Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

نیرسلطان پوری :تہذیبی قدروں کا امین- ڈاکٹر خان محمد رضوان

by adbimiras فروری 16, 2021
by adbimiras فروری 16, 2021 0 comment

اردو شاعری کا ہندوستانی تہذیب سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ اگر شاعری کا رشتہ تہذیب سے اور تہذیب کارشتہ شاعری سے منقطع کردیا جائے تو دونوں بے معنی ہوکر رہ جائیں گے۔جس طرح تہذیب کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے اسی طرح زبان بھی ایک خاص قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ مگر ان دونوں کے ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری رہتا ہے۔ہرعہد میں تہذیب اور زبانوں کے زوال اور ترقی کا معاشرتی عمل دخل رہا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ کس عہد میں اردو زبان وادب کو زیادہ فروغ حاصل ہوا اور کس عہد میں کم ہوا۔ بالخصوص بیسویں صدی اردو شعروادب کے ساتھ تہذیب کی پامالی کاعہد رہا ہے۔ جہاں اس عہد میں شعری مذاق اپنے ماقبل سے زوال آ مادگی کا شکار ہواہے وہیں قدیم تہذیب و تمدن کی جڑیں بھی کمزور ہوئیں ہیں۔ دراصل زبان اور تہذیب وتمدن کے زوال کا یہ عمل غیرفطری نہیں ہے کیوں کہ ہرعہد میں جہاں ہر دس اور بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر زبان بدل جاتی ہے وہیں کچھ فاصلے پر تہذیب وتمدن بھی ایک دوسرے سے جدا نظر آتے ہیں۔ ظاہر ہے یہ تبدیلی ایک یادو صدی سے جاری نہیں ہے بلکہ جب سے دنیا قائم ہے اور جب تک دنیا باقی رہے گی تغیر و تبدل کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ تبدیلی کا یہ عمل برسہا برس سے یونہی چل رہاہے اور آج ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ اچانک ہوگیا۔ جب کہ اندازہ یہ ہے کہ ہر عہد میں تبدیلی اور ٹوٹ پھوٹ کے اس عمل سے لوگوں کایہی ردعمل رہا ہوگا۔جب کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ تبدیلی کا یہ معاملہ صرف زبان اور تہذیب کے ساتھ ہی ہے، بلکہ یہ تبدیلی دنیا کی ہر شے پر اثر انداز ہورہی ہے۔ یہی سبب ہے کہ کسی زمانے میں لوگ سو سال اور ڈیڑھ سو سال کی عمر پاتے تھے۔ موسم اور آب و ہوا جدا تھے حتی کہ زمین و آسمان کی گردش اور رفتار میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ سائنسی ایجادات واختراعات کے سبب کچھ چیزیں جہاں آسان ہوگئی ہیں وہیں کچھ مشکلات بھی پیدا ہوئی ہیں۔ بہرحال تبدیلی کے اس فطری عمل سے کوئی چیز ماوریٰ نہیں ہے۔ سائنس جتنی تیزی سے ترقی پذیری کے عمل سے گزر رہی ہے تبدیلی بھی اتنی ہی سرعت سے واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے انسانی فکر متاثر بھی ہورہی ہے۔ کل کا انسان جس طور پر سوچتا تھا آج کا انسان اس بات کو کسی اور اعتبار سے سوچتا ہے۔ کل کی ذہانت اور آج کی ذہانت میں یکسر فرق نظرآتا ہے۔ بالخصوص بیسویں صدی کو سائنسی صدی اور ایجادات واختراعات کی صدی قرار دیا جاتا ہے اور اسی ترقی پذیر صدی میں چار اکتوبر ۱۹۰۸ء میں ضلع سلطانپور کے موضع ایسولی میں نیر سلطانپوری پیداہوئے۔ آپ کا اصل نام سید توکل حسین تھا نیر سلطانپوری تخلص کیا کرتے تھے۔ ۱۵؍اگست ۱۹۸۵ء کو ۷۷ سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

