Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خصوصی مضامین

منشی نول کشور کی شخصیت اور صحافتی خدمات – محمدفرقان عالم

by adbimiras مارچ 16, 2023
by adbimiras مارچ 16, 2023 0 comment

منشی نول کشور (1836-1895)کے عہد کا ایک اجمالی جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ وہ عہد بہت ہی کشمکش کاعہدتھا۔ جس میں مغربی تہذیب کی برق رفتاری کے آگے مشرقی تہذیب کی رفتار سست پڑگئی تھی۔ مغلیہ سلطنت زوال پذیر ہوچکی تھی ۔ دہلی کی ادبی وثقافتی فضا بادِ سموم کے جھونکوں سے مسموم ہوچکی تھی ۔ اس کے برعکس لکھنو میں ادبی سرگرمیاں عروج پر تھی ۔ یہاں کی ادبی محفلیں ، ثقافتی مجالس اور شعرو سخن کی نشستیں اہل دانش کے لیے تسکین کا سامان تھیں لیکن 1857کی غدر کے بعد لکھنو میں بھی مشرقی تہذیب پر مغربیت کا سیاہ بادل منڈلاتا نظر آنے لگا جس کے نتیجے میں مایوسی ونامرادی یہاں کا بھی مقدر بننا شروع ہوگئی، بلکہ دہلی کے مقابلے میں لکھنو میں روایت پرستی کا زیادہ رجحان تھا ، یہی وجہ ہے کہ یہاں مشرقی تہذیب کے مقابلے مغربی تہذیب کے اختیار پر ذہن کسی بھی طرح آمادہ نہیں ہوسکتا تھا، ضرورت تھی کہ مغرب کے اس طوفان کی زد سے مشرقی تہذیب کی کشتی کو بچاکر ساحل سے ہمکنار کیا جائے ۔ یہ وہ اسباب ہیں جنھوں نے منشی نول کشور کے اندر دبی چنگاری کو ہوا دے کر ان کو کردار وعمل کی دہلیز پر لا کھڑا کردیا اور پھر انھوں نے وہ کارہائے نمایاں انجام دیے کہ تاریخ میں ان کا نام مشرقی علوم وفنون کے محافظ کے طور پر ہی لیا جاتا ہے ۔ منشی نول کشور نے 1858میں اپنا مطبع قائم کرکے نہ صرف یہ کہ مشرقی علوم وفنون کی حفاظت کی ، بلکہ اس کے ذریعہ علوم مشرقیہ کو اس درجہ فروغ دیا کہ ان کے مطبع کی کتابیں باہر ممالک میں بھی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھی گئیں ، انھوں نے جہاں ہندوستان کے تمام مذاہب کی کتابیں اپنے مطبع سے چھپوائی اور ان میں کسی بھی طرح کی جانبداری کو جگہ نہ دے کر رواداری اور قومی یکجہتی کا بھر پور مظاہر ہ کیا ، وہیں سنسکرت ، ہندی ، فارسی اور اردو کی بے شمار نادر ادبی کتابیں چھاپ کر ادبی سرمایہ کو محفوظ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ، بلکہ اردو اور فارسی سے ان کا رشتہ جذباتی وفطری نوعیت کا تھا ۔ اسی طرح منشی نول کشور نے 1858میں ہی ’اودھ اخبار‘ کے ذریعہ صحافت کے دو نمایاں اوصاف حقیقت پسندی اور غیر جانبداری کو پیش نظر رکھ کر اخوت وبھائی چارگی ، قومی یکجہتی اور اتحادورواداری کی فضا ہموارکرنے کے ساتھ علمی مضامین ، عمدہ خیالات اور ادبی نودرات کے ذریعہ ہندوستانیوں کی مشرقی علوم وفنو ن اور تہذیب وثقافت کے تئیں زبردست ذہن سازی کی ۔

