’ کورونا کال‘‘ یہ ایسی شاہکار تصنیف ہے جس کو لوگ رہتی دنیا تک فراموش نہیں کر پا ئیں گے: سید شاہ نواز احمد قادری
رگھو ٹھاکر کی کتاب کے رسم اجراء میں جمع ہو ئے سوشلسٹ وسماج وادی لیڈر
لکھنؤ:9 اکتوبر (یو ایف ایس )
جانے مانے سماج وادی لیڈر اور مفکر رگھو ٹھاکر کی کتاب ’’ کورونا کال ‘‘ کا اجراء کیفی اعظمی اکادمی میں ہوا ۔ جس کا انعقاد انیتا سنگھ نے کیا ۔اس موقع پر منعقد پروگرام میں خطاب کر تے ہو ئے رگھو ٹھاکر نے کہا کہ مو جود ہ سرکاری مشینری پرچار مشینری کے ذریعہ اس کوشش میں ہے کہ کورونا کے درد کو لوگ بھول جائیں ۔ لیکن ہمیں اسے بھولنا نہیں ہے ۔ کیوں کہ یہ ایک صرف مہا ماری نہیں ہے بلکہ حکومت کی لاپر واہی کا بھی دستاویز ہے ۔ پروگرام کی صدارت کر تے ہو ئے عاپ رکن پار لیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم لوگ ممبر اسمبلی ، رکن پار لیمنٹ ، وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم کو بہت دیکھتے آئے ہیں اور چلے جائیں گے ۔ لیکن رگھو ٹھاکر جیسا شخص سو سال میں صرف ایک ہو تا ہے ۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے رگھو ٹھاکر کی سرپرست میں سیاست کا الف ب سیکھنے کوملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب سیاست میں نظر یات اور مدوں کی چرچہ تقریبا زیرو ہے تو اس دور میں رگھو ٹھاکر اہم ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کورونا کال کا درد اور حکومت کی ناکامیوں کا دستاویز ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں اور بھی اہم باتیں ہیں ۔ اسے سب کو پڑھنا چاہئے ۔ سماج وادی لیڈر اور لہو بولتا ہے کے مصنف سید شاہ نواز احمد قادری نے کہا کہ رگھو ٹھاکر جی کی کتاب ’’ کورونا کال‘‘ یہ ایسی شاہکار تصنیف ہے جس کو لوگ رہتی دنیا تک فراموش نہیں کر پا ئیں گے ۔ کیوں کہ رگھو ٹھاکر جی نے اس کتاب میں کرونا کے ان تمام درد کو پرو یا ہے جس کو لوگ اس بات کا احساس کر تے رہیں گے کہ 2019 میں چین سے پھیلا ایک مہا ماری تھا جس نے پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں لے لیا ۔اور ہمارے ملک ہندوستان میں لاکھوں لوگ موت کے آغوش میں سما گئے ۔ اس درد کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔اور آنے والی نسلی کو اس درد کو بتاتے رہنا چاہئے کہ 2019 میں کورونا مہا ماری پھیلی تھی جس کو مو جود ہ وزیر اعظم نے آفت میں موقع تلاشنے کا نعرہ دیا تھا ۔کورونا کا درد بھلائے نہیں بھول سکتا ہے ۔ پروگرام کو ریٹائرڈ جج بی ڈی نقوی ، ساہتیہ کار مکیش شرما ، رمیش دکشت ، راج ناتھ شرما وغیرہ نے خطاب کیا ۔ پروگرام کو ارگنائز جینت تومر نے کیا ۔
فروخ حسن
برلنگٹن چوراہا قندھاری لین نیئر ایف آئی ہاسپیٹل لکھنؤ
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

