سر سید بین الا قوامی ایوارڈ ریختہ فاؤنڈیشن،سر سید قومی ایوارڈز جدید فاؤنڈیشن ٹرسٹ،دہلی اور ڈاکٹر معراج الدین کو دیا جائے گا۔
میرٹھ16؍ اکتوبر2021ء
شعبۂ اردو،چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ ،سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی اور بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز ایسو سی ایشن کے مشترکہ اہتمام میں مفکر قوم،معروف دانشور اور ماہر تعلیم سرسید احمد خاں کے یوم پیدا ئش ۱۷؍ اکتوبر کے مو قع پر17؍ اور18 ؍اکتوبر کودو روزہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔پہلے روز17؍ اکتوبر2021ء کوصبح10؍بجے سے1:00؍بجے تک تحریری اور تقریری مقابلے آف لائن شعبۂ اردو کے پریم چند سیمینار ہال میں منعقد ہوں گے۔جس میں یو نیورسٹی اور دیگر مقامی اور بیرونی کالجز کے طالب علم حصہ لیں گے اور یہ مقابلے یوجی اور پی جی سطح پر ہوں گے۔ججز کے فرا ئض ڈاکٹر یونس غازی،مفتی رضوان قاسمی، محترم بھا رت بھوشن شرما، محترم بد رلحسن،ڈاکٹر کویتا تیاگی انجام دیں گے اور مہمانان کے بطور معروف سماجی کار کن محترم حاجی عمران صدیقی، محترمہ ڈاکٹر عابد زیدی شر کت کریں گے جب کہ صدارت کے فرائض محترمہ نایاب زہرا زیدی( صدر، سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی، میرٹھ انجام دیں گی۔
بعد ازاں سہ پہر 3بجے سے دو روزہ بین الاقوامی سیمیناربعنوان ’’ادب اور سماج کے فروغ میں سر سید کا کردار‘‘ کا افتتاحی اجلاس آن لائن منعقد ہو گا ۔جس کی صدارت کے فرائض پروفیسر اختر الواسع،سابق شیخ الجامعہ مولانا آزاد یونیورسٹی ،جودھپور انجام دیں گے اورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے عارف نقوی، جرمنی،پروفیسر یوسف عامر،شیخ الجامعہ ازہریو نیورسٹی،مصر شرکت کریں گے اور مہمان ذی وقار کے بطور پروفیسر صغیر افراہیم (شعبۂ اردو،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)شریک رہیں گے۔ جب کہ کلیدی خطبہ پروفیسر شافع قدوائی(شعبۂ ماس کام،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) پیش کریں گے۔ تعارفی کلمات پروفیسر اسلم جمشید پوری اور اظہار خیال پرو فیسر محمد کاظم، دہلی یو نیورسٹی،ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، پٹنہ یو نیورسٹی،استقبالیہ کلمات ڈاکٹر شاداب علیم،نظامت ڈاکٹر آصف علی اور شکریے کی رسم ڈاکٹر ارشاد سیانوی انجام دیں گے۔
17؍ اکتو بر2021،بروز اتوار کو پہلا ٹیکنیکل اجلاس( آن لائن) شام 3؍بجے سے4؍ بجے تک منعقد ہو گا۔جس کی محفل صدارت پر پروفیسر غلام ربانی،ڈھا کہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش،پرو فیسر شہپر رسول، جامعہ ملیہ اسلا میہ ،نئی دہلی جلوہ افروز رہیں گے اور مقالہ نگار کے بطورڈاکٹر کہکشاں پروین، رانچی،ڈاکٹر غلام نبی کمار، دہلی یو نیورسٹی،ڈاکٹر سلمان عبد الصمد،جے این یو، ڈا کٹر ریاض توحیدی،کشمیر محترم جاوید انور ،بنارس، محترم محمد ساجد،سی سی ایس یو،میرٹھ شر کت کریں گے اور نظا مت کے فرائض مفتی راحت علی صدیقی انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیکنیکل اجلاس18؍ اکتو بر،بروز پیر10؍ بجے سے11:30؍ بجے تک( آن لائن) منعقد ہو گا۔جس میں صدور کی حیثیت سے پروفیسر عارفہ بشریٰ (صدر شعبہ اردو، کشمیر یونیورسٹی)پروفیسر ناصرہ بصری (صدر شعبہ اردو،جے پور یونیورسٹی)پروفیسر شبنم حمید(صدر شعبۂ اردو، الہ آباد یونیورسٹی) اور پروفیسر ثمینہ خان(علی گڑھ یونیورسٹی )شریک رہیں گی ۔اس اجلاس میں مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے محترمہ صدف مرزا(ڈنمارک) اور پروفیسر شہناز قادری (جموں و کشمیر) شرکت فر مائیں گی جب کہ مقالہ نگار کے بطور ولا جمال العسیلی ،مصر،محترمہ رمیشا قمر، گلبرگہ،ڈاکٹر آمنہ تحسین، حیدر آباد، ڈاکٹر درخشاں زریں، کولکاتا،ڈاکٹر ریشما پروین ، لکھنؤ،ڈاکٹر ریحانہ سلطانہ، نوئیڈا،ڈاکٹر کہکشاں عرفان ،الہ آباد شر کت کریں گی اور نظامت کے فرائض سیدہ مریم الٰہی انجام دیں گی۔یہ پورا سیشن خواتین کے لیے مخصوص رہے گا۔
تیسرا ٹیکنیکل اجلاس18اکتوبر،بروز پیر11:30؍ بجے سے1بجے تک(آن لائن) منعقد ہو گا۔جس کی محفل صدارت پر پروفیسر انور پاشا،جے این یو،ڈاکٹر رشید احمد( بنگلہ دیش) اور محترم یو سف ابرا ہم(لندن) جلوہ افروز رہیں گے اور مہمانان ذی وقار کے بطور ڈاکٹر عابد حسین حیدری، سنبھل، ڈا کٹر جمال احمد صدیقی، میرٹھ یونیورسٹی اور سید معراج الدین احمد،پھلائودہ(سابق چیئر مین،پھلائودہ) شر کت کریں گے اور مقالہ نگار کے بطور محترم شاہد وصی،بہار،محترم ارشد اکرام، سعودی عرب،محترم عمران عاکف خاں، جے این یو،محترم رکن الدین، راجستھان یونیورسٹی،مفتی راحت علی صدیقی، جامعہ ملیہ اسلامیہ،دہلی،دانش اثری، حیدر آباد شریک ہوں گے۔ نظا مت کے فرائض ڈاکٹر ارشاد سیانوی انجام دیں گے۔
چوتھا ٹیکنیکل اجلاس 18اکتوبر،بروز پیر1:30؍ بجے سے3بجے تک(آن لائن) منعقد ہو گا۔جس کی محفل صدارت پر محترم خوا جہ شاہد، دہلی،پرو فیسر فاروق بخشی، حیدر آ بادرو نق افروز ہوں گے جب کہ مہمانان ذی وقار کے بطور ڈا کٹر ارشد اقبال(منیجر، مظفر نگر میڈیکل کالج)حکیم سراج الدین احمد اور انجینئر رفعت جمالی شر کت کریں گے اور مقالہ نگار کے بطورڈاکٹر مجاہد حسین،لاہور، ڈاکٹر فرحت خاتون ، ڈاکٹر عبد الرشید،ممبئی محترمہ سجیتا ٹی،کیرل،محترم وسیم اکرم، رانچی اور محترمہ نازیہ ،تمل ناڈو شرکت کریں گے۔ جب کہ نظا مت کے فرا ئض فرح ناز انجام دیں گی۔
اختتامی اجلاس شام4:30بجے سے6:30؍بجے تک(آف لائن) منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت کے فرائض پروفیسر نوین چندر لوہانی (ڈین فیکلٹی آف آرٹس ،سی سی ایس یو)انجام دیں گے،مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترم راجندر اگروال(ممبر آف پارلیامنٹ) اورپروفیسر ارتضیٰ کریم،دہلی یونیورسٹی، شرکت کریں گے۔ اس دوران ریختہ فائونڈیشن،دہلی کوسر سید انٹر نیشنل ایوارڈ، برائے ادبی خدمات، جدید فائونڈیشن ٹرسٹ ،دہلی کو سر سید نیشنل ایوارڈ برائے تعلیمی خدمات اورڈاکٹر معراج الدین کو سماجی خدمات کے لیے اور تحریری و تقریری مقابلوں کے ونرس کو انعامات سے سر فراز کیا جائے گا۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

