقرار بھی کیا ہے کہ __
” میں نہیں جانتا کہ میں لکھنے کے ہنر سے آشنا ہوں کہ نہیں، میرے قلم سے سیاہی ٹپکتی ہے کہ لہو، میں نے اچھا لکھا کہ برا، قصہ مختصر کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے،آپ کی رائے اور قیمتی مشورے میرے لیے زاد راہ ثابت ہوں گے”۔ یہ انکساری کم ادیبوں کا خاصہ ہے۔کتاب کا بیک فلپ وادی کے معروف ناقد ڈاکٹر ریاض توحیدی نے لکھا ہے۔ڈاکٹر ریاض  توحیدی نے طارق شبنم کی  افسانہ نگاری پر بھی روشنی ڈالی ہے اور ساتھ ہی کتاب منظر عام پر آنے کی مبارک باد بھی دی ہے۔

جدید  افسانوں میں کہانی گم ہوگئی ہے لیکن گمشدہ دولت میں شامل  افسانوں کے  مطالعے سے قاری  کہانی کی دولت پالیتا ہے اور اس دنیا میں گم ہوجاتا ہے جس کو طارق شبنم نے لفظوں سے تخلیق کیا ہے۔یہ سچ ہے کہ چند دہائیوں سے کشمیر پر آشوب حالات سے گزر رہا ہے لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ وادی اپنی خوبصورت اور دلفریب نظاروں کی بدولت پوری دنیا میں مشہور ہے۔یہاں کے پہاڑ، میدان ، ندیاں ،جھرنے، مقامات فرحت بخش ہیں۔کشمیر کا ادیب وادی کی خوبصورتی کا ذکر اپنے افسانوں میں ضرور کرتا ہے۔طارق شبنم نے بھی وادی کے خوبصورت اور حسین نظاروں کا ذکر اپنے افسانوں میں کیا ہے۔افسانہ ” اندھیرے اجالے ” کا یہ اقتباس دیکھیں_
” ارے واہ ۔۔کتنا حسین دل موہ لینے والا سماں ہے۔یہ باغ یہ گلستان کتنا خوبصورت ہے۔یہ رنگ برنگے پھول،یہ سر سبز پتوں والے درخت، یہ ننھی منی کونپلیں،یج سبز مخملی چادر جیسا بچھونا ،یہ نیلے پانی کا جھرنا،یہ فلک بوس دلکش پہاڑیاں۔واقعی یہ کوئی جنت کا کڑا ہے”۔
افسانہ ” اندھیرے اجالے” صحفہ 17

کوئی بھی افسانہ نگار سب سے پہلے  اپنے آس پڑوس  کا عکاس ہوتا ہے۔شعوری طور پر اس کی کہانیوں میں اردگرد کے حالات و واقعات کا ذکر آتا ہے۔طارق شبنم بھی اپنے معاشرے، حالات و واقعات اور اپنے لوگ کی بات افسانوں میں کرتا ہے۔ جو کچھ آنکھوں سے دیکھتا اور کانوں سے سنتا ہے  اس کو صحفہ قرطاس کے حوالے کرتا ہے ۔مجموعے میں شامل افسانہ ” دہشت کے سائے” میں خوف ،ڈر اور دہشت کے ماحول کو اچھے ڈھنگ سے موضوع بنایا گیا ہے۔بونہ گام کے لوگ روز مرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔بزرگ دکانوں کے تھڑوں پر بیٹھ کر گپ شپ کر رہے تھے  اور حقے سے بھی لطف اندوز ہو رہے تھے۔عورتیں پانی بھر رہی تھیں، بازار میں گہما گہمی تھی۔فوج کی ٹکڑی  بازار سے گزری تو گولیاں چلنے کی آواز آئی۔رات کی تاریکی چھائی تو خوف اور ڈر نے گاؤں کے گرد ہالہ بنا لیا۔عادل مرزا کو باہر آوازیں آرہی تھیں،کتے  بھونک رہے ،مرغیوں کی تیز آواز گونج رہی تھی، گاؤ خانے میں بندھے جانور بھی شور مچا رہے تھے۔عادل مرزا باہر نکل کر دیکھنا چاہتا تھا لیکن بیوی نے منع کیا اور یاد دہانی کرائی کہ رجب چچا حاجت بشری کے لیے باہر نکلا تھا آج تک اس کا کوئی سراغ  نہ ملا۔اذان ہوئی تو عادل مرزا باہر نکلا اور دیکھ کر حیران ہوا کہ جنگلی درندوں نے درجنوں مویشیوں کی چیر پھاڑ کرنے کے علاوہ سینکڑوں مرغے مرغیوں کو غائب کر لیا۔ایک بزرگ سے پتا چلتا ہے کہ کل شام صاحب لوگ لائنس یافتہ بندوق لے کر شکار کھیلنے نکلے تھے۔ افسانے سے ایک  اقتباس ملاحظہ فرمائیں__
” صبح کی ہلکی روشنی نمودار ہوتے ہی جب پرندوں نے میٹھی میٹھی آوازوں میں چہکنا شروع کردیا اور کوئل اور بلبل کے سریلے نغمے چاروں اور بکھرنے لگے تو عادل مرزا نے ہمت جٹا کے دروازہ کھول دیا اور دبے پاؤں گاؤ خانے کی طرف بڑھا۔وہاں کی ہیبت ناک حالت دیکھ کر اس کا سر چکرانے لگا اور آنکھیں میں اندھیرا چھا گیا۔گاؤ خانہ خون میں نہلایا ہوا تھا۔وہاں موجود گائے ،بیل اور بکری کی چیر پھاڑ ہوئی تھی جبکہ مرغوں مرغیوں کا کہیں نام و نشان تک نہ تھا”۔
افسانہ ” دہشت کے سائے ” صحفہ 49
انسان بظاہر خوش حال ہے ،اس کے پاس دھن دولت ،نوکر چاکر ،گاڑی بنگلہ سب کچھ ہے مگر اس کے پاس سکون نہیں ہے۔اس نے مذہب سے دوری اختیار کی ہے، یہ اپنے خالق کو بھول گیا ہے، جن اصولوں کے تحت اسے زندگی بسر کرنی تھی یہ ان اصولوں کو بھول گیا ہے۔اس موضوع کو طارق شبنم نے مجموعے کی کلیدی کہانی” گمشدہ دولت” میں بیان کیا ہے۔گمشدہ دولت  میں مریخ کے مشہور ،قابل اور تجربے کار جاسوس کو اپنا بادشاہ دھرتی پر آباد آدم زاد کے مکمل حالات و واقعات معلوم کرنے کا مشن سونپ کر دھرتی پر بھیجتا ہے۔جنرل ٹام انسان کی ترقی کو دیکھ کر رشک کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آدم زاد واقعی خوش قسمت ہے۔خوبصورت عمارتیں، بلند پرواز کرتے جہاز ، بڑی بڑی کاریں، سجے بازار ، امن و شانتی کو دیکھ کر سوچتا ہے کہ خدا نے واقعی انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔جنرل ٹام انسانی روپ دھارن کر لیتا ہے تاکہ انسان کی زندگی اور حرکات و سکنات کا جائزہ لے سکے۔جنرل ٹام نے اخذ کیا کہ آدم زاد پریشان ہے،کشمکش میں مبتلا ہے۔دن ڈھلتے ہی جنرل ٹام اپنا جون بدل کر ایک حسین و جمیل شریمتی کا روپ اختیار کر لیتا ہے اور ریسٹورنٹ میں جاتا ہے۔اخبار اٹھا کر یہ خبر پڑھتا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں انسان ہلاک ہوئے۔یہ پڑھ کر وہ  چونک جاتا ہے۔
