Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

وبا میں ہمارے نظامِ تعلیم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ابھی اس کا جائزہ باقی ہے – ڈاکٹر صفدرا مام قادری

by adbimiras اکتوبر 31, 2021
by adbimiras اکتوبر 31, 2021 0 comment

اسکول ،کالج اور یو نی ور سٹیوں کے مقفّل رہنے کے دوران ملک کا نظامِ تعلیم مزید زوال کا شکار ہوا مگر اس سے نجات کی موثر کوششیں معدوم ہیں۔

مارچ ۲۰۲۰ء سے کورونا کی ابتدائی اطّلاعات کے ساتھ جو ہمارے تعلیمی اداروں کے دروازے بند ہوئے ، وہ کم و بیش اب تک اسی انداز سے چل رہے ہیں۔کچھ اداروں نے آزمائش کے طور پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے کلاس کی تعلیم اور کچھ امتحانات کا بھی بند و بست کیا مگر مرکزی حکومت نے اس سلسلے سے صوبائی حکومتوں کو اپنے طور پر حالات کے پیشِ نظر فیصلے کی اجازت دے دی ہے ،اس لیے پورے ملک میں ایک جیسی صورتِ حال دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔مرکزی یونی ور سٹیوں کے دروازے اب بھی مقفل ہیں اور داخلہ امتحانات یا سالانہ امتحانات اور نتایج کے اعلانات تک ان کی سر گرمیاں محدود ہیں ۔قومی سطح کے بہت سارے امتحانات جن میں دس اور بیس لاکھ لوگ ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں ، ان میں بھی بعض امتحانات ہوئے ،کچھ آن لائن اور کچھ آف لائن کی شکل میں منعقد کیے گئے مگر حقیقی بات یہ ہے کہ مارچ ۲۰۲۰ء سے پہلے کی چہل پہل،رونق اور تعلیمی زندگی کی عمومی رفتار واپس نہیں آ سکی ہے۔

جیسے ہی وبائی صورتِ حال سامنے آئی ،ملک اور دنیا کے نظام میں واضح تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔بازار کے ساتھ ساتھ تمام طرح کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔اس زمانے کے وزیرِ تعلیم کے پاس ان کے جو مشیران کام کر رہے تھے ،ان کی رو سے فوری طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ اس مشکل حالت میں آن لائن نظامِ تعلیم کی طرف ہمیں بڑھ جانا ہے۔اسکول کے بورڈ سے لے کر یونی ور سٹی گرانٹس کمیشن کے عہدے داران تک ،سب کے دماغ میں یہ بات تھی کہ ہمارے طالب علموں کو کوئی نقصان نہ ہو جائے، اس لیے فوری طور پر نظامِ تعلیم کو آن لائن موڈ میں جہاں تک ممکن ہو ،بدل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسرے ترقّی یافتہ ملکوں کی دیکھا دیکھی میں بہ عجلت یہ فیصلہ ہوا تھا ،اس لیے اس کے پیچھے کوئی مبسوط غور و فکر کا پیمانہ وضع نہیں ہوا تھا۔اس بات کی کوئی جانچ پرکھ ہی نہیں ہوئی تھی کہ ہمارے ملک میں کتنے طلبا کے پاس ان کے گھر میں انٹر نیٹ ، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ موبائل فون کی سہولتیں حاصل ہیں؟ پھر یہ بات کہ جن گھروں میں دو چار اور پانچ بچے بر سرِ تعلیم ہیں اور ان گھروں کے والدین بھی بر سرِ کار ہیں؛ کیا وہاں موبائل اور لاپ ٹاپ یا ڈیکس ٹاپ وغیرہ کی تعداد نصف درجن سے زیادہ ہے یا نہیں۔کیوں کہ دفتر بھی آن لائن چل رہے تھے، اور اسکول اور کالج بھی۔یہی نہیں، مقابلہ جاتی امتحانات کی کوچنگ کا بھی ایک آن لائن نظام قایم ہو گیا ۔اس میں اساتذہ اور طلبا بھی شریک ہو گئے۔جب مسائل سامنے آنے لگے تو پتا چلا کہ ہمارے گھروں میں ضرورت کی ایک چوتھائی الیکٹرانک چیزیں موجود نہیں ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ آن لائن تعلیم کا جو فیض جاری ہوا ،وہ ایک چوتھائی سے زیادہ تک پہنچ ہی نہیں سکتا تھا مگر اسے حکومت اور تعلیمی انتظام کاروں نے پوری حقیقت کے طور پر پیش کیا جب کہ سچائی یہ رہی کہ سارا عمل خانہ پری سے آگے کا کچھ نہیں تھا۔

آن لائن نظامِ تعلیم کے سرکاری اعلانات اور ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے چمکیلے اشتہارات کو چھوڑ کر اگر زندگی کی حقیقی دنیا میں قدم رکھیں تو اس پچیس فیصد کام کے جو نتایج سامنے آئے، وہ تعلیم ، صحت اور معیشت تینوں پہلوؤں سے خطرناک ہیں۔پہلی دوسری جماعت کے بچوں نے موبائل کے اسکرین پر روزانہ چار چار گھنٹے اپنی آنکھ لگا رکھی تھی ، اس کابُرا نتیجہ یہ ہوا کہ لاکھوں بچوں کی آنکھ کی روشنی متاثر ہوئی ۔کچھ کے چشمے لگ گئے، کچھ کے پیشِ نظر دوسرے امراض ہیں ۔اور ایک بڑا طبقہ ہے جسے آنے والے وقت میں اس تعلیمی نظام کے جبر کا شکار ہونا ہے۔طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی اس طرح کی بیماریوں کے مرتکب ہوئے۔کسی ایک جگہ پر بالعموم کسی خاص وقفے کے بغیر کرسی پر بیٹھ کر ایک جسمانی انداز سے چار پانچ اور چھے گھنٹے جن لوگوں نے پڑھے یا پڑھائے، ان کی پیٹھ،کمر ،کندھا اور گردن کے امراض رفتہ رفتہ سامنے آنے لگے ہیں۔حکومت نے ان تمام پہلوؤں پر غور ہی نہیں کیا کہ اچانک ایک نئے نظام کو جبریہ طور پر قبول کر نے میں کس انداز کے مسائل پیدا ہوں گے۔غفلت شعاری تو یہ ہے کہ آج تک تعلیمی انتظام کاروں کے ذہن میں یہ بات آئی ہی نہیں کہ آن لائن نظام کی حدود کیا ہیں ، اور کیا ان کی وجہ سے طلبا اور اساتذہ میں صحت کے ایسے شدید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جو ساری زندگی چلیں گے؟ حکومت کے فیصلے کے بُرے نتایج بھگتنے کے لیے عوام ،طالب علم اور اساتذہ مجبور اور بے بس ثابت ہوئے۔

ابتدا میں بچوں کے وقت کی بربادی یا نصاب کے ادھورا رہنے کے مسائل پر غور کیا گیا اور اس کا حل یہ نکالا گیا کہ امتحانات میں تیس اور چالیس فیصد نصاب کو القط کر دیا جائے گا ۔اس بات پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی کہ نصاب کا جو حصّہ انھیں نہیں پڑھایا گیا،اس کی بھرپائی زندگی کے کس مرحلے میں ممکن ہو سکے گی۔کچھ اداروں نے یہ طے کیا کہ جہاں جہاں داخلی امتحانات ہو چکے تھے،انھی کی بنیاد پر فائنل نتایج دے دیے جائیں۔کہیں وہ بھی ممکن نہیں ہوا تھا مگر بچوں کو نقصان نہ ہو، اس لیے کاغذی طور پر انھیں ڈگری پیش کر دی گئی اور آگے کی جماعتوں میں پہنچا دیا گیا۔یہ کام بھی چھوٹے اداروں سے لے کر مرکزی یونی ور سٹیوں تک دیکھنے میں آئے۔یہاں بھی اس بات کی وضاحت اب تک سامنے نہیں آئی کہ نصاب کا جو حصّہ رہ گیا، یاامتحان کے جو مراحل بچ گئے ، ان کے لیے مستقبل میں کیا کیا جائے گا؟

مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی کوئی یکساں فارمولا نہیں تیّار کیا گیا تھا ،اس لیے اس تعلیمی وقفے سے نمٹنے کے لیے سب نے اپنی اپنی ڈفلی بجائی۔کسی نے اپنے ویب سائٹ پر سوالات بینک ڈال دیے اور طلبا سے کہہ دیا گیا کہ انھی میں سے فائنل امتحانات کے سوال ہوں گے۔کہیں یہ طے کر دیا گیا کہ معروضی سوالات پر مشتمل امتحانات لیے جائیں گے۔ایسے امتحانات ہوئے اور ہمارے طالب عملوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا۔جن کتابوں یا موضوعات کو نصاب میں شامل رکھا گیا تھا،ان کا انداز مضمون نویسی والے جواب لیے موزوں تھا۔ جب ان سے ویسی کتابوں پر سو سو سوالات پوچھے گئے تو ان کا ذہن کام کرنے سے عاجز آ گیا۔ایک مثال سے اس مشکل کو سمجھا جا سکتا ہے کہ ایک یو نی ور سٹی میں تاریخِ اسلام میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات اور خلافت راشدہ سے متعلق جب سو معروضی سوال کیے گئے ہوں گے تو عام طالب علم اور اساتذہ کو کون کہے، بڑے بڑے علماے کرام کی پالکی رکھ دی جائے گی۔مسئلہ صرف یہ تھا کہ دونوں طرح کے امتحان کے مزاج کے فرق کو نہ یو نی ور سٹی نے سمجھا اور نہ اس کے اعلا حکام نے ان نزاکتوں کو غور کیا۔نتیجہ بھگتنے کے لیے ہمارے طلبہ ہر حال میں مجبور و بے کس ہیں ، اور وہ اس کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔

گذشتہ پونے دو برسوں میں بے شک ہمارے طلبا اور اساتذہ نے تعلیم کے دوران تکنیک سے استفادہ کرنے کا ایک سلیقہ پا لیا ہے۔ اس سے ان کے سیکھنے کا عمل تیز تر ہوا ہے اور وہ نئے نئے وسائل کی طرف بڑھنے لگے ہیں مگر ان برسوں میں ذہنی ارتکاز، کتابوں کی ورق گردانی کا ذوق اور اساتذہ اور طلبہ کے دوران تبادلۂ خیال میں جو کمی آئی ہے، اس کے برے نتایج رفتہ رفتہ سامنے آتے جائیں گے۔اساسی کتب کے متن پر توجہ کرنا، کتب خانوں میں نئے نئے وسائل کی تلاش کرنا ،عمل گاہوں میں تجربوں سے حیران کن نتایج پیدا کرنا جیسے بنیادی کام جو اس دوران ہماری زندگی سے نکل گئے ہیں ،اس کی واپسی کے لیے کون کوشاں ہے۔جن سینئر طلبا کو اپنی تحقیق کے لیے تجربہ گاہوں میں رات دن ایک کرنا تھا اور جنھیں فیلڈ اسٹڈی کے لیے سفر کرنے تھے اور متعدد صوبوں اور ملکوں سے معلومات حاصل کرنی تھی ،وہ سب بکھرے ہوئے خوابوں کے جبر میں پریشان ہیں۔یونی ور سٹی گرانٹس کمیشن یا دوسرے ادارے تحقیق کی مدّت میں توسیع کا فرمان جاری کرکے طلبا کے لیے بہ ظاہر ہمدردانہ فیصلے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر یہ حقیقی مداوا نہیں ہے۔ہمارے نظامِ تعلیم میں اس بات کی اب تک کوئی گنجائش نظر نہیں آ رہی ہے کہ زندگی کے ان کھوئے ہوئے برسوں کی بھرپائی آبرو مندانہ طریقے سے کس طرح ہو پائے گی۔بزرگوں اور مختلف طرح کی بیماریوں کے شکار افراد اور کورونا کی زد میں آئے لاکھوں زندگی سے ہار چکے ہیں، ہمیں یہ خوف آتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہماری تعلیم گاہوں میں کسمساتی ہوئی یہ نسل کسی بڑے نفسیاتی مرض میں مبتلا نہ ہو جائے، اس وقت ہندستانی سماج کے لیے کورونا سے بھی بڑی آفت آ جائے گی مگر ہم سب طوفان کی زد میں شترمرغ کی طرح ریت میں سر گاڑ کر یہی سمجھ رہے ہیں کہ اب خطرات ٹل گئے اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گامگر ایسا نہیں ہے۔

 

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

صفدر امام قادری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
مروجہ جلسوں سے کہیں زیادہ”اسلامک کوئز مقابلہ” کے انعقاد کی ضرورت ہے – وزیر احمد مصباحی

یہ بھی پڑھیں

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

مسلمانوں کے خلاف منفی رویہ: اسباب اور حل...

اکتوبر 3, 2024

وقف کی موجودہ صورت حال اور ہندوستانی حکومت...

اکتوبر 1, 2024

مدارس اسلامیہ کا خود کفیل ہونا مفید یا...

جولائی 31, 2024

نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے – مفتی محمد...

جون 2, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں