Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
اسلامیاتگوشہ خواتین و اطفال

کیا احادیث نے عورت کی حیثیت کم کی ہے؟- ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

by adbimiras اکتوبر 5, 2020
by adbimiras اکتوبر 5, 2020 0 comment

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

       بعض احادیث میں ایسی باتیں ملتی ہیں جن سے بہ ظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں عورت کی تنقیص کی گئی ہے، اسے مرد کے برابر درجہ نہیں دیا گیا ہے اوراس کی طرف ایسی باتیں منسوب کی گئی ہیں جن سے اس کی تحقیر و تذلیل ہوتی ہے۔ یہ احادیث معتبر اور مضبوط سندوں سے مروی ہیں،اس وجہ سے اصطلاحی طور پر انھیں’صحیح‘ قرار دیا گیا ہے۔اس کے باوجود ایک طبقہ ان کے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کرتا ہے اور انھیں صحیح ماننے میں تردّد کرتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ ان احادیث کو بلا تامّل رد کردینا چاہیے، خواہ وہ حدیث کی کیسی ہی معتبر کتابوں میں پائی جاتی ہوں،اس لیے کہ وہ عورت کو درجۂ انسانیت سے گراتی ہیں اور اس کے بارے میں منفی تاثرات پیش کرتی ہیں۔

عموماً ایسی احادیث کے بارے میں شکوک و شبہات اس بنا پر پیدا ہوتے ہیں کہ ان کا مطالعہ ان کے سیاق میں نہیں کیا جاتا۔ الفاظ اور جملوں کا صحیح مفہوم ان کے سیاق میں ہی ظاہر ہوتا ہے۔ سیاق سے کاٹ کر انھیں دیکھا جائے تو ان کے معانی کچھ سے کچھ ہوجاتے ہیں، بلکہ بسا اوقات برعکس ہوجاتے ہیں۔ یہی معاملہ ان احادیث کے ساتھ ہوا ہے کہ سیاق سے ہٹ کر ان کا مطالعہ کرنے کی وجہ سے ان کا نا مطلوب مفہوم نکال لیا گیا ہے۔آئندہ سطور میں اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

۱۔ ایک حدیث میں عورت کو منحوس کہا گیا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’نحوست تین چیزوں میں ہے: عورت گھر اور گھوڑا۔‘‘(بخاری:۵۰۹۳) اس مضمون کی متعدد روایات ہیں، جن کے الفاظ اوراندازِ بیان میں کچھ فرق ہے۔ اگر ان سب کو سامنے رکھا جائے تو اس حدیث کے درست مفہوم تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ چنانچہ ایک دوسری روایت حضرت عبد اللہ بن عمر ؓہی سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں نحوست کا تذکرہ کیا گیا تو آپ ؐ نے ارشاد فرمایا:’’اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔(بخاری:۵۰۹۴) اس سے واضح ہے کہ نبی کریمﷺ کے اس قول سے نحوست کا اثبات نہیں، بلکہ نفی ہو رہی ہے۔ آپ ؐکے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اگر نحوست ہوتی تو ان تینو ں میں ہوتی، لیکن جب ان میں نہیں ہے تو کسی چیز میں نہیں ہے۔ مذکورہ حدیث میں عورت ،گھر اورگھوڑے کا خاص طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ تھی کہ زمانۂ جاہلیت میں اہل عرب ان تینوں چیزوں کو منحو س سمجھتے تھے اور ان کے بارے میں بد شگونی کرتے تھے۔ حضور اکرم ﷺ نے اس جاہلی عقیدے کی بیخ کنی کرنے کے لیے ان میں نحوست کی نفی فرمائی ۔

اس مفہوم کی تائید حضرت عائشہ ؓ کی روایت سے ہوتی ہے۔ ان کی خدمت میں ایک مرتبہ کچھ آدمی حاضر ہوئے اورعرض کیا کہ حضرت ابو ہریرہؓ حضور اکرم ﷺ سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ گھر ،عورت اور گھوڑے میں نحوست ہے۔ یہ سن کر حضرت عائشہؓ غضب ناک ہوگئیں اور فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس نے حضرت محمد ﷺ پر قرآن نازل کیا۔اللہ کے رسولﷺ نے یہ بات کبھی نہیں کہی، بلکہ آپ نے یہ فرمایا کہ اہل جاہلیت ان چیزوں سے بد فالی لیتے تھے۔‘‘(احمد:۲۶۰۳۴)

