Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
گوشہ خواتین و اطفال

مضبوط اور بااخلاق معاشرے کی تشکیل میں ماں کا کردار – ارم ندیم

by adbimiras جون 6, 2026
by adbimiras جون 6, 2026 0 comment

ارم ندیم دہلی

 

انسانی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو ایک حقیقت پوری آب و تاب کے ساتھ سامنے آتی ہے کہ قوموں کی تعمیر محض عظیم عمارتوں، مضبوط معیشتوں، ترقی یافتہ ٹیکنالوجی یا سیاسی طاقت کے ذریعے نہیں ہوتی، بلکہ ان کی اصل بنیاد ایسے انسان ہوتے ہیں جو اعلیٰ اخلاق، پاکیزہ کردار، متوازن فکر اور مضبوط اقدار کے حامل ہوں۔ اور ایسے انسان کسی یونیورسٹی، کسی ادارے یا کسی سرکاری نظام میں نہیں بلکہ سب سے پہلے ایک ماں کی گود میں پروان چڑھتے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں تو ایک فرد کو تعلیم دیتے ہیں، لیکن اگر آپ ایک عورت کو تعلیم اور تربیت دیتے ہیں تو درحقیقت ایک پوری نسل کو سنوارتے ہیں۔

ماں فطرت کا وہ عظیم شاہکار ہے جس کے وجود میں محبت، ایثار، قربانی، صبر، شفقت اور تربیت کے تمام رنگ جمع کر دیے گئے ہیں۔ وہ صرف ایک بچے کو جنم دینے والی ہستی نہیں بلکہ ایک ایسی معمار ہے جو خام مٹی کو شخصیت کا قالب عطا کرتی ہے، بے شعور وجود کو شعور بخشتی ہے اور ایک ننھے انسان کے دل و دماغ میں وہ نقوش ثبت کرتی ہے جو پوری زندگی اس کی راہ متعین کرتے ہیں۔ معاشرے کی اخلاقی اور فکری سمت کا تعین دراصل ان گودوں میں ہوتا ہے جہاں آنے والی نسلیں اپنی زندگی کے ابتدائی ایام گزارتی ہیں۔

بچے کی پہلی درسگاہ اس کا گھر اور اس کی پہلی معلمہ اس کی ماں ہوتی ہے۔ بچہ زبان سیکھنے سے پہلے رویے سیکھتا ہے، الفاظ بولنے سے پہلے احساسات کو سمجھتا ہے اور کتابوں تک پہنچنے سے پہلے ماں کے کردار کو پڑھتا ہے۔ وہ اپنی ماں کے چہرے سے محبت کا مفہوم سیکھتا ہے، اس کے لہجے سے احترام کا درس لیتا ہے اور اس کے طرزِ عمل سے زندگی گزارنے کے اصول اخذ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی معاشرے کے اخلاقی معیار کو جانچنا ہو تو وہاں کی ماؤں کی تربیتی کیفیت کو دیکھ لینا کافی ہوتا ہے۔

ماں کے ہاتھوں میں دراصل مستقبل کی تقدیر لکھی جا رہی ہوتی ہے۔ آج جو بچہ اس کی انگلی پکڑ کر چلنا سیکھ رہا ہے، کل وہی کسی عدالت میں انصاف تقسیم کرے گا، کسی ہسپتال میں مریضوں کا علاج کرے گا، کسی درسگاہ میں علم بانٹے گا، کسی ادارے کی قیادت کرے گا یا کسی قوم کی رہنمائی کرے گا۔ اگر اس کے دل میں دیانت، رحم، عدل اور خدا خوفی کی شمع روشن ہوگی تو اس کے اثرات پورے معاشرے میں محسوس کیے جائیں گے، اور اگر اس کی شخصیت اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہوگی تو اس کا نقصان بھی صرف اس فرد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورا معاشرہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔

آج کا دور ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا، ڈیجیٹل ذرائع، بدلتی ہوئی معاشرتی ترجیحات، بڑھتی ہوئی مادہ پرستی اور تیز رفتار زندگی نے بچوں کی تربیت کو پہلے سے کہیں زیادہ دشوار بنا دیا ہے۔ ایسے حالات میں ماں کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اب اسے صرف خوراک، لباس اور تعلیم کا انتظام نہیں کرنا بلکہ اپنے بچوں کو فکری انتشار، اخلاقی انحطاط اور نفسیاتی دباؤ سے بھی محفوظ رکھنا ہے۔ یہ ایک ایسا چیلنج ہے جسے صرف وہی سمجھ سکتی ہے جو روزانہ بچوں کی پرورش کے اس طویل اور صبر آزما سفر سے گزر رہی ہو۔

ہر بچہ اپنی فطرت، مزاج، ذہنی ساخت اور صلاحیتوں کے اعتبار سے منفرد ہوتا ہے۔ کوئی بچہ حساس ہوتا ہے، کوئی ضدی، کوئی بے حد متحرک، کوئی خاموش طبع اور کوئی غیر معمولی توجہ کا طالب۔ ایک ماں ہی وہ شخصیت ہوتی ہے جو اپنے بچے کی انفرادی خصوصیات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ اس کی کمزوریوں کے باوجود اس سے محبت کرتی ہے اور اس کی خامیوں کے باوجود اس کے لیے امید کا چراغ روشن رکھتی ہے۔ یہی غیر مشروط محبت بچے کو نفسیاتی تحفظ عطا کرتی ہے اور اس کی شخصیت کو متوازن انداز میں پروان چڑھاتی ہے۔

افسوس ناک امر یہ ہے کہ جدید معاشرے میں ماں کی جدوجہد کو سمجھنے کے بجائے اکثر اس کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔ اگر بچہ شرارتی ہو تو انگلی ماں پر اٹھتی ہے، اگر تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جائے تو ماں کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، اگر بچہ کسی غلطی کا مرتکب ہو جائے تو تربیت پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ گویا معاشرہ ہر مسئلے کا آسان حل یہ سمجھتا ہے کہ سارا بوجھ ماں کے کندھوں پر ڈال دیا جائے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تربیت ایک مشترکہ سماجی عمل ہے جس میں باپ، خاندان، تعلیمی ادارے، دوست، ماحول اور پورا معاشرہ شریک ہوتے ہیں۔

 

مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ آج ماؤں کا موازنہ بھی ایک مستقل بیماری بن چکا ہے۔ کسی کی اولاد تعلیمی میدان میں کامیاب ہے تو دوسری ماں کو احساسِ کمتری دلایا جاتا ہے۔ کسی کا بچہ زیادہ فرمانبردار ہے تو باقی بچوں کو اسی پیمانے پر پرکھا جاتا ہے۔ یہ رویہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ نفسیاتی طور پر نقصان دہ بھی ہے۔ ہر بچہ ایک الگ دنیا ہے اور ہر ماں کا سفر الگ ہے۔ دو بچوں کی تربیت بھی یکساں نہیں ہو سکتی، چہ جائیکہ پوری دنیا کی ماؤں کے لیے ایک ہی معیار مقرر کر دیا جائے۔

یہ حقیقت کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ کوئی ماں اپنی اولاد کا برا نہیں چاہتی۔ وہ اپنے حصے کی نیند قربان کرتی ہے، اپنی خواہشات پسِ پشت ڈالتی ہے، اپنی آسائشوں سے دستبردار ہوتی ہے اور اکثر اپنی تھکن کو مسکراہٹ کے پیچھے چھپا لیتی ہے۔ اس کی زندگی کا بڑا حصہ اولاد کے گرد گھومتا ہے۔ اگر کبھی اس سے کوئی غلطی ہو جائے، اگر کبھی وہ غصہ کر بیٹھے یا کسی مرحلے پر کمزور پڑ جائے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اس کی محبت میں کمی آ گئی ہے۔ وہ بھی ایک انسان ہے، اس کی بھی حدود ہیں، اس کی بھی اپنی تھکن اور آزمائشیں ہیں۔

ماؤں کو سب سے زیادہ ضرورت تنقید کی نہیں بلکہ تعاون، حوصلہ افزائی اور سمجھ بوجھ کی ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو اپنی ماؤں کو مسلسل احساسِ ناکامی میں مبتلا رکھے، وہ دراصل اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو کمزور کر رہا ہوتا ہے۔ ماں جتنی ذہنی طور پر مطمئن، خوش اور متوازن ہوگی، اتنا ہی اس کے بچوں کی شخصیت پر مثبت اثر پڑے گا۔

موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج موبائل فون اور ڈیجیٹل اسکرینوں کا بڑھتا ہوا استعمال بھی ہے۔ بچپن جو کبھی کھیل کے میدانوں، کتابوں، تخیل اور سماجی تعلقات سے عبارت تھا، اب بڑی حد تک اسکرینوں کے حصار میں قید ہوتا جا رہا ہے۔ بہت سے بچے کھانا کھاتے وقت، سوتے وقت اور جاگتے وقت بھی موبائل فون کے محتاج بن چکے ہیں۔ بلاشبہ والدین کی اپنی مجبوریوں اور مصروفیات کا ایک پہلو موجود ہے، مگر اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اس رجحان نے بچوں کی توجہ، تخلیقی صلاحیتوں، سماجی روابط اور ذہنی صحت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماں اگر اس معاملے میں حکمت اور اعتدال کے ساتھ رہنمائی کرے تو وہ اپنے بچوں کو ایک بڑے خطرے سے بچا سکتی ہے۔

بچوں کی عمر جب دس سے پندرہ سال کے درمیان پہنچتی ہے تو تربیت کا مرحلہ مزید حساس ہو جاتا ہے۔ یہی وہ زمانہ ہے جب شخصیت کے بنیادی خدوخال واضح ہونے لگتے ہیں اور عادات مستقل شکل اختیار کرنے لگتی ہیں۔ اس عمر میں بچوں کو سچائی، دیانت، ذمہ داری اور خود احتسابی کی تعلیم دینا نہایت ضروری ہے۔ انہیں یہ سمجھانا چاہیے کہ زندگی کی اصل کامیابی محض امتحانات میں نمبر حاصل کرنے یا دنیاوی ترقی کے حصول میں نہیں بلکہ اچھا انسان بننے میں ہے۔

دینی تربیت بھی اسی مرحلے کا ایک بنیادی ستون ہے۔ عبادت کو محض ایک رسمی عمل کے طور پر پیش کرنے کے بجائے بچوں کے دلوں میں اللہ کی محبت، اس پر اعتماد اور اس کے سامنے جواب دہی کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے۔ جب دل میں ایمان کی روشنی پیدا ہوتی ہے تو اعمال میں پائیداری آ جاتی ہے۔ ماں اگر خود نماز، دعا، ذکر اور اللہ پر توکل کی عملی تصویر بن جائے تو اس کے اثرات بچوں پر الفاظ سے کہیں زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔ بچے کانوں سے کم اور آنکھوں سے زیادہ سیکھتے ہیں۔

مثبت سوچ بھی تربیت کا ایک اہم جزو ہے۔ ماں کی امیدیں، دعائیں اور توقعات بچوں کی شخصیت پر غیر معمولی اثر ڈالتی ہیں۔ جو ماں ہر وقت مایوسی، خوف اور بدگمانی میں مبتلا رہتی ہے، اس کے احساسات لاشعوری طور پر بچوں تک منتقل ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس جو ماں اپنی اولاد کے لیے خیر کی امید رکھتی ہے، ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی ہے اور ان کے لیے دعا گو رہتی ہے، وہ ان کے اندر خود اعتمادی اور حوصلے کے بیج بوتی ہے۔

صحت کے حوالے سے بھی ماں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ آج فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور غیر متوازن غذاؤں نے بچوں کی جسمانی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔ صحت مند جسم اور متوازن غذا دراصل اچھی ذہنی کارکردگی اور مثبت شخصیت کی بنیاد ہیں۔ ماں اگر بچوں کی خوراک کے معاملے میں شعوری رویہ اختیار کرے تو وہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اسی طرح بچوں کی حوصلہ افزائی بھی تربیت کا ایک اہم اصول ہے۔ ہر بچہ اپنی جگہ منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔ بعض بچے تعلیمی میدان میں نمایاں ہوتے ہیں، بعض فنون میں، بعض کھیلوں میں اور بعض سماجی مہارتوں میں۔ انہیں دوسروں سے موازنہ کرنے کے بجائے ان کی انفرادی خوبیوں کو نکھارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایک چھوٹی سی تعریف، ایک محبت بھرا جملہ اور ایک حوصلہ افزا رویہ بچے کی زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ عظیم شخصیات کے پیچھے عظیم ماؤں کا کردار موجود رہا ہے۔ جن لوگوں نے دنیا میں علم، فکر، قیادت اور اخلاق کے چراغ روشن کیے، ان کی شخصیت سازی میں ماؤں کی دعاؤں، قربانیوں اور تربیت کا حصہ نمایاں تھا۔ ماں کی دعا بظاہر خاموش ہوتی ہے، مگر اس کی تاثیر وقت کے پردوں کو چیر کر انسان کی زندگی میں روشنی بکھیر دیتی ہے۔ کتنے ہی لوگ ہیں جن کی کامیابیوں کے پس منظر میں ایک ماں کی سجدوں میں بھیگی ہوئی دعائیں موجود ہیں۔

آخرکار یہ حقیقت تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ معاشروں کی تعمیر پارلیمانوں، عدالتوں اور تعلیمی اداروں سے پہلے گھروں میں ہوتی ہے۔ گھر کی فضا اگر محبت، اخلاق، احترام اور ایمان سے معطر ہوگی تو اس کے اثرات پورے معاشرے میں پھیلیں گے۔ اور اگر گھروں کی بنیادیں کمزور ہوں گی تو بیرونی ترقی بھی معاشرے کو حقیقی استحکام فراہم نہیں کر سکے گی۔

ایک ماں صرف ایک بچے کی پرورش نہیں کرتی بلکہ درحقیقت ایک پوری نسل کی تعمیر کرتی ہے۔ اس کے ہاتھوں میں قوموں کا مستقبل ہوتا ہے، اس کی آغوش میں کل کے قائد پروان چڑھتے ہیں اور اس کی دعاؤں میں آنے والے زمانوں کی تقدیریں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ اسی لیے یہ کہنا مبالغہ نہیں کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں، ایک ادارہ ہے؛ صرف ایک فرد نہیں، ایک تہذیب ہے؛ صرف ایک گھر کی بنیاد نہیں بلکہ پورے معاشرے کی روح اور اساس ہے۔ جب مائیں مضبوط، باوقار، باشعور اور تربیت کے اعلیٰ شعور سے آراستہ ہوں گی تو ان کی گود سے نکلنے والی نسلیں بھی اخلاق، کردار اور انسانیت کے روشن مینار ثابت ہوں گی، اور یہی وہ راستہ ہے جو ایک مضبوط، مہذب اور بااخلاق معاشرے کی تشکیل کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

adabi miraasadabi mirasjamia millia islamiaادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی اطاعت ہے – ارم ندیم

یہ بھی پڑھیں

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

ہندوستانی معاشرے میں دین کے نام پر خواتین...

جنوری 3, 2026

بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھنے اور شخصیت...

جولائی 9, 2024

ہندوستان کی تاریخ کا ایک اہم کردار’بیگم سمرو‘...

دسمبر 16, 2023

پروین شاکر کی شاعری میں تانیثی آواز اور...

دسمبر 5, 2023

بھارت میں ماحولیاتی تبدیلی: بحران کے” "تخفیف میں...

اکتوبر 20, 2023

چلو جنگل سے باتیں کرتے ہیں !! –...

جولائی 2, 2023

عالمی یوم خواتین اور خواتین کی قدر شناسی...

مارچ 7, 2023

مسلمانوں میں عورتوں کی تعلیم کا آغاز- حدیثہ...

جنوری 21, 2023

قومی یومِ اطفال اور قوم کے بچے – علی...

نومبر 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (186)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (478)
  • گوشہ خواتین و اطفال (100)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں