پٹنہ05 جولائی(پریس ریلیز)
علمی مجلس کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار نوشابہ خاتون کے ناولٹ”یہ سرحدیں” کی رسمِ اجرا تقریب آج گورنمنٹ اردو لائبریری، پٹنہ میں شام پانچ بجے ہوگی۔ یہ اطلاع علمی مجلس کے سکریٹری پرویز عالم نے دی ہے۔ رسم اجرا تقریب کی صدارت معروف افسانہ نگار اور بہار اردو اکادمی کے سابق سکریٹری مشتاق احمد نوری فرمائیں گے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیرمین ارشد فیروز شریک بزم ہوں گے جبکہ مہمانان اعزازی کے طور پر سابق جج اکبر رضا جمشید اور قطر سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر احمد اشفاق کی شرکت ہوگی۔ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے سرمد احمد(قطر) کی شرکت بھی ہوگی۔ رسم اجرا تقریب کے بعد شعری نشست بھی آراستہ کی جائے گی۔ باذوق حضرات سے اس تقریب میں شرکت کی گزارش ہے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