۲۔ایک حدیث حضرت ابو ہریرۃؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’عورت، گدھا اور کتا کے نمازی کے آگے سے گزرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی۔ اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ کجاوہ کے آخری حصے جیسی کوئی چیز سامنے رکھ لی جائے۔(مسلم:۵۱۱)

اس حدیث سے دو باتیں معلوم ہوتی ہیں: ایک یہ کہ اگر کوئی شخص کھلی جگہ پر نماز پڑھ رہا ہو تو اسے اپنے سامنے سترہ رکھ لینا چاہیے۔دوسری بات یہ کہ اگر اس کے سامنے سترہ نہ ہو اور کوئی آگے سے گزر جائے تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی۔ حدیث میں عورت، گدھے اورکتے کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ عورت گدھے اور کتے کے مساوی ہے ؟

حدیث میں نماز فاسد ہوجانے سے مراد اس کا باطل ہوجانا نہیں، بلکہ اس میں نقص وعیب پیداہوجانا ہے،اس لیے کہ اس سے نمازی کے خشوع و خضوع میں کمی آجاتی ہے۔ عورت کے گزرنے سے نماز میں نقص پیدا ہونے کی علّت یہ ہے کہ اس کی وجہ سے نمازی کی توجہ اور یک سوئی میں خلل واقع ہو جائے گا، بر خلاف مرد کے کہ اس کے گزرنے سے نمازی کے انہماک میں اس طرح کا خلل واقع نہیں ہوگا۔ گدھا اور کتا کے گزرنے سے نماز میں نقص پیدا ہونے کی علّت دوسری ہے۔وہ یہ کہ ان کی آواز یا حرکت سے نمازی کی یک سوئی متاثر ہوگی۔

اسی کا اشارہ حضرت عائشہؓ کی روایات سے ملتا ہے۔ایک روایت میں ہے کہ ایک موقع پر حضرت عائشہ ؓکے سامنے لوگوں نے کہا کہ عورت ،کتااور گدھا نمازی کے آگے سے گزر جائیں تو اس کی نماز فاسد ہو جاتی ہے ۔حضرت عائشہ ؓ نے اس کا سختی سے انکا ر کیا اور فرمایا: ’’تم لوگوں نے عورتوں کو گدھوں اور کتوں کے برابر بنادیا۔ جب حضورر ﷺ نماز پڑھتے تھے تو میں آپؐ کے آگے تخت پر لیٹی رہتی تھی۔ مجھے کوئی ضرورت پیش آتی تو چپکے سے وہاں سے اٹھ جاتی تھی‘‘۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ فرماتی ہیں:’’جب اللہ کے رسول ﷺ سجدہ کرنا چاہتے تو مجھے اپنے ہاتھ سے ٹھوکا لگاتے، چنانچہ میں اپنا پیر سمیٹ لیتی۔ اس کے بعد جب آپؐ قیا م کی حالت میں چلے جاتے تو پھر اپنا پیر پھیلالیتی تھی ۔ اس زمانے  میں روشنی کا انتظام نہیں تھا‘‘۔(بخاری:۵۱۱)

یہ ایک دودن کا واقعہ نہیں ہے، بلکہ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا بارہاہوتا تھا کہ اللہ کے رسولﷺ رات میں نماز پڑھتے تھے اور حضرت عائشہ ؓآپؐ کے سامنے اور قبلہ کے درمیان لیٹی رہتی تھیں، لیکن آپؐ نے کبھی ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا، نہ ان کے سامنے لیٹے رہنے کی وجہ سے آپؐ کی توجہ اور انہماک میں خلل پڑا۔اگر ایساہوتا تو آپؐ ضرور انھیں سامنے سے ہٹ جانے کے لیے کہتے۔

۳۔ ایک حدیث حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’عورتوں کے ساتھ اچھا برتاو کرو ۔ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی کا سب سے ٹیڑھا اس کا بالائی حصہ ہوتا ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کروگے تو اسے توڑ دوگے اور اگر اسے چھوڑ دوگے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی۔ پس تم عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔(بخاری:۳۳۳۱)  دوسری روایت کے ابتدائی الفاظ یہ ہیں: ’’عورت پسلی کی مانند ہے۔‘‘(بخاری:۵۱۸۴)

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے مردوں سے خطاب فرمایاتو آپؐ نے ابتدا میں اور آخر میں بھی انھیں عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایت کی ۔درمیان میں آپؐ نے عورت کو پسلی سے تشبیہ دی ۔کیا اس تشبیہ کا مطلب عورتوں کی فطرت میں کسی کجی، نقص اور خامی کی طرف اشارہ کرنا ہے۔ سیاق سے اس کی نفی ہوتی ہے۔غور کیا جائے تو اس سے عورت کی ایک خوبی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے جو مردوں میں نہیں پائی جاتی۔ آپؐ نے عورت کو پسلی کے اوپری حصے سے تشبیہ دی ،جس میں بہت زیادہ جھکاؤ ہوتا ہے۔ اس ارشاد نبویؐ کا مقصد عورت کی فطرت میں پوشیدہ اس کے وصف ( جھکنا، دوسروں کا خیال رکھنا، ان کی حفاظت کرنا) کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا ہے۔ یہ تو عورت کا قابلِ تعریف وصف ہے ، نہ کہ قابل ِمذمت وصف۔پسلی جسم انسانی کا ایک عضو ہے، جو اپنی منحنی شکل کی وجہ سے اندرونی اعضاء(قلب، جگر وغیرہ) کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کا ٹیڑھا پن کوئی عیب یا نقص نہیں، بلکہ اس کا حسن ہے۔ اس تشبیہ کی معنویت یہ ہے کہ جس طرح پسلی اپنے ٹیڑھے پن کے ذریعے اندرونی اعضا کی حفاظت کرتی ہے اسی طرح عورت اپنے مخصوص مزاج کے ذریعہ خاندان کی نگہ داشت کرتی ہے اور اہلِ خانہ کے ساتھ محبت و شفقت، مہربانی و غم خواری اورلطف و عنایت سے پیش آتی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ’’اگر تم اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کروگے تو اسے توڑ دوگے۔‘‘ اس سے آپؐ کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانا تھاکہ اگر وہ عورت کی فطرت اور مزاج کے خلاف اس کے ساتھ برتاؤ کریں گے تو اس سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور عائلی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا، جس طرح اگر پسلی کو سیدھا کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ ٹوٹ جائے گی، لیکن اگر اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے تو عائلی زندگی خوش گوار رہے گی۔

۴۔ ایک حدیث حضرت اسامہ بن زید ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’میرے بعد مردوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ فتنہ عورتوں کا ہوگا۔‘‘(بخاری:۵۰۹۶)

اس حدیث کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ عربی زبان میں لفظ’ فتنہ‘ کا استعمال کن معانی میں ہوتا ہے؟ اس کا اصل معنیٰ ہے سونے چاندی کو آگ میں تپانا ، تاکہ اس کا کھوٹا حصہ کھرے حصے سے الگ ہو جائے۔پھر اس کا ستعمال ناپسندیدہ چیزوں کے لیے کیا جانے لگا۔ چنانچہ قرآن مجید میں کبھی اس کا استعمال کفر کے معنیٰ میں ہوا ہے ،کبھی گناہ کے معنیٰ میں ۔ فتنہ کے اصلی معنیٰ آزمائش و جانچ کے ہیں۔اسی معنیٰ میں اس کا استعمال مذکورہ حدیث میں ہواہے کہ اس کے ذریعہ مرد کو آزمایا جاتا ہے اور اس کا امتحان لیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے مرد و زن کی فطرت میں ایک دوسرے کی جانب میلان کا جذبہ رکھا ہے۔البتہ عورت کے اندر کشش زیادہ ہوتی ہے اور مرد اس کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے بسا اوقات وہ حرام کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے۔ اسی لیے اللہ کے رسول ﷺ نے مردوں کو ہوشیار کیا ہے کہ وہ عورتوں کی جانب زیادہ میلان ہونے کی وجہ سے آزمائش میں نہ پڑیں۔

اس تفصیل سے معلوم ہوتاہے کہ حدیث میں عورت کے لیے ’فتنہ‘ کا لفظ اس کی حقارت و ذلت اور نقص و عیب پر دلالت نہیں کرتا اور اس سے اس کی قدر گھٹانا مقصود نہیں ہے۔

۵۔ ایک حدیث حضرت عمران بن حصین ؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ارشاد فرمایا:’’میں نے جنت میں دیکھا تو اس کے اکثر لوگ فقراء تھے اور میں نے جہنم میں دیکھا تو اس میں اکثر عورتیں تھیں۔(بخاری:۳۲۴۱)

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل جنت سب کے سب فقراء نہیں ہوں گے، بلکہ دوسرے لوگ بھی ہوں گے۔ اسی طرح جہنم میں صرف عورتیں ہی نہیں ہوں گی، بلکہ دوسرے لوگ بھی ہوں گے۔دوسری بات اس سے یہ بھی معلوم ہوتی ہے کہ جہنم میں عورتیں محض عورتیں ہونے کی وجہ سے نہیں جائیں گی۔ بہت سی عورتیں متقی اور نیک ہوتی ہیں۔ان کو جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جنت و جہنم میں داخلہ کا معیار مرد یا عورت ہونا نہیں ہے، بلکہ اس کے دیگر معیارات ہیں۔

اس مضمون کی ایک دوسری حدیث حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:’’مجھ کو جہنم دکھائی گئی ، تو اس میں اکثریت عورتوں کی تھی۔ وہ نافرمان ہوتی ہیں ۔ سوال کیا گیا: کیا وہ اللہ کی نافرمانی کرتی ہیں؟ آپ ؐ نے جواب دیا: وہ اپنے شوہروںکی نافرمانی کرتی ہیں اور ان کی احسان فراموشی کرتی ہیں۔ اگر تم اپنی بیوی کے ساتھ زندگی بھر حسن سلوک کرو، لیکن کسی دن وہ تمھاری طرف سے اپنے مزاج کے خلاف کوئی بات دیکھے تو فوراً کہہ دیتی ہے کہ تم نے آج تک میرے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ نہیں کیا۔ (بخاری:۵۱۹۷)

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کے جہنم میں جانے کا سبب ان کی ناشکری ہے۔جو عورتیں اس مذموم خصلت سے بچیں گی وہ جہنم سے محفوظ رہیں گی۔ اس ارشادِ نبوی سے عورتوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح مقصود ہے،ان کی تذلیل و تحقیر، مذمت و ملامت اور نقص و عیب مقصود نہیں ہے۔

۶۔ایک حدیث میں ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:’’میں نے تمہارے علاوہ کسی کو نہیں دیکھا جو عقل اور دین کے معاملے میں ناقص ہو، لیکن وہ ہوشیا ر مرد کی عقل کو گم کر دے۔ ‘‘(بخاری:۳۰۴)

اس حدیث کی بنیاد پر ایک قاعدۂ کلّیہ بنا لیا گیا ہے کہ عورتوں میں مردوں کے مقابلے میںعقل کی کمی ہوتی ہے اور ان کی فکری صلاحیتیں مردوں سے کم تر ہوتی ہیں، حالاں کہ حدیث میں یہ بات نہیں کہی گئی ہیں۔ یہ احتمال آپ کے اس ارشاد سے دور ہوجاتا ہے کہ   ’’ عورت ہوشیار مرد کی عقل کو گم کر دیتی ہے‘‘۔ اگر عورت ’ناقص العقل‘ ہوتی تو کیسے ہوشیار مرد کی عقل کو قابومیں کر لیتی۔ درحقیقت اس حدیث میں مرد پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت کا ،جو عورت میں پائی جاتی ہے، تذکرہ کیا گیا ہے۔

اسی حدیث میں آگے یہ وضاحت موجود ہے کہ عورتوں کے’ ناقصات العقل و الدین‘ ہونے کا کیا مفہوم ہے؟ عورتوں کے اس سوال پرکہ ناقصات العقل کا کیا مطلب ہے؟ آپؐ نے ان سے دریافت فرمایاکہ کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی کا نصف نہیں ہے؟ آپؐ کا اشارہ اس ارشاد باری کی طرف تھا جس میں بعض صورتوں میں دو عورتوں کی گواہی کو ایک مرد کے برابر قرار دیا گیا ہے اور اس کی یہ توجیہ بیان کی گئی ہے کہ اگر ایک عورت بھول جائے تو دوسری اسے یا دلا دے۔(البقرۃ:۲۸۲)اس توجیہ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عورت کی عقلی وفکری صلاحیت مرد کے مقابلے میںکم ہوتی ہے، بلکہ اس سے ان خارجی اسباب و عوامل کی طرف اشارہ ملتاہے جوعورت کے غورو فکر کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان سے وہ جلد متاثر ہوجاتی ہے، کیوں کہ اس کی فطرت میں جذبات کا غلبہ ہوتا ہے۔ وہ اپنے فطری جذبات سے مغلوب ہو کر اشیاء کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے۔ اس کے جذبات بسا اوقات اس کی عقل پر غالب آجاتے ہیں۔ عورتوں نے ’دین میں نقص‘ کا مطلب جاننا چاہا تو آپؐ نے ان سے دریافت فرمایا: کیا ایسا نہیں ہے کہ تم حیض کی حالت میں روزہ اور نماز نہیں پڑھ سکتیں؟ انھوں نے جواب دیا: ہاں، تو آپؐ نے فرمایا: تمہارے دین میں نقص کا یہی مطلب ہے۔‘‘ اس جواب سے بھی عورتوں کی تحقیر مقصود نہیں تھی، بلکہ انھیں اللہ تعالیٰ نے جو شرعی رخصتیں دی ہیں اور ان کے ساتھ جو نرمی و آسانی کا معاملہ کیا ہے اس کو بتلانا مقصود تھا۔

معلوم ہوا کہ اس حدیث میں عورت کو مرد سے کم تر نہیں کہاگیا ہے، بلکہ دونوں کے مزاج میں پائے جانے والے فرق کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ نقص دین سے وہ کمی مراد لی گئی ہے، جو عبادات کے معاملے میں حیض کی وجہ سے انھیں لاحق ہوتی ہے۔ یہ عورتوں کے لیے کوئی قابل گرفت چیز نہیں ہے۔ اورنقصِ عقل سے مراد ذہانت، دانش مندی یا غوروفکر کی استعداد میں کمی نہیں ہے، بلکہ اس سے صرف اس جانب اشارہ مقصود ہے کہ عورت اپنے جذبات کے غلبے اور مزاج کی رقت و نرمی کی وجہ سے گواہی کو درست طریقے سے منضبط نہیں کر پاتی۔

[ اس مضمون کی تیاری میں ایک عربی مضمون کے اس ترجمے سے مدد لی گئی ہے، جو سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ،اکتوبر۔ دسمبر ۲۰۱۸ء میں شائع ہوا ہے۔ بہ عنوان:عورت سے متعلق بعض احادیث کا مطالعہ۔مضمون نگار: محترمہ سمیعہ نازش، مترجم:محمد شعیب ندوی]

٭٭٭

 

 

نوٹ: مضمون نگار جماعت اسلامی ہند نئی دہلی میں تصنیفی اکیڈمی کے  سکریٹری  ہیں۔

 

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
ادبی میراثاسلام میں عورت کا مقامحدیث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
یہ خلد ِبریں ارمانو ں کی  –  ڈاکٹر وسیم اقبال
اگلی پوسٹ
دلت ڈسکورس اور احمد صغیر کی کہانیاں- ڈاکٹر محمد غالب نشتر

یہ بھی پڑھیں

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!...

اپریل 11, 2026

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

ہندوستانی معاشرے میں دین کے نام پر خواتین...

جنوری 3, 2026

بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھنے اور شخصیت...

جولائی 9, 2024

قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف...

جون 16, 2024

احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل...

اپریل 7, 2024

رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و...

مارچ 31, 2024

ہندوستان کی تاریخ کا ایک اہم کردار’بیگم سمرو‘...

دسمبر 16, 2023

پروین شاکر کی شاعری میں تانیثی آواز اور...

دسمبر 5, 2023

بھارت میں ماحولیاتی تبدیلی: بحران کے” "تخفیف میں...

اکتوبر 20, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں