Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

بے پناہ شادمانی کی مملکت:  سیاست، صحافت اور شدت پسندی کے تکون کی تفہیم- اقبال حسین

by adbimiras دسمبر 24, 2020
by adbimiras دسمبر 24, 2020 0 comment

دودہائی قبل ’دی گاڈآف اسمال تھنگز‘ سے شہرت کے آسمان پر پہنچنے والی معروف مصنفہ ارندھتی رائے کا دوسرا ناول  ’دی منسٹری آف اٹموسٹ ہیپی نیس‘  2017  میں فکشن کے افق پر نمودار ہوکر قارئین و ناقدین کی  توجہ کا مرکز بنا اور اب تک  پچاس سے زائد زبانوں میں منتقل ہو چکا ہے۔

معروف ادیب رحمٰن عباس لکھتے ہیں ’جس عہد میں ہم سانس لے رہے ہیں اگر اس عہد میں اردو کی کوکھ سے سیاسی ناول پیدا نہ ہوئے تو اردو بیمار زبان تصور کی جائے‘۔پروفیسرآرا کے ذریعہ ناول The Ministry Of Utmost Happinessکا اردو کے قالب میں ڈھلنا ، نہ صرف رحمٰن صاحب کے لئے تقویت کا سامان ہے بلکہ اردو کے عام قارئین کے لئے بھی خوش آئندبات ہے۔ارجمند صاحبہ دہلی یونیورسٹی میں اردو زبان و ادب کی پروفیسر ہیں اور ترجمہ نگاری کے فن کی ماہر ہیں۔ رالف رسل کی سوانح سے لے کر انگریزی اور ہندی کی درجنوں کتابوں کو اردو میں منتقل کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔دی منسٹری آف اٹموسٹ ہیپی نیس کا ترجمہ بامحاورہ ،سلیس اور رواں ہونے کے ساتھ ہی ادبی و تخلیقی معیار کے لحاظ سے اصل سے قریب تر ہے۔ دوران مطالعہ بعض اوقات قاری پر اس کے طبع زادہونے کا خیال گزرنے لگتا ہے کیوںک خود مصنفہ کی تصدیق کے مطابق ناول کی کہانی پرانی دلی اور کشمیر پر مبنی ہونے کی وجہ کر اس کا کثیر حصہ بنیادی طور سے اردو میں ہی تخلیقی شعور میں نمو پاکر انگریزی میں صفحۂ قرطاس پرابھرا ہے۔

امریکہ کی سرمایہ دارانہ استعماریت ہو کہ اسرائیل کا  درندہ صفت  نو آبادیاتی  پروگرام ،  ریاستی ظلم و استبداد ہو کہ فرقہ وارانہ تعصبات  ان جیسے نازک اور اہم موضوعات پر ارندھتی کا قلم ہمیشہ ہی کاٹ دار اور زرخیز  رہا ہے۔  اقلیتوں اور کمزور طبقوں  کے حقوق کی ایک نہایت ہی بلند، بے باک، نڈراور مضبوط آواز کا  نام ارندھتی رائے ہے۔ گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام میں ملوث سیاست کو تنقید کرنے کا معاملہ ہو یا ڈیموں کی وجہ کر بے گھر ہونے والی آبادی کے حقوق  اور بازآبادکاری کا مسئلہ، ارندھتی کا قلم نا انصافی اور ظلم کے خلاف ہر جدو جہد میں بے باک اور نمایاں ہے۔ گالیوں، قتل کی دھمکیوں اور بغاوت کے مقدمات نے ان کے استقلال اور استقامت میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں ڈالا ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں گئی رُتوں کے زخم کی شاعرہ: سلمیٰ شاہین – پروفیسر خالد محمود)

بیس سالوں تک انہوں نے  نان فکشن کے ذریعہ جدید ریاست کے بگاڑ کے مختلف پہلوؤں پر اپنا تخلیقی جوہر دکھایا۔  2014 کے بعد کے ہندوستان کے تیزی سے تبدیل ہوتے سیاسی منظرنامے کے خط و خال کو محفوظ کرنے کے لئے بقول مصنفہ نان فکشن کا دامن محدود ہوتا محسوس ہو رہا تھا اس لئے ادبی فکشن کی وسعت کاسہارا لینا  ناگزیر ہوگیاتھا۔ نتیجتاً ، گارشیا  مارکیزکے ناول  ’One Hundred Years of Solitude‘ کی طرح کا بلا شبہ ایک بڑا ناول وجود پاتا ہے۔  سیاسی مواد سے لیس اس ناول میں مصنفہ نے ا پنے کرب  کے بیانیہ کے لئے  میجک ریئلزم کے عناصر کو بڑی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ برتا ہے۔قصہ گوئی کے ہنر نے ناول میں سیاسی و مزاحمتی علامتوں کے امتزاج میں کمال صناعی اورانتہا درجے کی باریکی سے کام لیا ہے کہ دوران مطالعہ قاری، ناول کے کسی نا کسی کردار میں خود کو ڈھلتا ہوا محسوس کرنے لگتا ہے ۔

بقول فیض احمد فیض:

دامن  درد  کو  گلزار  بنا  رکھا  ہے

آؤ  اک  دن  دل  پرُ خوں  کا  نظارہ  دیکھو

یہ ناول ایک بالکل ہی مختلف فضا اور ماحول کی دین ہے اس لئے اپنے انفرادی اور سیاسی رنگ کے ساتھ اس کا پلاٹ کافی گھماؤدار اور قدرے پیچیدہ ہے ۔ مصنفہ کے خاص نثری اسلوب نے مختلف طرح کے شوخ  رنگوں کے امتزاج سے ایک پرکشش مگر المناک قوس قزح تعمیر کیا ہے۔ اس ناول کا قاری دوران مطالعہ زبان و بیان کی لذت سے جس قدر محظوظ ہوتا ہے اسی قدر اس کے مواد اور منظر و پس منظر کے ادراک و تفہیم پر انگشت بدنداں بھی ہو جاتا ہے۔

’قبروں کے درمیان راستہ ٹھک ٹھکاتی ہوئی ان کی چشم بینا چھڑی راہ میں پڑی شراب کی خالی بوتلوں اور متروکہ سرنجوں

سے ٹکرا کر موسیقی پیدا کر رہی تھی۔ انجم نے انہیں روکا نہیں ۔ اسے معلوم تھا وہ لوٹیں گے۔ تنہائی کے چہرے کا نقاب

کتنا ہی دبیز کیوں نہ ہو، وہ   جب بھی اسے دیکھتی، پہچان لیتی تھی ـ  ………….. اور تجربے نے اسے سکھایا تھاکہ ’ضرورت‘ ایک ایسا گودام ہے جس میں بے رحمی کے لئے بھی خاصی گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔‘

کہانی کا آغاز اور اختتام ،دونوں ہی قبرستان جیسے المناک مگر طنز آمیز استعارے پرہیں۔ ’مسلمان کا ایک ہی استھان! قبرستان یا پاکستان!‘  جیسے نعروں کی ہولناکی اور دہشت کو مصنفہ نے بڑی شدت سے محسوس کیا ہے ۔ مگر انہیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے لئے پاکستان کسی بھیانک اور ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے اور ان دنوں پوری دنیا میں اقلیتوں کے لئے ’بے پناہ شادمانی کی مملکت‘ کی حیثیت سے قبرستان ہی ایک قطعی متبادل ہے۔ اس ناول کی خوبی یہ ہے کہ واقعات اور کرداروں کی بہتات کے باوجود انجم اور تلوتما کے کردار اور کہانی کی مرکزیت کی گونج نے پورے پلاٹ پر اپنی موجودگی کو قطعی اہم اور نمایاں بنا رکھا ہے۔

فصیل بند شہر جہان آباد کے چتلی قبر علاقے میںجہاں آرا بیگم اور ملاقات علی کے یہاں طویل انتظار کے بعد آفتاب کی پیدائش نوید شادمانی سے کم نہیں ہے تبھی نو مولود کے مبہم جنسی عضو کا ماں پر منکشف ہونا دہشت کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ بجلی کے کوندے کی سی سرعت سے کئی گرم و سرد احساسات ان کے ذہن پر یکے بعد دیگرے گزرجاتے ہیں اسی حالت میں ان کے شعور کی سماعت میں ایک لفظ ’ہیجڑا‘کی بازگشت سنائی دیتی ہے ۔ماں اپنے آفتاب کے اس نقص سے نجات کے لئے حضرت سرمد شہید کی مزار پرحاضرہوکر سرگوشی کرتی ہے: ’میں اسے یہاں آپ کے پاس لائی ہوں۔اس کا خیال رکھیے اور مجھے سکھائیے کہ کس طرح اس سے محبت کروں‘۔ ملاقات علی پر جب آفتاب کی اس حقیقت کا راز کھلتا ہے تو پریشان ہونے کے باوجود بڑی بردباری سے اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے جدید طب میں اس مسئلے کے حل کے لئے اعتماد کرتے ہیں۔  دوسری طرف آفتاب میں مردانگی کی خصوصیات کو ابھارنے کی غرض سے اپنے مبینہ جد امجد چنگیزخاں کی بہادری و دلاوری کے قصے سنا نا شروع کر تے ہیں مگر چنگیز خاں کے بر عکس آفتاب کی فطرت اس کی بیوی بورتہ خاتون کے کردار کو قبول کر نے کی طرف مائل ہے۔ عین شباب کے دنوں میں آفتاب کی فطرت کو شاہ جہان آبادکے ترکمان گیٹ پر واقع  ’خواب گاہ‘ اور اس کے مکینوں کے یہاں اپنی متلاشی دنیا کا پتہ ملتا ہے اور وہ انجم کے نام سے خواب گاہ کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لیتی ہے۔

2002  میں انجم اجمیر شریف کی درگاہ کی زیارت کے بعد گجرات کے احمدآباد میں ولی دکنی کی مزار پر فاتحہ گزارنے پہنچتی ہے اور اس پر قیامت بیت جاتی ہے۔ یہاں ارندھتی رائے کے قلم نے مسلمانوں کے قتل عام کا  نقشہ اس فنکارانہ اختصار سے کھینچا ہے کہ قتل عام کی جزئیات اپنی پوری تفصیلی سفاکی کے ساتھ عیاں ہے۔ گجرات کے ان آدم زاد درندوں کے ’سو بھاگیہ‘ بننے کا تصور کر کے انجم کا ذہن مفلوج ہونے لگتا ہے۔دہلی پہنچ کر وہ خواب گاہ کو خیر باد کہہ دیتی ہے اور ایک قبرستان (غالباٌ مہدیان) میں ’جنت گیسٹ ہاؤس‘ کے نام سے ’بے پناہ شادمانی کی مملکت‘ تعمیر کرتی ہے جہاں دنیا میں حیات تنگ کردیئے گئے لوگوں کے لئے امید اور زندگی سے بھرپور ایک نئی دنیا آباد ہوتی ہے۔

تلوتما یا تلو(ایسا قیاس ہے کہ مصنفہ خود ہی اس کردار میں ہیں)، جس کی تعلیم آرکیٹیکچرمیں ہے اور ایک انقلابی کارکن ہے ناول کا بہت ہی اہم کردار ہے۔تلوتما کے سہارے ہی ناول کا قصہ کشمیر کی حسین و دلفریب وادیوں میں انسانیت سوزی کی باریک تفصیلات کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ تلوتما کے تینوں عاشق ناگا ، بپلب اور موسیٰ کے تکون سے کشمیر کے موجودہ حالات کے لئے ذمے دار شدت پسندی، سیاست اور صحافت کے کردار کو واضح کیا گیا ہے۔ تلو تما اپنے عاشق موسیٰ یسوی سے ملاقات کی خاطر کشمیر کا سفر کرتی ہے اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ موسیٰ کی بیوی عارفہ اور بیٹی جبین کو ملٹری کی گولی لگنے سے موت ہو جاتی ہے اور وہ شدت پسند گروہ میں شامل ہوجاتا ہے ۔حکومت کی طرف سے سفارت کاری کے عہدے پر تعینات بپلب ، ناگا کو تلوتما کی رہائی میں مدد کے لئے بھیجتا ہے۔ یہاں امریک سنگھ اور پنکی کے کردار کے ساتھ شیرازسنیما کے کردار حقوق انسانی کی پامالی سے پردہ اٹھانے میں بہت ہی اہم ہیں۔ جا بجا خون کے گرم چھینٹوں اور دھبوں ، مہیب چیخوں اور نعروں سے ناول کے منظرو پس منظر میں ابھرتے شوراور سناٹے کی بازگشت سے سیاست کی بساط پر پیادوں کی زندگی و موت کے عیارانہ کھیل سے نقاب کشائی ہوتی ہے۔

’اس طرح شورش شروع ہوگئی۔ موت ہر جانب تھی۔موت ہر شئے تھی۔ کرئیر،آرزو، خواب، شاعری، عشق،

خود جوانی بھی۔ موت جینے کا بس ایک اور قرینہ بن گئی۔ قبرستان اگ آئے ، پارکوں اور چراگاہوں میں،

چشموں اور ندیوں کے ساحلوں پر، کھیتوں اور جنگلوں کے سبزہ زاروں میں۔ قبروں کے کتبے زمین سے

یوں اگنے لگے جیسے چھوٹے بچوں کے دانت‘۔

صدام حسین ،ایک دلت کردار جو انجم کے ساتھ جنت گیسٹ ہاؤس میں رہتا ہے وہ سیاست کی پشت پناہی میں نچلی ذاتوں پر ہورہے مظالم اور گائے کے تحفظ کی آڑ میں ماب لنچنگ کی حقیقت سے پردہ اٹھاتا ہے۔ چھتیس گڑھ کے آدی باسیوں پرحکومت کی شہہ سے پیرا ملٹری کی بربریت اور درندگی کو  اْدَیہ جبین کے کردار کے ذریعہ اجاگر کیا گیا ہے۔ جہاں اْدَیہ کی پیدائش پیراملٹری کے ذریعہ ایک آدی باسی خاتون کی عصمت دری کے باعث ہوتی ہے۔ ماںبچی کو جنتر منتر پر ایک مزاحمتی مظاہرے میں چھوڑ دیتی ہے۔ تلوتما اس بچی کو لیکر کسی طرح جنت گیسٹ ہاؤس پہنچتی ہے وہیں اسے موسیٰ کی موت کی دلدوز خبر ملتی ہے ۔

یقیناًیہ ناول اپنے موضوع اور تکنیک کے لحاظ سے بہت اہم اور بڑا ہے اور پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ مغلظات جہاں اس ناول کے مطالعے کے دوران کچھ سعید روحوں کی طبیعت پر گرانی کا باعث ہوئے ہوں گے وہیں کرداروں کی بے بسی ،غم و غصے اور کرب کے اظہارکے لئے ناگزیر بھی ہیں ۔ادبی نزاکتوں اور رمزیت سے محدود طبقہ ہی لطف اندوز ہوا کرتا ہے جبکہ عام قاری فکری سادگی اور اس کے بیانیے سے متاثرہوا کرتا ہے جس میں ادبی اور صحافتی اسلوب کی سرحدیں ملتی ہیں۔ اردو میں اس ناول کا منتقل ہونا اس زبان کے قارئین اورلکھاریوں کے لئے موضوعات کے نئے افق کی طرف رہنمائی میں معاون ہوگا۔ امید کرتا ہوں کہ ریاستی ظلم و جبر کے حامیوں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے والوں، دونوں کے لئے جبر کی سیاست کو سمجھنے میں اس ناول کا مطالعہ معاون ثابت ہوگا۔جیسا کہ حبیب جالب ہوشیار کرتے ہیں:

محبت گولیوں سے بو رہے ہو

وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو

گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے

یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثاروندھتی رائے
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
 ’’کچھ شگفتگی کچھ سنجیدگی‘‘خاکوں کا گنجینۂ گوہر- ڈاکٹر ابراہیم افسر
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (473)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,127)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں