معروف شاعر ذکیؔ طارق صاحب کی والدہ کی رحلت کے موقع پر ’’ بزم ایوانِ غزل ،، کی طرف سے تعزیت پیش کی گٸ
سعادت گنج،بارہ بنکی (پریس ریلیز) بزم ایوان غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں طارق انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ارشاد انصاری صاحب نے شرکت فرمائی نظامت کے فرائض نوجوان نسل کے نمائندہ شاعرراشدؔ ظہور نے انجام فرمائے۔
مشاعرہ کاآغاز مشتاق ؔ بزمی نے نعت پاک سے کیا اس کے بعد
باقاعدہ مشاعرہ کی ابتدا ہوئی مشاعرہ بے انتہا کامیاب رہا بہت
زیادہ پسند کئے گئے اشعار کا انتخاب نذر قارئین ہے ملا حظہ فر مائیں۔
محبت میں ذرا سا فاصلہ رکھنا ضروری ہے
کسی کو اتنا مت چاہو کہ اس پر بار ہو جائے
طارق انصاری
جلا دو کشتیاں ساحل پہ لے کر نام اللہ کا
پھر اسکے بعد میں اس پار سے اس پار ہو جاؤ
بیڈھب بارہ بنکوی
ہمیشہ ہجر میں ہی رہنا ہے کیا اے مری جاناں
کبھی تو وصل کی لذت سے بھی دوچار ہو جاؤ
نازش بارہ بنکوی
تقاضہ ہے محبت میں یہی تم سے مرے ہمدم
مجھے اپنا بنالو، مجھ سے یا بیذار ہو جاؤ
سحر ایوبی
میں اپنے پیار کو یکساں بتانے پر نہیں قائل
کبھی انکار بن جاؤ کبھی اقرار بن جاؤ
مشتاق بزمی
سفر مشکل سے مشکل بھی بہت آسان ہو جائے
اگر تم ساتھ چلنے کیلئے تیار ہو جاؤ
دلکش چوکھنڈوی
تمہیں تو یاد ہے ناں کل مری قیمت لگائی تھی
سو اب بکنے کی خاطر آپ بھی تیار ہو جاؤ
اشرف قریشی
شفق حق بات کا پرچم جہاں میں پھر اٹھاناہے
کبھی خالد کبھی حمزہ کبھی ضرار ہو جاؤ
شفق ضرار رامپوری
کہیں ایسا نہ ہو تم پیر سے بیکار ہو جاؤ
تمہاری مہ جبیں آئے تو تم لا چار ہو جاؤ
عظیم چو کھنڈوی
تمہارے عزم محکم سے صف باطل لرز اٹھے
تم ایسے فتح نصرت کے علمبر دار ہو جاؤ
راشد ظہو ر سیدنپوری
بھلانا تم نہ اپنا وقت اور شکر خدا کرنا
خدا کے فضل سے اسلمؔ جو تم ذردار ہو جاؤ
اسلم سیدنپوری
ہر اک شے سے زیادہ یہ عمل محبوب ہے رب کو
پریشاں حال کے غم میں اگر غمخوار ہو جاؤ
حامد مصطفیٰ آبادی
تم اپنارز ق لینے کے لئے تیار ہو جاؤ
اذانِ فجر سن کے نیند سے بیدار ہو جاؤ
اثر سیدنپوری
مصور ہوں کئی خاکے ہیں میرے ذہن کے اندر
مگر میں چاہتا ہوں تم مرے شہکار ہو جاؤ
کلیم طارق
ان شعراء کے علاوہ آفتاب جامی ،طا لب نور نے بھی اپنا اپناکلام
پیش کیا اس کے بعد معروف شاعر ذکیؔ طارق صاحب کی والدہ کی
رحلت کے موقع پر ’’ بزم ایوانِ غزل ،، کی طرف سے تعزیت پیش
کی گئی اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی گئی اس مو قع پر محمد وسیم ماسٹر محمد قسیم ، ماسٹر محمد حلیم، محمد سفیان اعتاق نے بھی شرکت کی۔
بزم کی اگلی نششت ۲۰؍ فروری ۲۰۲۲ بروزاتوار ۱ یک بجے دن میں ہوگی جس کا مصرع طرح مندرجہ ذیل ہے۔
ذراسی ٹھیس لگنے سے یہ شیشہ ٹوٹ جائے گا
ق ر
Abushahma Ansari
U.P
Bureau Chief
Urdu Weekliy
SADA _e_ BISMIL
Barabanki۔UP.(india)
Add.
Saadatganj.Distt.Barabanki
U.P_india
pin cod.225206
Email_
asansari1987@gmail.com
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