مسٹر ڈیسوزا کھلونوں کا کارخانہ بند کرنا چاہتا ہے اور ہتھیار اور بارود بنانے کا کارخانہ کھولنا چاہتا ہے کیونکہ اس میں منافع بہت ہے۔بہت سارے ممالک آپس میں برسر پیکار ہیں۔مسٹر ڈیسوزا، آفتاب خان اور شام لال تینوں دوست آپس میں مشورہ کرتے ہیں کہ یہ نیا بزنس شروع کریں گے۔ڈیسوزا گویا ہوتا ہے کہ رات بہت ہوچکی ہے گھر جاکر سونا چاہیے۔جواب ملتا ہے کہ نیند کی دولت سے ہم محروم ہیں اور فیصلہ ہوتا ہے کہ روز کی طرح نیند کی گولیاں لے کر سوجائیں گے۔
جنرل ٹام مختلف روپ دھارن کرکے مرد و زن ، امیر غریب، حاکم محکوم تمام لوگوں کے شب و روز میں جھانک کر ان کی زندگی کا مشاہدہ کرتا ہے۔اس پر یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ ترقی کی طرف تیزی سے رواں دواں انسان اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہے۔مادیت کا غلبہ ہے اور مادہ پرست انسان بظاہر چمکدار ہے لیکن اس کا اندرون تاریک ہے۔اس نے انسان کو گھمنڈی بھی پایا اور بے بس بھی،اس نے سائنسی ترقی بھی دیکھی اور اس کی بدولت انسانی جانوں کا زیاں بھی۔اس کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ آخر کونسی  دولت ہے جس کو پانے کے لیے انسان جتن کر رہا ہے۔ اس نے اندازے لگائے لیکن مطمئن نہ ہوا۔جنرل ٹام کو پیغام ملتا ہے کہ وہ جلد اپنے وطن لوٹ آئے۔وہ آسمان والے  بادشاہ سے مدد مانگتا ہے اور ایک زیارت گاہ کے صحن میں بیٹھ جاتا ہے۔بے قراری میں اس کی نظر لائبری پر پڑتی ہے۔ہزاروں کتابیں دیکھ کر اس کی زبان سے واہ نکلتی ہے اور وہ کتابیں کھنگالتا ہے  اور اسے ” تلاش ” نامی کتاب مل جاتی ہے۔اس میں لکھا تھا کہ انسان نے ترقی کر لی ہے،اس کے پاس آرام و آسائش کی ساری چیزیں ہیں، یہ اپنے ڈھنگ سے زندگی بسر کر رہا ہے۔اس نے آفاقی اصولوں سے رو گردانی کی ہے اس لیے یہ ذہنی اور قلبی سکون سے محروم ہو گیا ہے۔جنرل ٹام کا مشن پورا ہوا۔افسانہ کا اقتباس دیکھیں_
” دھرتی پر آباد تمام فرقوں سے وابستہ انسان قدرتی آفاقی اصولوں سے روگردانی کرکے اپنے ہی وضع کردہ خود غرضانہ اور فرسودہ اصولوں کے تابع زندگی گزارنے کی احمقانہ غلطی کے بسبب ذہنی و دلی سکون کی انمول نعمت کو کھو بیھٹے ہیں جسے واپس حاصل کرنے کے لیے اگرچہ یہ سخت جتن کر رہے ہیں لیکن اپنی روش بدلنے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہیں”
افسانہ ” گمشدہ دولت ” صحفہ 104
مجموعے میں متنوع موضوعات پر افسانے دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں علاقائی مسائل سے لے کر عالمی سطح کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔انسانی دکھ درد کی عکاسی بھی ہے اور خوبصورت وادی کی خوبصورتی کا ذکر بھی،انسان کی بے بسی،لالچ ،خود غرضی کا بیان بھی ہوا ہے اور دہشت ،خوف ،ڈر اور ابتر حالات کو بھی فن کا لبادہ اوڑھ کر بیان کیا گیا ہے۔غرض مجموعے کے افسانوں میں رنگا رنگی ہے جو اس کو دلکش بناتا ہے اور ادب کے شوقین لوگوں کو انبساط کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔مجموعے میں شامل افسانوں میں املا کی غلطیاں نظر آتی ہیں ۔ایک مثال میں پیش کرتا ہوں جیسے لفظ ” مضبوط” کو مظبوط لکھا گیا ہے ۔ امید ہے اگلے ایڈیشن میں اس کی طرف توجہ دی جائے گی۔

.

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
قرۃ العین حیدرکی تخلیقات سے تحریک اور جذبہ پیدا ہوتا ہے۔  :  پرو فیسر شبنم حمید
اگلی پوسٹ
وبا میں ہمارے نظامِ تعلیم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ابھی اس کا جائزہ باقی ہے – ڈاکٹر صفدرا مام قادری

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں