Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ کی تفہیم

اردو افسانے پر ترکی کے اثرات (یلدرم کے افسانوں کے حوالے سے  ) – ڈاکٹر شہناز رحمن

by adbimiras ستمبر 23, 2021
by adbimiras ستمبر 23, 2021 0 comment

اردو میں مختصر افسانہ کی ابتدا مغرب سے ہوئی لیکن اس صنف نے مختلف ملکوں کے افسانوی روایت کے اثرات قبول کیے جس میں روسی ،فرانسیسی ،ترکی اور امریکی ادب کے اثرات نما یاں طور پر موجود ہیں ۔اردو کے افسانہ نگاروں میں کئی ایک نے چیخوف،موپاساں،ورجینا وُولف وغیرہ کا اثر قبول کیا اور ان کی تحریروں سے استفادہ کیا ۔اس طرح مختلف زبانوں کے ادب کے مطالعے سے افسانہ کی صنف میں وسعت اور ہمہ گیری پیدا ہوئی اور موضوعات کو برتنے کا سلیقہ پختہ ہوتا گیا ۔سجاد حیدر یلدرم اردو کے ایک ایسے نامور ادیب ہیں جنھوں نے انگریزی ،فارسی اور ترکی زبانوں کے ادب کا مطالعہ کیا اور ان کی تحریروں کے ترجمے کیے ۔لیکن ان سب میں ترکی زبان سے انہیں بے انتہا لگاؤ تھااسی لیے انھوں نے ترکی زبان میں مہارت حاصل کی اور ناولوں کے ترجمے کیے جو’’زہرا‘‘ ثالث بالخیر ‘‘ اور’’ مطلوب حسینان ‘‘کے ناموں سے شائع بھی ہوئے ۔سجاد حیدریلدرم نہ صرف ترکی زبان وادب سے متاثر تھے بلکہ وہاں کے تہذیب وتمدن کے بھی شیدائی تھے ۔اس ضمن میں شمیم حنفی لکھتے ہیں ۔

’’یلدرم کے لیے ترکی ایک نئی تہذیبی روح سے شناسائی کا وسیلہ یوں بنا کہ اس کی فصیلوں میں اسلامی تہذیب کے عناصر محفوظ بھی تھے اور ان کا ایک دروازہ مغرب کی طرف بھی کھلتا تھا ۔یہ بات بھی قطعی طور پر قابل غور ہے کہ اس روح کا عرفان عام کرنے کے لیے یلدرم نے ترکی ادب کے ترجموں کا سہارا لیا ۔کسی تہذیب کی ماہیت اور اس کی اندرونی ترکیب کا رمز جس طور پر اس کے فنون میں ظہور پاتا ہے وہ تاریخ کے مقابلے میں وسیع المعنی ہے ۔۔۔چنانچہ یلدرم کے لیے ترکوں کی موانست بیک وقت اپنے سماجی اور ذاتی شعور ،اپنی مادی اور روحانی اقدار ،اپنی اجتماعیت اور انفرادیت دونوں کی پرداخت کا نتیجہ تھی ،یہ سفر ایک ساتھ اپنی تلاش و اظہار کا سفر تھا۔‘‘۱؎ (یہ بھی پڑھیں قرۃالعین حیدر کے افسانوں کی اسطوری جہتیں – ڈاکٹر شہناز رحمن )

’’ثالث بالخیر ‘‘کے دیباچہ میں خود سجاد حیدریلدرم رقمطرازہیں کہ :۔

’’میری تمنا تھی کہ کسی طرح ترکوں کے قصے ترجمہ ہوں ۔اس سے نہ صرف ہمارے ناولوں کے لٹریچر میں ایک نئے قسم کا اضافہ ہوگا بلکہ ترکوں کی زندگی کا اصل نقشہ بھی ہمیں نظر آئے گا ۔ترکوں کی سو شل زندگی کی تصویر کی میں اردو میں اس لیے ضرورت سمجھتا تھا کہ ہماری سو سائٹی اور طرز معاشرت میں جو انقلاب پیش آرہا ہے وہ انھیں بھی پیش آچکا تھا ۔‘‘۲؎

سجاد حیدر یلدرم کی تحریروں میں روشن خیالی ،عورتوں کی آزادی کے لیے صدائے احتجاج ، نواجوانوں کی جنسی آزادی اور آزادی رائے کی جد وجہد وغیرہ نوجوان ترکوں کی تحریک (young turkish party )سے اثراندازی کا ہی نتیجہ تھی جو فرسودہ تصورات سے آزاد ہو کر نئی سائنسی شعور کی خواہاں تھی اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں مصروف تھی جو اپنی راہیں آپ منتخب کرتا ہو۔