منشی نول کشور کا صحافتی سفر بقول رانی لیلا کمار بھارگو (1)1851میں آگرہ کی طالبعلمی کے زمانہ سے شروع ہوتا ہے ، جہاں پر وہ پندرہ سال کی عمرسے سترہ سال تک مسلسل ’سفیر آگرہ‘نامی اخبار میں مضامین لکھتے رہے ۔ پھر سترہ کی عمر میں ’کوہ نور‘لاہور سے وابستگی ہوگئی، جس کے ایڈیٹر منشی ہرسکھ رائے تھے ۔ منشی نول کشور نے وہاں چار سال قیام کیا ، جس کے نتیجہ میں جہاں ایک طرف ’سفیر آگرہ ‘کے ذریعہ منشی جی کا قلم رواں اور ذہن بیدار ہوا ، وہیں ’کوہِ نور‘پریس کی ملازمت سے پریس کے اصول وضوابط سے پورے طور پر واقفیت ہوگئی اور پھر مذکورہ دونوں تجربات سے فائدہ اٹھا کر منشی جی نے عملی میدان میں قدم رکھا اور مشرقی علوم وفنون کے ساتھ اردو صحافت کی زبردست آبیاری کی اور اس شعر کا حقیقی مصداق ہوئے:

تقریر سے ممکن ہے نہ تحریر سے ممکن

وہ کام جو انسان کا کردار کرے ہے

اردو صحافت کی تاریخ میں حالات کی سنگینی کشمکش اور تہذیبی اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے اس کا دوسرا دور 1857تا 1947بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ جس میں بے شمار اردو اخبار ات منظرعام پر آئے اور سب کی الگ الگ خصوصیات تھیں ، جو یقینا قابل ستائش تھیں تاہم ان میں منشی نول کشور کے ’اودھ اخبار ‘کو ادبی ، تمدنی اور سیاسی تاریخ کے اعتبار سے ایک دستاویز کی حیثیت حاصل ہے ۔ اس کا پہلا شمارہ بقول مصنف سوانح منشی نول کشور 26نومبر 1858کو منظر عام پر آیا اور اس کا سلسلہ 92سال تک کامیابی کے ساتھ جاری رہا ۔ ابتدا میں یہ چار صفحات پر مشتمل تھا ، جس کو بعد میں منشی جی نے ترقی دے کر 24صفحات تک پہنچا دیا ، بلکہ اس کے خاص نمبر 48صفحات پر مشتمل ہوتے تھے۔ ’اودھ اخبار ‘کابنیادی مقصد قومی یکجہتی ، اتحاد واتفاق کا فروغ ، حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ رکھنا، اخلاقی او رمعاشرتی اصلاح اور ترقی تعلیم کے لیے عوام میں ذہنی بیدار ی پیدا کرنا تھا ، یہی وجہ ہے کہ منشی جی ملک کی سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے اس پر بے لاگ تبصرے کرتے ،تاہم ایسے میں بھی اعتدال پسندی جو ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا ، اس کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پاتا ۔امیر حسن نورانی اپنی کتاب ’سوانح منشی نول کشور ‘کے صفحہ 141پر یوں رقمطراز ہیں :

’’اودھ اخبار کے تبصرے عام طورپر بڑے بے لاگ ، منصفانہ اور جرأتمندانہ ہوتے تھے۔ سنجیدگی اور متانت کے ساتھ اپنی بات پیش کرنا اس کا خاص وصف تھا ، اسی لیے عوام میں اس کی مقبولیت بڑھتی گئی ‘‘۔(2)

’اودھ اخبار ‘کے لیے منشی نول کشور نے زبردست کاوشیں کی تھیں ، بلکہ وہ اس کے معیار کے تعلق سے حد درجہ سنجیدہ تھے ۔ جس کے لیے انھوں نے نامور ، ماہرین فن مدیروں اور نامہ نگاروں کی خدمات حاصل کیں ، اسی کے ساتھ اخبار کو مزید آسمان کی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے منشی جی نے اپنے وقت کے بڑے ادبا اور علما کا تعاون بھی حاصل کیا ، جن میں عبدالحلیم شرر ، رتن ناتھ سرشار ، پریم چند ، نسیم دہلوی ، حیرت دہلوی ، یگانہ چنگیزی وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ نتیجتاً’اودھ اخبار‘کی جملہ خصوصیات کے ساتھ اس کی علمی وادبی حیثیت بھی مستحکم ہوگئی ، جس کی بین دلیل’ فسانہ آزاد‘ کا قسط وار شائع ہونا ہے اور پھر اس کی مقبولیت میں اس درجے چارچاند لگا کہ ہندوستان کے ساتھ لندن ، فرانس اوردیگر مغربی ممالک میں بھی یہ اخبار دلچسپی سے پڑھاجانے لگا ، یہی وجہ ہے کہ فرانس کے مشہور مستشرق گارساں دتاسی نے 1867کے خطبہ میں اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے ’اودھ اخبار میں جو اب دس سال سے نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ، بعض اوقات تصاویر اور اردو کی اعلی پایے کی غزلیں شائع ہوتی ہیں۔ غزلوں کے علاوہ مخمس اور قصیدہ بھی ہوتے ہیں‘۔اور ایک دوسرے خطبہ میں اس طرح کے الفاظ کہے ہیں’اردو کے سب اخباروں میں اودھ اخبار بہترین خیال کیا جاتا ہے ‘۔ ’اودھ اخبار ‘کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں منشی جی نے انگریزی اخبارات کی خبروں اورمضامین کی ترجمہ نگاری کے لیے بہترین انگریزی داں مترجموں خدمات حاصل کی تھیں ، جس کی وجہ سے ’اودھ اخبار ‘ بھرپور مواد کے ساتھ زبردست معلوماتی اخبار کے درجے کو پہنچ گیا۔ 1870میں ’اودھ اخبار ‘ کے ایک قاری نے ’اودھ اخبار کے شیفتہ‘کے عنوان سے اپنے تاثرات کا اظہار یوں کیا ہے :’منشی صاحب ، آپ کا اخبار بلاغت آثار ، دفتر طلسمات ہے، میں کیا اس کی تعریف کروں ، چھوٹا منہ بڑی بات ہے ، خبروں کی کثرت اور معاصرین کی قبولیت سے اگر اسے ’ام الاخبار‘کہیے تو بجا ہے کہ اکثر اخباروں کا ایک بڑاحصہ اس کی خبروں سے بھرا دیکھا جاتا ہے‘۔

خلاصہ یہ کہ منشی نول کشور نے صحافت وطباعت کے ذریعہ جو گراں قدر خدمات انجام دیے اور مشرقی تہذیب کے فروغ کی جس درجہ فکر کی سچی بات یہ ہے کہ تاریخ اسے فراموش کرکے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن دیدہ ور پیدا

حواشی:

(1)نول کشور اور ان کا عہد ، مرتبین : وہاج الدین علوی ،عبید الرحمن ہاشی ، صفحہ 24۔

(2)سوانح منشی نول کشور ، امیر حسن نورانی ، صفحہ-139-143 136

(3)نیادور لکھنو ، منشی نول کشور نمبر ،1980، صفحہ 26۔

 

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
خورشید حیات کا انداز بالکل منفرد اور متاثر کن ہے۔عارف نقوی
اگلی پوسٹ
جدید ٹکنالوجی میں مہارت و اختصاص پیدا کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت :پروفیسر شیخ عقیل احمد

یہ بھی پڑھیں

گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

جولائی 26, 2025

نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا...

فروری 1, 2025

لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –...

جنوری 21, 2025

اردو کی زبوں حالی – ماریہ غزال

جنوری 18, 2025

مظفر فہمی “پر ایک طائرانہ نظر- ڈاکٹر منصور...

جنوری 6, 2025

دار المصنفین – ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

اکتوبر 8, 2024

دارالمصنفین کی مالیات کا مسئلہ : کیا کوئی...

اکتوبر 7, 2024

سچ، عدم تشدد اور مہاتما گاندھی – سید...

اکتوبر 3, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں