بچوں کی چھوٹی چھوٹی محلہ لائبریریاں،بڑی بڑی لائبریریوں کو آبادکریں گی۔نجیب جنگ
دہلی یکم جنوری
اورنگ آباد میں بچوں کی محلہ لائبریری تحریک کی محرک مرزا مریم جمیلہ کوامریکن فیڈریشن آف مسلم آف انڈین اوریجن (ایو ایس اے،کینڈا) AFMI نے۱۳/دسمبر اور یکم جنوری ۳۲۰۲ کو دہلی میں منعقدہ اپنی ۲۳ویں سالانہ کانفرنس میں مریم مرزا کوسابق گورنر دہلی نجیب جنگ کے ہاتھوں دہلی کے سیوک سینٹر کے دینا ناتھ ہال میں afmi اور دہلی یوتھ فیڈریشن کے خصوصی شوشل ایوارڈسے نوازا گیا۔ ایوارڈمیں میمنٹو،گفت بمپر اور توصیفی سند شامل ہے۔سابق لیفٹنٹ گورنر کو مریم مرزا کی تحریک کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہاکہ بچوں کی یہ چھوٹی چھوٹی لائبریریاں بڑی بڑی لائبریریوں کو آباد کرنے والی ثابت ہوگی اور نئی نسل میں مطالعہ کاشوق پروان چڑھانے کے ساتھ کتابوں سے طلباء و عوام کو جوڑنے میں سنگ میل ثابت ہوسکتی ہیں۔“ afmi اوردہلی یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے منعقدہ اس تقسیم ایوارڈ پروگرام میں ملک سے بھر سے آئے ہوئے دسویں،بارہویں کے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیاگیاتھا۔دسویں،بارہویں میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طلباء و طالبات کوگولڈن اور سیلور مڈل کے ساتھ سات ہزار روپیے کا چیک بھی دیاگیا۔ مریم مرزا کو بھی پچیس ہزار روپیے کے مختلف انعامات سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں درد مند اردو ہائی اسکول بیڑ کی طالبہ شیخ تحریم شیخ محمود کو دسویں جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامبیاب ہونے پر گولد مڈل سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ مریم مرزا کو یہ بین الاقوامی ایوارڈafmi کے سابق صدر ڈاکٹر محمد قطب الدین(ماہرنفسیات،امریکہ) نے بچوں میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھانے اور نئی نسل کا رستہ کتابوں سے جوڑنے کی غیرمعمولی کوششوں اور ایک مثالی کارنامہ انجام دینے پر اے ایف ایم آئی کے ذمہ داران سے سفارش کی تھی۔
ریڈاینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کانفرنس میں تحریک مریم مرزا کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ کس طرح اورنگ آباد کے اقراء اردو گرلس ہائی کی آٹھویں جماعت طالبہ مریم مرزا نے گزشتہ پندرہ ماہ قبل لاک ڈاون میں گلی محلے کے بچوں کے لیے اپنی ۰۰۳ نجی کتابوں سے بچوں کے لیے پہلی لائبریری شروع کی تھی اوراسے کے ساتھ نعرہ دیاتھاکہ ”تم مجھے دس ہزار روپیے دو میں تمہیں ایک لائبریری دوں گی۔“مریم مرزاکی اس محلہ محلہ لائبریری تحریک کا شہریان اوربردارن وطن نے زبردست استقبال کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرکے غریب مسلم محلوں،جھگی جھونپڑیوں میں ۱۳/لائبریریاں شروع ہوگئیں ہیں اور ان لائبریریوں سے تقریباََچھ ہزار سے زائد بچے جوڑے ہوئے ہیں۔ مریم نے اپنی پہلی لائبری کا افتتاح8/جنوری 2021کو اپنے گھرمیں شروع کی تھی اس لائبریری کو سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹراے پی جے کلام کے نام سے شروع کی تھی انہوں نے یہ بھی کہاکہ مریم کی اس تحریک میں فیض عام ٹرسٹ کے سیکریٹری عبدالحسین، صنعت کار گریش مگرے،فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری خالد سیف الدین و دیگر تنظیموں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔
مریم مرزا کو ایوارڈملنے اسکول کے اساتذہ،رستہ داروں اور مریم کے والد مرزا عبدالقیوم ندوی کو ان کے دوست و احباب،شہر کی ملی،سماجی،تعلیمی شخصیات و تنظیموں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ ریڈاینڈلیڈفاؤنڈیشن کے صدرمرزا عبدالقیوم ندوی نے فیڈریشن کے موجودہ صدر ڈاکٹرناکیداراور تمام اراکین کا شکریہ اداکیا۔
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپمریم مرزا کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