سجاد حیدر یلدرم نے ترکی ادب کے جو ترجمے کیے ہیں اس سے قطع نظر ان کے طبع زاد افسانوں میں ترکی لب و لہجہ کی جھلک صاف نظر آتی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ترکی زبان سے گہری واقفیت کی وجہ سے یلدرم کا اسلوب اپنے عہد کے مروجہ طرز بیا ن سے مختلف ہے ۔ ابوالکلام قاسمی اپنے مضمون میں لکھتے ہیں :۔

’’سجاد حیدر کی تحریریں دو سطحوں پر (تراجم اور طبع زاد ) پر اردو نثر کو نئے رنگ و آہنگ سے آشنا کرتی ہیں ۔وہ اپنے ترجموں میں ترکی لب ولہجہ اور اصل عبارت کا طر ز اظہار برقرار رکھنے کی کو شش کرتے ہیں اور اس کوشش کے ذریعہ ہماری نثر کو ایک نئی جہت سے آشنا کرتے ہیں اور اپنے افسانوں میں ترکی زبان وادب کے اسالیب بیان سے استفادے کے ساتھ خود اپنے ذاتی طرز تحریر کے بھی گہرے نقوش مر تسم کرتے ہیں۔۳؎

سجاد حیدریلدرم کی نگارشات میںترکی کے اثرات کا اندازہ جملوں کی ساخت ،تراکیب حسن اور لہجے سے بھی ہوتا ہے ۔ ترکی زبان وادب کے مطالعہ اور ترجمہ سے یلدرم کے اسلوب بیان میں جو تنوع اور ہمہ گیری پیدا ہوئی اس کا اندازہ ان کے افسانوی مجموعہ ’’خیالستان‘‘میں شامل افسانوں سے لگایاجا سکتا ہے ۔ نمونہ کے لیے ان کے طبعزاد افسانہ’’گلستان‘‘کے اسلوب اور لفظیات کو سامنے رکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بر جستگی نہ تو داستانوں کی ہے اورنہ ہی یہ پُر تکلف تشبیہات مختصر افسانے کی ہیں بلکہ ہر ہر لفظ اور ہر تشبیہ میں ایک نئی معنویت صاف نظر آتی ہے ۔جیسا کہ اس اقتباس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

’’نسرین نوش جزیرے کے دامن میں ،سمندر کی ریت پر ایک سرو زریں کی طرح جو زمین پر گر پڑا ہولیٹی ہوئی تھی کہ موجوںمیں کچھ حرکت پیدا ہوئی ،اور وہ نسرین نوش کے عریاں جسم ،چاند جیسے عریاں جسم پر ،گردن پر ،بالوںمیں سے گزرنے لگیں۔ادھر سلسبیل قمر اس کے بدن پر پڑ رہی تھی ،ادھر چھوٹی چھوٹی موجیں ایک دوسرے کو ہٹاتی آتی تھیںاور اس سیمیں تن کے کبھی بالوں میں سے گزرتی تھیں،کبھی اس کے گورے بازووں سے لپٹتی تھیں ،کبھی اس کے بلوریں سینے سے ملابست کرتی تھیں ،کبھی اس کے ارغوانی پاوں کو سہلاتی تھیں ۔۔۔‘‘۴؎

’’سیر کرنے والی ،عالم نور کی شہزادی ،ایک نور پاش استہزا کے ساتھ شفاف خراماں و پیکر آ تش ،ایک بے خبر مصروف تماشا ،روشنی کی ایک پتلی ،ایک متبسم تفریح ،خنداں ضیاء سے مخزوں ،گلابی رنگ میں ڈوبی ہوئی برق متحرک ،مجھ میں اپنے اشارہ مبہم سے ایک انجذاب مضطر پیدا کر رہی ہے اور میں ہوں کہ اس قوت مجہول کی طرف کھنچا جا رہا ہوں ۔‘‘۵؎ (یہ بھی پڑھیں مرزا حامد بیگ کے افسانوں میں روایت کی بازیافت – ڈاکٹر شہناز رحمن )

مندرجہ بالا اقتباس اگر چہ شاعرانہ حسن لیے ہوئے ہے ،الفاظ وتراکیب ،جملوں کی ساخت اور صوت و آ ہنگ میں جس ترتیب و توازن کا خیال رکھا گیا ہے اس پر شاعری کا گمان گزرتا ہے جو کہ نثر کی فنی خامی کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔لیکن یہ جملے اپنے دور کے موجودہ شخصی و اجتماعی رجحان کے عکاس ہیںاور ان میں مقصدیت کا پہلو بھی موجودہے۔اس عہدکے محبت کے پیمانۂ حسن کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے جو آج سے بالکل مختلف تھا۔کچھ نہ صحیح تو اس زمانے کی صاف تصویر قاری کے ذہن میں ابھر سکتی ہے ۔مثلاً’’حکایتِ لیلی و مجنوں ‘‘میں دو محبت کرنے والوں کو کچھ تو خاندانی نااتفاقی اور کچھ محبت کوایک بڑا جرم سمجھنے کے باعث قربانیاں دینی پڑتی ہیں ۔گر چہ اس نوع کی شدت پسندی معاشرے میں بعض جگہوں پر ہنوز برقرار ہے تا ہم اس سے واضح ہوتا ہے کہ یلدرم کی تحریروں میں ترکی ادب کے جو اثرات مرتب ہوئے ان میں ایک مستحسن پہلو یہ تھا کہ ان کا ہر خیا ل اپنے عہد کی ضرورتوں رویوں اور رجحانات سے وابستہ تھا۔

سجاد حیدریلدرم کے افسانوی کرداروں میںبالخصوص نسوانی کرداروں میں ترک خواتین کا رنگ ڈھنگ دیکھا جا سکتا ہے ۔ان کے افسانوں کی ہیروئین عا م طور پر تعلیم یافتہ ،جدید تہذیب کی مداح اور آزاد خیال ہوتی ہے ۔ جس زمانے میںسجاد حیدریلدرم لکھ رہے تھے اس وقت ہندوستان کے مسلم طبقے میں اس طرز کی خواتین بمشکل ہی رہی ہوں گی اس لیے یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ تصویریں ان غیر ملکی خواتین کی ہیں جو غیر ملک میں یلدرم کے مشاہدے میں آئیں ۔یلدرم جس وقت ترکی میں تھے وہاں کی خواتین نقاب سے آزادی حاصل کر کے نیم مغربی طرز معاشرت میں ڈھل رہی تھیں ۔اس ضمن میں ان کے طبع زاد افسانے ’’ازدواجِ محبت ‘‘ سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس میں مرکزی کردار قمر النساء میڈیکل کی طالبہ ہے اور پردہ ترک کرکے اسپتال میں نوکری کرتی ہے اور پھر اپنی پسند سے ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے جو اس کی علمی صلاحیت اور مالی حیثیت سے بے نیاز صرف اس سے محبت کی بنا پر شادی کرے ۔اسی طرح خارستان و گلستان،محبت نا جنس ،چڑیا چڑے کی کہانی ،سودائے سنگین ،اور حکایتِ لیلیٰ و مجنوں وغیرہ ایسے افسانے ہیں جن میں ایک آزاد خیال معاشرے کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے۔اپنے ایک مضمون ’’تعلیم نسواں بذریعہ ازدواج ‘‘ میں لکھتے ہیں :۔

’’عورتوں کی تعلیم سے جو بے پروائی کی جارہی ہے اس کی وجہ تو میری سمجھ میں کسی طرح نہیں آتی انگریزی تعلیم یافتہ نوجوان اس موجودہ غفلت سے سخت نالاں ہیں اور والدین ہیں کہ ان کی اس بے زاری کی کوئی پروا نہیں کرتے ۔ہمارے ذی علم اور ذی دولت نوجوان اپنا دل ممالک اسلامی کے بازار ازدواج میں تو پیش کریں ذرا قسطنطنیہ جائیں اور دیکھیں کہ وہاں خاتونیں نئی اعلیٰ تعلیم سے کس قدر آراستہ ہیں موسیقی نقاشی اور مختلف زبانوں کی مہارت میں انھیں بدر جہ کمال حاصل ہے ۔۔۔یہی سب باتیں آجکل کے نوجوان چاہتے ہیں ۔‘‘ ۵؎