آپ فارسی، انگریزی اور اردو زبان وادب پر یکساں قدرت رکھتے تھے۔ آپ بیک وقت ادیب و شاعر بھی تھے اور صحافی بھی، آپ نے لکھنؤ سے نکلنے والا ادبی رسالہ ’’فردوس‘‘ کی کئی برسوں تک ادارت کا کام انجام دیا اورایک سال تک ماہنامہ ’’شمع ادب‘‘  کی ادارت کے فرائض انجام دیے۔ آپ بنیادی طور پر صوفی منش انسان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ نیرسلطان پوری نے شعر وادب کے ذریعہ صرف گل وبلبل اور عشق وعاشقی کی باتیں نہیں کیں بلکہ اس کے توسط سے بندگان خدا کی راہ یابی کا کام بھی کیا۔ بندگان خدا کو اپنی شاعری کے ذریعہ خود شناس اورخدا شناسی کی ترغیب بھی دی اور پوری عمر بندوں کی خدمت میں لگے رہے۔ اس کا بین ثبوت یہ ہے کہ انھوں نے اپنا خاندانی مکان اپنی حیات ہی میں ابتدائی صحت کے مرکز کے لیے وقف کردیاتھا۔ ظاہر ہے یہ کام وہی کرسکتا ہے جس نے خدا کی عظمت کے ساتھ عظمت انسانی کو بھی پہچانا ہو۔ اگر ہم صوفی شعرا کی زندگی کا غائر مطالعہ کریں اور ان کی شاعری کوبغور پڑھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ انھوں نے کس طرح خدا کے ساتھ بندوں سے بھی محبت کی اور اپنی پوری زندگی انسانوں کی خدمت کے لیے وقف کردی۔نیز اپنی ادبی تخلیقات کے ذریعہ بندوں کی راہ یابی کا سامان کیا۔ نیر سلطانپوری نے بھی بحیثیت صوفی شاعر کے اپنی زندگی کو خدا کے ساتھ بندوں سے بھی وابستہ رکھا اور اپنی شاعری کو اپنی روایت سے مربوط رکھتے ہوئے فنی تقاضوں کو پورا کیا جس کی وجہ سے جا بجا انسانوں کو انسانیت پر ابھارا گیا ہے اور اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ اپنے تہذیبی تشخص کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ اگر ہم ان کی شاعری کاغائر مطالعہ کریں توشعروں کے حوالے سے ان کی کئی تصویر ہمارے سامنے ابھر کر آتی ہے۔ کہیں وہ صوفی شاعر کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں، تو کہیں مصلح قوم بن جاتے ہیں، تو کہیں ناصحِ خوش گفتار کی شکل میں ہمارے سامنے آتے ہیں۔ اور کہیں محض ایک سادہ لوح شاعر نظر آتے ہیں۔یہ ان کی شاعری کے خاص عکس ہیں جن میں وہ ایک مکمل صوفی اور تہذیبی قدروں کے امین  نظرآتے ہیں۔

نمونے کے چند ایسے اشعار ملاحظہ کیجئے جن سے نیر سلطانپوری کی نہ صرف تصویر ابھر کر سامنے آئے گی بلکہ ان کی نیرنگی ِ فکر اور روئیدگیِ خیال کا بخوبی اندازہ بھی لگایا جاسکے گا ۔

ہے جس سراپا خود بینی اور عشق ہمہ تن خودداری

وہ میری طرف آنے سے رہے میں ان کی طرف جانے سے رہا

٭٭٭

خارِ صحرا نے تو چاہا تھا کہ آئے نہ پڑھوں

آبلے ٹوٹ گئے دل نہ ہمارا ٹوٹا

٭٭٭

شعورِ ربط باہم بھی ستاروں سے اگر لے لے

بدل سکتا ہے تقدیر جہاں ہر آدمی تنہا

٭٭٭

ارتقائے معرفت پر ختم سب افسانہ تھا

شمع کے سائے میں نیرؔ کشتہ پروانہ تھا

٭٭٭

ہر نفس ہے غبارِ راہِ حیات

زندگی ہے سبک خرام بہت

٭٭٭

بڑی مشکل ہے یہ آہِ رسا کس پر یقیں کرلے

اثر کچھ اور کہتا ہے دعا کچھ اورکہتی ہے

٭٭٭

کہنے بھی نہ پائے غم ہستی کا فسانہ

رستے ہی میں نیند آگئی راہوں کی تھکن سے

٭٭٭

ہے قطرہ شبنم بھی کسی دردؔ کا حاصل

لیکن وہ مرے عشق کا پیغام نہیں ہے

٭٭٭

چاک دامانی ہے نیرؔ عشق کی معراج ہے

آپ چاہیں اس کو میرا حوصلہ کہہ لیجئے

٭٭٭

کیا گزرتی ہے مرے دل پہ کوئی کیا جانے

میری رودادِ الم سب سے نہ پوچھا کیجئے

محولہ بالا اشعار کی اگر ہم فکری ، فنی اور لسانی سطحوں پر تفہیم کرنا چاہیں تو اندازہ ہوگا کہ وہ ہرسطح پر ایک خاص معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی فکر کی تر سیل میںکام یاب ہیں۔ ان اشعار سے ہم ان کی فکری پرواز، موضوعات کی ترجیحات اور لفظ وبیان کے ساتھ لہجے اوربرتائو کی عمدگی اور پختگی کا بھی بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ ان کی شاعری کے مخاطب انسان ہیں، وہ انسانوں کے ہمدرد، خیرخواہ او راہ نما کی حیثیت سے ان کے مسائل کے مداوا کے خواہاں ہیں۔ وہ دنیا اور مافیہا کی بے ربطی ، درپیش مسائل اور مختلف النوع چیلنجز کوقریب سے دیکھ کر سر سری گزرنہیں جاتے بلکہ چند لمحے ٹھہر کر،  رک کر اس کا حل تلاش کرتے ہیں وہ شعر کی زبان میں پیغامبری کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی مسائل ومعاملات کے ایک ایک پہلو پر برسوں غور وفکر کرتے ہیں اور ایک نباض کی طرح بے حد باریک بینی سے اس پر نظر رکھتے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ ان سب کے باوجود انھوں نے اپنا رشتہ اپنی روایت سے اسی قدر مربوط رکھا ہے جیسے کہ پہلے تھا۔ جس کی وجہ سے ان کی شاعری کلاسیکی رنگ و آہنگ سے مملو نظرآتی ہے۔ جابجا کلاسیکی طرز وانداز، پیرایہ بیان ، فکری وفنی میلان اور زبان وبیان کا دروبسط کلاسیکی رچائو سے مالا مال ہے جس کے نتیجے میں ان کے کلام زبان کی چاشنی وشیرینی اور لطافت بیان کا خوبصورت نمونہ معلوم ہوتے ہیں۔ نیرسلطانپوری کے شعری کمالات کے تعلق سے ڈاکٹر سید محمد عقیل لکھتے ہیں:

’’نیرؔسلطانپوری دراصل فطری شاعر ہیں۔ وہ جذبات کی باز آفرینی ہی کو اصل شاعری سمجھتے ہیں جو ان کے تجربات عشق کے بیخ وبن میں سرایت کیے ہوئے ہے۔ عشقیہ شاعری میں منطقی تعمیر اورتعبیر کی تلاش احساسات کی ان روؤں کو اسیر کرسکتی ہے جس سے شاعر گزرتا ہے۔ اس لیے شاعر کے محسوسات ہی کو عشقیہ شاعری میں اہمیت ہوتی ہے۔ نیرؔ صاحب کے محسوسات قاری کے ساتھ متحرک رہتے ہیں اوران کی شاعری کاکلاسیکی انداز قاری کو اپنی گرفت میں لیے رہتا ہے۔ وہ ایک پختہ کار شاعر ہیں اس لیے ان کی شاعری ان تمام فنی اسقام سے دورہے، جن پر گرفت مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے آج کا شاعر اکثر اپنا شعری اعتبار کھودیتا ہے۔‘‘

اس میں کوئی شک نہیں کہ نیر سلطانپوری فطرت زبان بولتے ہیں اور وہ جذبہ اور احساس کے شاعر ہیں۔ ان کے نزدیک

عقل وہوش سے زیادہ جذبہ وجنون کی اہمیت ہے۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ جو جذبہ واحساس کا شاعر ہوگا وہ حساس طبیعت بھی ہوگا اور جس کی حسّی کیفیات متحرک ہوںگی وہ ہوش و خرد اور مصلحت اندیشی سے کوسوں دور ہوگا۔ اس لیے کہ مصلحت پسندی اور عقلی حربے فطرت سے دور اوردنیا سے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ عقل وہوش نفع اور نقصان سے انسان کو آگاہ کرتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں انسان نقصان کے خوف سے اپنے جذبہ وجنون کا خون کردیتا ہے یعنی اسے دبادیتا ہے جو فطرت کے عین منافی عمل ہے۔ اسی لیے اقبال نے عقل و خرد پر جذبہ وجنون کو فوقیت اور افضلیت دی ہے۔ جذبہ کے اسی رویے کے برتائو کے نتیجے میں نیر کی شاعری میں جذبات کی باز آفرینی اور سحر انگیزی کی صورت میں نظر آتی ہے۔

دراصل نیر سلطان پوری نے اساتذہ فن سے فنی اور فکری اکتساب کیاہے۔ جسے ہم ان کے فکری اور فنی حوالوں میں نمایاں طور پر محسوس کرسکتے ہیں۔ اسی کے نتیجے میں انھوں نے تادم آخر اپنی قدیم روایات اور قدیم تہذیب وثقافت سے کبھی رو گردانی نہیں کی بلکہ اسے ہی اپنے شعری رویے کا مطمح نظر بنالیا۔ ڈاکٹر سید عبدالباری نے اس حوالے سے ایک جگہ لکھا ہے کہ:

’’نیرؔ صاحب اردو شعرا کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو ایک رچی ہوئی تہذیب، ایک بالیدہ ثقافت اور اقدار وروایات کے ایک مستحکم نظام کے آغوش میں پروان چڑھی تھی۔ ان کے یہاں ایک کلاسیکی مزاج موجود ہے۔

وہ اپنے تغزل کو زمانے کے لیے تفریح طبع کا

سامان نہیں بنانا چاہتے۔ وہ فکر انگیز شاعری کے قائل ہیں۔ اعلیٰ ادب کی تخلیق کے لیے اعلیٰ درجہ کی متانت اور خلوص درکار ہوتا ہے۔‘‘

بالااقتباس اور اشعار کی روشنی میں نیرسلطانپوری کی شاعری محاسبہ کیا جائے تو ہم دیکھیں گے کہ ان کے یہاں شاعرانہ بانک پن کے ساتھ وارفتگی عشق کا خوبصورت اظہار بھی ہے۔ ساتھ ہی ماضی کی داستانِ غم اور حال کا کرب بھی پوشیدہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند شاعر ہیں ،نابرابری حالات،ناموافق اور نامساعد حالات کے باوجود کبھی حوصلہ نہیں کھوتے، ہمیشہ حوصلہ مندی سے کام لیتے ہیں جس کے نتیجے میں درد وغم اور اضطراب کی کیفیت کو سرمستی اورسرشاری میں بدل دیتے ہیں۔ ان کی شاعری کو پڑھ کر ہمیں کہیں بھی لایعنیت اور بے مقصدیت کا احساس نہیں ہوتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے اپنے شعری سفر میں اساتذہ فن سے روشنی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے فکری اور فنی رچاؤ کے ساتھ اظہار و بیان کی سطح پر بھی یہ احساس ابھرتا ہے۔ یہاں ہم علامہ اقبال اور جگر کا ایک شعر نقل کرتے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ نیرسلطانپوری نے کس حد تک استفادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اقبال کے جواب شکوہ کا پہلا شعرہے۔

دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

پر نہیں طاقت پر واز مگر رکھتی ہے

جگر مرادآبادی کا ایک شعر دیکھئے:

 

ان کاجو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

مذکورہ بالا دونوں اشعارکو بغور دیکھئے اور ذیل میں نیرؔسلطانپوری کے اس شعر کو دیکھئے:

جوبات نکلتی ہے دل سے رکھی ہے اثر بھی اے نیرؔ

پیغام محبت دو توسہی یارانِ وطن سے کیا ڈرنا

جب آپ ان کا تطابق کریں گے تو احساس ہوگا کہ نیر نے اقبال کے دونوں مصرعوں کے مفہوم کواپنے ایک مصرعہ میں سمو دیا ہے۔ اسی طرح جگر مرادآبادی کے دونوں مصرعوں کے مفہوم کو انھوں نے اپنے شعر کے ایک مصرعہ میں پرودیا ہے۔ یہ ان کا شعری اور فنی کمال بھی ہے۔

ذیل میں ہم نیر ؔ سلطانپوری کے چند مزید ایسے اشعار نقل کررہے ہیں جن کو پڑھ کر پوری طرح ان کا شعری امتیاز واضح ہوجائے گا ساتھ ہی ان کاشعری افق بھی روشن ہوگا۔ اشعار ملاحظہ کریں:

٭٭٭

رکھ لی جبینِ شوق نے خود آستاں کی لاج

ورنہ گزر گئے تھے حدِ بندگی سے ہم

٭٭٭

دیوان گانِ شوق نے ورثے میں دے دیا

تاعمر اہل ہوش گریباں سیا کریں

٭٭٭

کیجئے تعمیر پھر اک نیا صحرا کوئی

خاک کے ذرّوں نے بھی چاک کیے پیرہن

٭٭٭

جہاں میں دار و رسن کا جو اہتمام نہ ہو

وفا کے رنگ میں پیدا کبھی دوام نہ ہو

٭٭٭

جی چاہتا ہے قصہ غم مختصر نہ ہو

ایسی بھی ایک رات ہو جس کی سحر نہ ہو

٭٭٭

لازم ہے کہ پیدا ہوجائے کچھ قول و عمل میں ہم رنگی

پہلے تو گریباں چاک کرو پھر ہم سے جنوں کی بات کرو

٭٭٭

جنوں کے حوصلوںپر یہ خرد کی بندشیں کیسی

بڑے ناداں ہیں جو رنجیر کو بارِ گراں سمجھے

٭٭٭

صحبت ہمیں راس آہی گئی اہل جنوں کی

اب ہاتھ بھی دامن کا طلب گار ہےجیسے

٭٭٭

بندشوں میں گھر کے بھی تعمیر کر دینا نئی

اک زمانہ ہوگیا دیوار زنداں دیکھتے

٭٭٭

بحثیں تو چلیں خوب خرد اور جنوں کی

آگے نہ بڑھی بات مگر دار و رسن کی

٭٭٭

کیوں اہل نظر کے شکوئوں سے دل تھام کے بیٹھے جاتے ہو

ہم کو تو خود اپنی گردن پر ہی خونِ تمنا رکھتا ہے

مندرجہ بالا اشعار نیرؔسلطانپوری کے تخلیقی نمونے ہیں ، جن میں ان کی صلابت ِفکر کا عکس جا بجا جھلکتاہوا محسوس ہوتا ہے۔ اور ان کے متنوع فکری کینوس کا ادراک بھی کیاجاسکتاہے۔ وہ عزم وارادہ کے پختہ شاعر تھے۔انھوں نے ابتذال فکر کوکبھی بھی جگہ نہ دی اورنہ کبھی اپنے پایہ فن کومتزلزل ہونے دیا۔انہوں نے شاعری کو اپنی فکر، اپنے احساسات اور تجربات کے برتاؤ کا وسیلہ بنایا ۔ انھوں نے جو کچھ بھی سوچا، محسوس کیا اور تجربات ومشاہدات میں آنے والے معاملات و مسائل کو بے حد خوبصورتی اورفنی کاری کے ساتھ پیش کیا ۔ان کے یہاں کہیں داستان کادلکش بیان ملتا ہے، تو کہیں   عاملات  ومسائل کا تلخ اظہار ، توکہیں احساسات کی نیرنگی کا محیرالعقول بیان بھی ملتا ہے، اور کہیں مختلف النوع تجربات ومشاہدات کا المیہ پیش کیا گیاہے۔ اسی طرح جگہ جگہ جذبہ و جنون اورجذبہ شوق کا نیرنگ اظہار بھی پایاجاتا ہے۔ ان سب کے ساتھ جوان کی شاعری کا سب سے ابھرا ہوا اورخاص پہلو ہے وہ ہے مستحکم ارادہ اور مصمم یقین جو ہمیشہ دلوں کو گرماتا بھی رہتاہے اورفکر و خیال کوتازگی بھی بخشتا رہتاہے۔ ان کے یہاں صفحہ در صفحہ حوصلہ مندی کااظہار ملتا ہے اور امید کی شمعیں ضوفشاں رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے مستقبل کی تابناکی اور روشن مستقبل کایقین پختہ ہوتارہتا ہے۔  ان کا ماننا ہے کہ مایوسی اور بذلی ایمان کے منافی افکار ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی اور شاعری میں کبھی بھی مایوس نہیں نظر آتے ۔ہمیشہ امید کا دامن ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اوریہی خصوصیت ان کی شاعری میں امتیازی شان کی حیثیت رکھتی  ہے۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثخان رضواننیر سلطان پوری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
کلاسیکی اردو شاعری اور ملی جلی معاشرت – پروفیسر گوپی چند نارنگ

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں