نئی دہلی (29؍مارچ) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میںچارروزہPedagogy based Art Integrated ورکشاپ کی اختتامی تقریب ڈپارٹمنٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وکشاپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انصاراحمد نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اورورکشاپ کی مختصر رپورٹ پیش کی۔صدر شعبہ پروفیسر ناہید ظہورنے سبھی زیر تربیت معلمین و معلمات کو ورکشاپ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ معلم کو ایک وقفے کے بعد اپنے علم اور معلومات کی تجدید اور اسے ریفریش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم ضرورت کے مطابق خودکوحسب حال بناسکیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہہ تدریس وآموزش کے عمل کو مفید ، جامع اور موثر بنانے کے لیے اسے طلبا وطالبات کی دل چسپیوں اور مہارتوں سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے تا کہ متوقع آموزشی ماحصل کاحصول ممکن ہوسکے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد مامورعلی نے بھی زیر تربیت معلمین کو خطاب کیا اورتدریسی مہارتوں پر روشنی ڈالی۔زیر تربیت معلمین نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کیے۔ڈاکٹرانصار احمد کے اظہارتشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page