Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras فروری 19, 2022
by adbimiras فروری 19, 2022 0 comment

علامہ سید مناظر احسن گیلانی- احوال و آثار:تفہیمِ گیلانی کی نئی جہت – نایاب حسن

 

 

مولانا سید مناظر احسن گیلانی(۱۹۵۶-۱۸۹۲)بیسویں صدی کے ان جبالِ علم و فکر میں سے تھے،جنھوں نے ایک عالم کو اپنی نابغیت سے متاثر کیا اور جن کا علمی ورثہ آج بھی دنیا کے لیے ایک گراں بہا سرمایے کی حیثیت رکھتا ہے۔ مولانا گیلانی اپنی نوعیت کی نہایت منفرد اور مختلف الجہات شخصیت تھے،جس میں علم و نظر کا جمال، فکروفلسفہ کا کمال،ادب و فن کی جاذبیت،زمانہ شناسی اور ملی دردمندی کا احساس،تاریخی و تحقیقی بصیرت کا حسن،ادب و زبان کا لطف،سلوک و تصوف کی نزاکت،خلوص و للہیت کا نور اور تفقہ و تدبر کا شعور ؛سب بہت وافر مقدار میں جمع ہوگئے تھے۔ حالاں کہ ہندوستان کی سطح پر انیسویں اور بیسویں صدی بڑی ماجرا پرور تھیں اور ان میں سیاست کے علاوہ دوسرے تقریباً تمام ہی زندہ شعبوں میں بڑے عظیم الشان انقلابات رونما ہوئے،جنھوں نے برصغیر کے ہر گوشے اور انسانی طبقے کو متاثر کیا، ہر ایک شعبے میں بے شمار جینئس افراد پائے گئے اور ان میں سے کئیوں نے اپنے آپ کو برصغیر ہی نہیں، عالمی سطح پر منوایا،ان کی یکہ تازی تسلیم کی گئی اور اپنے فن میں ان کے تفوق کو سراہا گیا،مگر کچھ ایسے لوگ بھی اسی صدی میں ہوئے،جن کا عبقری ذہن بہ یک وقت کئی سمتوں میں چلتا تھا ،جن کے ایک دماغ میں کئی دماغوں کی تفکیری صلاحیت تھی اور جنھیں قدرت نے ایک ہی زندگی میں گویا کئی زندگیاں جینے کا موقع عطا فرمایا،سو انھوں نے ایک نہیں،انیک شعبوں میں اختصاص و امتیاز حاصل کیا اور عوام الناس ہی نہیں،خواص بھی ان کے علم و ہنر اور فکر و نظر کی فیاضیوں، گہرباریوں، عنایتوں اور خرد افروزیوں سے بہرہ مند ہوتے رہے۔ میرے خیال میں مولانا گیلانی بھی ایسی ہی نہایت فیاض و جواد شخصیات میں سے ایک تھے۔ انھوں نے علم و فکر کے کئی شعبوں کو متاثر کیا،تعلیم و تربیت کے کئی میدان فتح کیے،تصنیف و تالیف کے باب میں تو ان کا کمال بے مثال ہے،جو کچھ لکھا،بے پناہ لکھا،جس موضوع پر قلم اٹھایا اسے پانی کر دیا، ان کے قلم کو خدا نے سیال بنایا تھا اور ان کا مطالعہ عدیم النظیر تھا،سو جب وہ لکھنا شروع کرتے ،تو الفاظ و افکار ان کے قلم سے آبشار کے مانند بہتے چلے جاتے ؛چنانچہ یہ ایک تحیر زا حقیقت ہے کہ ’’ہندوستان میں مسلمانوں کا نظامِ تعلیم و تربیت‘‘ جیسی سوا سات سو صفحات کی نہایت معیاری تاریخی و تحقیقی کتاب انھوں نے محض بیس دنوں میں لکھ دی تھی ۔ مولانا گیلانی نے عملی زندگی دیوبند میں تکمیلِ تعلیم کے بعد فوراً شروع کی اور معاون استاذ کے علاوہ وہاں سے جاری شدہ رسالے ’القاسم‘ و’الرشید‘ کے ادارۂ تحریر میں بھی شامل کیے گئے ، پھر جو ان کا بہرۂ علم و تحقیق و تصنیف کھلنا شروع ہوا،تو ۱۹۵۶ء میں آخری سانس لینے تک قائم رہا۔ نہایت والہانہ اسلوب میں لکھی گئی کتاب’’سیرت ابوذر غفاریؓ‘‘ اسی ابتدائی تحریری دور کی یادگار ہے۔بعد میں انھوں نے علمِ حدیث، قرآن،فلسفہ،تاریخ، تعلیم،سیرت، تحقیق،سوانح، تصوف؛سب پر لکھا اور شان دار لکھا،ان کی شاعری بھی لاجواب تھی اور اردو،عربی،فارسی و مگدھی میں ان کا کلام موجود ہے۔ تدریسی خدمت ایک طویل عرصے تک حیدر آباد کے جامعہ عثمانیہ میں انجام دی اور وہاں انھوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ہیرے جواہر تراشے،جن میں ڈاکٹر حمیداللہ جیسے یگانۂ روزگار عالم و محقق بھی شامل ہیں۔

مولانا جب زندہ تھے،تو خود بے پناہ لکھتے رہے،بہت سے موضوعات پر داد تحقیق دی اور بہت سی شخصیات کو زندگی عطا کی،مگر افسوس کہ ان کی وفات کے بعد ان کی تحریریں تو سرحد کے اِدھر اور اُدھر متواتر چھپتی رہیں اور ان کے علمی ترکے سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہے،مگر نئی نسل کو ان کی عظیم القدر شخصیت سے متعارف کروانے کا سلسلہ بہ وجوہ بہت دیر سے شروع ہوا،چھٹ پٹ مضامین تو ان پر ان کے معاصرین اور مختلف شاگردوں نے لکھے،مگر باضابطہ سوانح ان کی وفات کے کم و بیش ۳۳؍ سال بعد ۱۹۸۹ء میں مفتی ظفیرالدین مفتاحیؒ کے قلم سے منظرعام پر آئی،پھر اس کے بعد وقفے وقفے سے ان پر تصنیف و تالیف اور ریسرچ کا سلسلہ چلتا رہا؛چنانچہ کئی کتابیں،کتابچے اور ہند و پاک کی جامعات میں تحقیقی مقالات لکھے گئے،جن میں سے بعض شائع بھی ہوئے۔

نئی نسل میں گیلانیات کے محقق؛بلکہ والہ و شیدا ہمارے محترم ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی صاحب ہیں،جنھوں نے ضابطے کی تحقیق یا جامعاتی اصطلاح میں ’سندی‘ تحقیق تو منٹو اور ان کے خطوط پر کی ہے،مگر مولانا گیلانی ان کی عقیدتوں کا محور تبھی سے ہیں،جب وہ دیوبند میں زیرِ تعلیم تھے؛چنانچہ اسی زمانے میں انھوں نے مولانا گیلانی کے شعری سرمایے کو منظرنامے پر لانے کے جتن کیے اور ۲۰۰۷ء میں ’مناظرِگیلانی‘ کے نام سے مولانا کا مختصر زندگی نامہ اور دستیاب کلام شائع کروایا،پچھلے دنوں مزید ترمیم و اضافے کے ساتھ اس کتاب کا نیا ایڈیشن مرکزی پبلی کیشنز دہلی سے شائع ہوا ہے۔

اب فاروق اعظم صاحب نے مولانا گیلانی کی عدیم المثال شخصیت کو نئی نسل سے متعارف کروانے اور ان کی حیات و خدمات کے قابلِ رشک پہلووں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اور بڑا اہم،غیر معمولی،قابلِ قدر اور لائقِ صد تحسین و پذیرائی کام کیا اور ۵۶۲ صفحات پر مشتمل ایک ضخیم،معیاری اور خوب صورت کتاب’’علامہ سید مناظر احسن گیلانی:احوال و آثار‘‘ کے نام سے مرتب کرکے شائع کروائی ہے۔ مختصر لفظوں میں یہ کتاب گیلانی شناسی یا گیلانیات کے باب میں بلا تامل ایک منی انسائیکلو پیڈیا کہی جاسکتی ہے،جس میں مرتب نے مولانا گیلانی پر لکھے گئے سوانحی،تحقیقی،تنقیدی و تاثراتی مضامین کی ایک کہکشاں آباد کردی ہے ،یہ مضامین بھی ایسے ہیں، جن کے لکھنے والے ہمہ شما قسم کے لوگ نہیں ،زیادہ تر خود مولانا گیلانی کے معاصرین ،ان کے شاگرد ،خوشہ چین اور کچھ نئی نسل کے باصلاحیت ،ذی علم اہلِ قلم ہیں۔

اصل کتاب سے پہلے مولانا بدرالحسن قاسمی کا پیش لفظ ہے اور اس کے بعد فاروق صاحب کا مقدمہ بہت جچاتلا اور تحقیقی نوعیت کا ہے،جس میں انھوں نے مولانا گیلانی پر اب تک ہونے والی تصنیف و تحقیق و تنقید کے حوالے سے بڑی معلومات افزا گفتگو کی ہے۔ کتاب کے مقالات تین حصوں میں منقسم ہیں،پہلا حصہ’’احوال‘‘ کا ہے،جس میں پیش لفظ اور مقدمے کے علاوہ سترہ مضامین شامل ہیں، پہلا مضمون فاروق اعظم صاحب کا ’مطالعۂ گیلانی:چند ضروری باتیں‘ کے عنوان سے ہے،اس میں انھوں نے مولانا گیلانی کی شخصیت کے تعلق سے پھیلی ہوئی چند تاریخی و تحقیقی غلطیوں یا تسامحات کی درست حوالوں کے ذریعے تصحیح کی ہے،اس کے بعد ڈاکٹر حمیداللہ(مولانا سید مناظر احسن گیلانی)،ڈاکٹر غلام محمد حیدرآبادی(تذکرۂ احسن)،پروفیسر مظفر گیلانی(مولانا مناظر احسن گیلانی:حیات اور شخصیت)،سید صباح الدین عبدالرحمن (مولانا مناظر احسن گیلانی)،حکیم سید محمود احمد برکاتی (مولانا مناظر احسن گیلانی اور ٹونک)،مولانا ابوالحسن علی ندوی(مولانا سید مناظر احسن گیلانی)،مفتی ظفیرالدین مفتاحی(علامہ گیلانہ رحمۃ اللہ علیہ)، ماہرالقادری (مولانا مناظر احسن گیلانی)،ڈاکٹر امان اللہ راٹھور(مولانا مناظر احسن گیلانی:ایک تاریخ ساز شخصیت)،مولانا سید ازہر شاہ قیصر(مولانا سید مناظر احسن گیلانی،دارالعلوم کا ایک فرزند)،مولانا سید انظر شاہ کشمیری(حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی اپنے خطوط کے آئینے میں)،مولانا عبدالماجد دریابادی(محققِ گیلانی)،مولانا سعید احمد اکبرآبادی(حبرِ امت)،مولانا شاہ معین الدین ندوی(مولانا مناظر احسن گیلانی)،مولانا حکیم سید ظہیر احمد برکاتی(مولانا مناظر احسن گیلانی) کے مضامین ہیں۔

دوسرا حصہ’افکار‘ کے عنوان سے ہے اور اس میں مولانا عبدالباری ندوی(بڑا نادر سنگم:دل و دماغ دونوں کا)،سعاد محمد عباس،سید عبدالغفار بخاری(مولانا گیلانی اور ان کا مطالعۂ ادیان)،ڈاکٹر سعود عالم قاسمی(مولانا گیلانی اور علم حدیث)،مولانا بدرالحسن قاسمی(علامہ مناظر احسن گیلانی کے تین نامور اساتذہ)،پروفیسر محسن عثمانی ندوی(اسلامک ہوسٹلس)،مولانا منظور نعمانی(مولانا گیلانی اور الفرقان)،مولانا عتیق الرحمن سنبھلی(مولانا گیلانی اور الفرقان)،ڈاکٹر امان اللہ راٹھور(مولانا گیلانی اور مولانا عبدالماجد دریابادی) کے مضامین ہیں۔

کتاب کا تیسرا حصہ ’ادبیات‘ کا ہے اور اس میں مولانا کے نثری اسلوب،شعری امتیازات اور ان کی کتابوں کے تجزیے پر مشتمل تحریریں شامل کی گئی ہیں،جن کے لکھنے والے ڈاکٹر امان اللہ راٹھور(مولانا مناظر احسن گیلانی:مکتوب نگاری اور دوسری صلاحیت)،مولانا محمد فیصل ندوی(مولانا گیلانی ادب اسلامی کا ایک نمایندہ درِ تابندہ)،ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی (مولانا مناظر احسن گیلانی کا نثری اسلوب)، مولانا تنویر خالد قاسمی(مخصوص طرزِ انشا کا موجود مولانا مناظر احسن گیلانی)،پروفیسرمحسن عثمانی ندوی(علامہ سید مناظر احسن گیلانی ایک چہار لسانی نعت گو شاعر)،پروفیسر ابو منور گیلانی(مولانا مناظر احسن گیلانی اور مثنویِ خوابِ وطن) اور ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی(علامہ سید مناظر احسن گیلانی کا شعری جہان) ہیں۔

چوتھے حصے کا عنوان ہے’علامہ سید مناظر احسن گیلانی مشاہیر کی انجمن میں‘ ،جس میں ان کے تعلق سے مولانا سید حسین احمد مدنی،قاری محمد طیب قاسمی،علامہ سید سلیمان ندوی،مفتی محمد شفیع دیوبندی کی مختصر تاثراتی تحریریں شامل اشاعت کی گئی ہیں۔ آخرمیں مولانا کی کتابوں کی فہرست دی گئی ہے،جن کی مجموعی تعداد ۲۷؍ ہے اور ان میں سے بیشتر ہندوپاک کے علمی حلقوں میں متداول و مقبول ہیں۔

کتاب کے مشتملات کی سرسری جھلک سے بہ آسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں مرتب نے کیسے قیمتی مواد کو جمع کردیا ہے اور مولانا گیلانی کے تعلق سے کیسا شان دار کام انھوں نے کیا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ ساری تحریریں مختلف کتابوں،رسائل و جرائد میں شائع شدہ ہیں،مگر آج کے سہولت پسند دور میں قدیم کتابوں یا رسالوں کی ورق گردانی کون کرتا ہے،پھر یہ کہ ایک ایک مضمون کی تلاش میں سیکڑوں صفحات کھنگالنا اور درجنوں لائبریریوں کی خاک چھاننا کارے دارد!مگر فاروق صاحب جیسے سنجیدہ مزاج اور مرتکز ذہن اسکالر ایسا کرسکتے ہیں؛چنانچہ انھوں نے یہ کام کیا اور بیسیوں کتابوں اور رسالوں میں منتشر مضامین کو خوب صورتی سے مرتب کرکے اہلِ علم کے ذوقِ کتاب بینی کی سیرابی کا سامان کردیا ہے،خصوصاً جو لوگ مولانا گیلانی کی دل آویز و ہشت پہلو شخصیت اور ان کے کارناموں کے بارے میں جاننا،پڑھنا چاہتے ہیں،ان کے لیے یہ کتاب نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے۔ قومی اردو کونسل کے مالی تعاون اور مرکزی پبلی کیشنز کے زیر اہتمام اس کی اشاعت عمل میں آئی ہے۔قیمت 500؍ روپے مناسب ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے مؤلف سے 9718921072 اور ناشر سے 9811794822 پر رابطہ کر سکتے ہیں

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بالی ووڈ کا ستارہ – الف عاجز اعجاز
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں