جناب امتیاز صدیقی کنوینر نامزد۔ سات افراد پر مشتمل رکنِ مجلس عاملہ مقرر
پٹنہ۔ 21/ اکتوبر: اردو کی ممتاز ادبی تنظیم بزمِ صدف انٹر نیشنل کے دائرہئ کار میں مزید اِضافہ ہوا ہے اور متحدہ عرب امارات چیپٹر کے لیے ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ بزمِ صدف انٹر نیشنل کے چیئر مین جناب شہاب الدین احمد نے بتایا کہ خاصی مدّت سے اِس بات کے لیے کوششیں ہو رہی تھیں کہ بزمِ صدف انٹرنیشنل دوبئی، شارجہ یا ابو ظہبی میں اپنی شاخ قائم کرے۔خدا کا فضل ہے کہ جناب امتیاز صدیقی کی کنوینر شپ میں سات رُکنی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے جس میں جناب ایم۔ ہارون اکمل، جناب بابر مجتبیٰ، محترمہ عائشہ شیخ آسی، جناب ن۔ی۔عدن، جناب محمد آصف شیخ، محترمہ سمیعہ ناز ملک اور جناب طارق حفیظ کو بہ حیثیتِ رُکن ورکنگ کمیٹی میں نام زد کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اِن کی کوششوں سے بزمِ صدف انٹر نیشنل کی دوبئی اور متحدہ عرب امارات میں سر گرمیاں بڑھیں گی۔
بزمِ صدف انٹر نیشنل کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ بزمِ صدف کے اب تک دوحہ قطر، کویت، سعودی عرب، بنگلا دیش، کینیڈا اور جرمنی کے شامل ہندستان کے مختلف بڑے شہروں میں شاخیں سرگرم ہیں اور اپنی سطح سے وہاں ادبی اور علمی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ امارات میں نئی شاخ کے قیام سے بزم صدف کی سرگرمیوں کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ بہت جلد دوبئی میں بزمِ صدف انٹرنیشنل اپنا تاسیسی پروگرام منعقد کرے گی اور اُس کے بعدبڑے پیمانے پر تقریبات کے اہتمام کا ایک باضابطہ سلسلہ قائم ہوگا۔
بزم صدف کے سرپرست اعلیٰ معروف ماہر تعلیم جناب حسن عبد الکریم چوگلے نے اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کو مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی کوششوں سے بزم صدف انٹر نیشنل کے دائرہ کار میں مزید وسعت آئے گی۔ بزم صدف کے چیئرمین شہاب الدین احمد اور ڈائرکٹر صفدر امام قادری نے بزم صدف کی امارات ٹیم کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔
بزمِ صدف کے چیئر مین جناب شہاب الدین احمد نے اِس بات کی خوش آیند اطلاع دی کہ عنقریب بزمِ صدف کے عالمی ایوارڈ کے اعلانات کیے جائیں گے اور قطر اور دوبئی میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیل بھی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔
صفدر امام قادری
ڈائرکٹر، بزمِ صدف انٹر نیشنل
—
SAFDAR IMAM QUADRI
Head, Deptt. of Urdu
College of Commerce, Arts & Science
Patna – 800020 (Bihar)
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