سجاد حیدریلدرم کا ایک بڑا امتیاز یہ ہے کہ اردو افسانے میں پہلی بار انھوںنے نہایت بے باکی سے کرداروں کے حرکات و سکنات کے ذریعہ داخلی جذبات اور ان کے جنسی کیفیات کو اجاگر کرنے کی جرأت کی۔کیوں کہ جس زمانے میں وہ لکھ رہے تھے اس وقت جذبات کی نا آسودگی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے جسمانی ہیجان و کشمکش کو پیش کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا ۔ دوسری بات یہ کہ موجودہ عہد کے مسائل و میلانات سے اس عہد کے مسائل مختلف تھے ۔مثلاً کسی لڑکی کا اظہارِ محبت کرنا حتی کہ جنس مخالف سے بات چیت کرنا تک اس عہد کے مروجہ اقدار کے خلا ف تھا ۔ ٹھیک اس اسی طرح عورتوں کی طرف سے اظہار عشق کو بھی گناہ سمجھا جاتا تھا ۔جب کہ شاعری میں یہ کوئی نئی بات نہ تھی ریختی اور مثنویوں میں عورتوں کی طرف سے پہل کرنے کی روایت موجود تھی ۔لیکن افسانے میں اس طرح کا کوئی نمونہ نہیں ملتا اس طرح سجاد حیدریلدرم اس میدان کے نقاشِ اوّل ہیں ۔اورشمس الرحمٰن فاروقی کی یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ ’’سجاد حیدر یلدرم کئی معنوں میں اپنے وقت سے بہت آگے تھے ‘‘۔اور ان کے اس جرأتِ اظہار کو حوصلہ افزائی ترکی ادب کے مطالعے اور ترجمہ سے ملی ۔افسانہ’ گلستان‘ میں مرکزی کردار نسرین نوش کو بے ا نتہا ناز و نعم کے ساتھ پالا جاتا ہے نوکرانیا ں ،باندیاں ،اور طرح طرح کی آسائشیں اسے میسر ہیں ۔لیکن اس بات کا شدید خیال رکھا جاتا ہے کہ کوئی مرد اس گلستاں میں داخل ہونے نہ پائے ۔ان پابندیوں میں نسرین نوش اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کرتی ہے ۔

’’ایک غیر معنی تمنا اس کے دل میں پیدا ہو رہی تھی ۔اس کا دل چاہتا تھا کہ ایک ذات ،ایک وجود آئے جو اس پر قادر ہو ،اس پر حاوی ہو وہ ایک شئے کی تلاش کرتی تھی جسے وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ کیا ہوگی ۔ایک مبہم چیز چاہتی تھی جو اسے دکھ دے اس کے دل میں درد پیدا کرے اسے مسل ڈالے ،ایک ایسی پر قوت ،پر جرات شئے باوجود اس کے حسن وجمال کے۔باوجود اس کے کہ وہ جزیرے کی ملکہ تھی۔اس سے نہ دبے اس کے رعب میں نہ آئے،اسے پکڑے اسے مارے ،اسے ٹکڑے کر ڈالے۔‘‘۶؎ (یہ بھی پڑھیں   شہناز رحمن کا ’’نیرنگ جنوں‘‘ – پروفیسرقدوس جاوید )

بعض افسانوں میں صرف صحت مند جذباتِ محبت کی ترجمانی بھی کی ہے۔ ایسی جگہوں پر انھوں نے کرداروں کے رنگینی خیال و نزاکت کی عکاسی کے ساتھ ساتھ جذبے کی متانت و عفت کو بھی متوازن رکھاہے ۔ اس ضمن میں ’’حکایت لیلیٰ و مجنوں ‘‘ قابل ذکر ہے نمونے کے لیے اقتباس ملاحظہ ہو ۔

’’آپ حسن نجد کے خدو خال کا حال بھی پوچھتیں تھیں ۔یہ مشکل سوال ہے ۔۔۔۔

خیر جو کچھ ہو ،وہاں کے حسن کا حال آپ پوچھتی ہیں تومیں مختصرا ً یہ عرض کیے دیتا ہوں کہ حسن نجد ایسا نہیں جیسا اس وقت یہاں اس کمرے میں مشغول نغمہ طرازی ہے نجد کی دلبری اس شکل میں ظاہر ہوتی ہے جو اجازت ہے تشبیہ دوں ‘‘؟

آپ بھی کمال کرتے ہیں۔جب میں نہایت بے تابی سے سن رہی ہوں آپ نے اپنے فقرے کو نا تمام چھوڑ دیا ۔نجد کی دلبری کس شکل میں ظاہر ہوتی ہے

’’جو اس وقت مشغول جرح ہے ‘‘۷؎

سجاد حیدر یلدرم کے افسانوں میںمناظر کا تعلق اپنی فضا اور ماحول سے زیادہ ان کی تخیلاتی دنیاوں اور بیرون ملک سے ہوتا ہے۔ ان کے افسانوی منظرنامے پر ایسے کردار ابھرتے ہیں جو جاذبِ نظر اور توجہ کشید کرنے والے ہوں ۔جمال پرور قصے ایسی جگہ وقوع پذیر ہوتے ہیںجہاں کا موسم نہایت ہی دلکش اور حسین ہو۔ اس طرح اس کا سرا بظاہر تو داستانوں کے قریب پہنچ جاتا ہے مگر داستان گو یوں کی طرح وہ مجرد کو مجسم نہیں بناتے بلکہ ان مناظر کے بطن میں پوشیدہ حسن قاری کی جمالیاتی تسکین کا باعث ہوتا ہے ۔

خلاصہ یہ کہ ترکی ادب کے اثرات سے اردو افسانے میں ایک نئی معنویت پیدا ہوئی اور دلچسپی کو جگہ ملی ۔سجاد حیدریلدرم کے عہد کا ترکی واحد اسلامی ملک تھا جو اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں مغرب کی مثبت روایات مثلاًزبان وادب میں صحت مند عناصر ،آزادی نسواں ،مساوات انسانی ،جمہوریت کے فروغ وغیرہ سے استفادہ کر رہا تھا ۔چنانچہ سجاد حیدریلدرم نے ترکی کی تہذیب کو قریب سے دیکھا تھا۔ اس لیے وہ جہا ں ایک طرف فرسودہ عقائد ،دقیانوسی نظریہ کے برخلاف جدید علائم ونظر یات اور طرز زندگی اپنانے کے حق میں تھے وہیں سخت عقلیت پسندی سے بھی نالاں تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے افسانوں میں جذبہ اور تخیل دونوں کی آمیزش ملتی ہے ۔

۱؎کہانی کے پانچ رنگ ،شمیم حنفی ،۱۹۸۶،لاہور ،ص:۲۰

۲؎بحوالہ ،مرتب :ثریا حسین، سجا د حیدریلدرم ،مجموعہ مقالات ،یلدرم سیمینار مئی ۱۹۸۱ ،ص:۶۱

۳؎       یلدرم کے افسانوں کی تاریخی اہمیت۔۔ابو الکلام قاسمی، مشمولہ سجاد حیدر یلدرم ،مرتب ثریا حسین ،ایجوکیشنل بک ہاوس علی گڑھ ۱۹۸۱۔ص: ۱۴۸

۴؎خیالستان،سجاد حیدر ،کوہ نور پرنٹنگ پریس دہلی ،1962ص:18

۵؎سجاد حیدر یلدرم،علی گڑھ منتھلی ،نومبر ۱۹۰۳،ص:۹

۶؎خیالستان،سجاد حیدر ،کوہ نور پرنٹنگ پریس دہلی ،1962ص:۱۳۰

۷؎خیالستان،سجاد حیدر یلدرم ،کوہ نور پرنٹنگ پریس دہلی ،1962ص :196

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

افسانے پر ترکی زبان کے اثراتشہناز رحمنیلدرم
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
تمہاری آنکھیں /رُوان ابو زید – وسیم احمد علیمی
اگلی پوسٹ
قاضی عبدالودودکا اسلوبِ تحقیق – ڈاکٹر صفدر امام قادری

یہ بھی پڑھیں

آج کی اردو کہانی: زبان اور ساخت –...

فروری 2, 2026

شموئل احمد کا افسانہ ’’سنگھار دان‘‘ – طارق...

فروری 1, 2026

منٹو اور نیا افسانہ – پروفیسر شمیم حنفی

اکتوبر 11, 2025

عزیز احمد کی افسانہ نگاری! وارث علوی

اپریل 12, 2025

اکیسویں صدی کی افسانہ نگارخواتین اور عصری مسائل...

مارچ 21, 2025

ہمہ جہت افسانہ نگار: نسیم اشک – یوسف...

جنوری 15, 2025

ڈاکٹر رُوحی قاضی : ایک فراموش کردہ افسانہ...

نومبر 25, 2024

اکیسویں صدی کے افسانے – ڈاکٹر عظیم اللہ...

ستمبر 15, 2024

افسانہ ‘ عید گاہ’ اور ‘عید گاہ سے...

اگست 7, 2024

اندھیری آنکھوں کے سامنے سورج اُگانے والا افسانہ...

اگست 4, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں