Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خبر نامہ

فنتاسی اورجادوئی حقیقت نگاری کاآپسی کوئی تعلق نہیں: خالد جاوید

by adbimiras جنوری 5, 2023
by adbimiras جنوری 5, 2023 0 comment

شعبہ اردو،دہلی یونیورسٹی کے زیراہتمام’ اردوفکشن میں جادوئی حقیقت نگاری‘ کے موضوع پرتوسیعی خطبے کاانعقاد

نئی دہلی:شعبۂ اردو،دہلی یونیورسٹی کے زیراہتمام ’اردوفکشن میں جادوئی حقیقت نگاری‘کے موضوع پرتوسیعی خطبہ معروف فکشن نگار،جے سی بی ایوارڈیافتہ ناول نعمت خانہ کے مصنف پروفیسرخالد جاوید نے پیش کیا۔اس موقع پرانگریزی کے معروف اسکالر پروفیسر ہریش تریویدی نے پروگرام کی صدارت کی اورمہمان خصوصی کی حیثیت سے آرٹس فیکلٹی،دہلی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر امیتابھ چکرورتی موجودتھے۔
صدرشعبۂ اردوپروفیسرنجمہ رحمانی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہاکہ توسیعی خطبات کی یہ دوسری کڑی ہے۔ہماری کوشش رہتی ہے کہ ادب اورفکشن میں رائج ہونے والے نئے رجحانات سے طلباوطالبات کوواقف کرایاجائے ۔آئندہ ہماری کوشش یہ بھی ہوگی کہ اردوکے علاوہ دیگرزبانوں اور علوم و فنون کے ماہرین کوبھی توسیعی خطبے کی دعوت دی جائے تاکہ ہمارے طلباوطالبات دیگرزبانوں کے ادب سے بھی واقف رہیں۔ وسائل کے محدود ہونے کے باوجود ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم آپ کوادب کے مختلف رجحانات ونظریات اورفکشن کی تکنیک و موضوعات سے واقف کراتے رہیں ۔ادب سے وابستگی کامطلب صرف پرانے اورروایتی ادب کامطالعہ ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کی مختلف زبانوں میں کیالکھا جارہاہے اورکیسالکھاجارہاہے ،اس پربھی ہماری توجہ مرکوزرہنی چاہیے ۔
توسیعی خطبے کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروفیسرابوبکرعباد نے ممتازفکشن نگار اوراستاذپروفیسرخالد جاویداورپروگرام کے صدرپروفیسرہریش تریویدی کاتعارف کرایا۔انھوں نے کہاکہ شعبہ اردو کی جانب سے اہم موضوعات پر توسیعی خطبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔شعبے کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی موضوع پرایسے ماہرین کومدعوکیاجائے ،جواس موضوع پریدطولی رکھتے ہیں ۔اردوفکشن میں جادوئی حقیقت نگاری کے موضوع پر پروفیسرخالدجاوید کی گہری نظر ہے اور وہ اس موضوع پر گفتگو کا بہتر طریقے سے حق اداکرسکتے ہیں ، کیونکہ پروفیسرخالد جاویدکے اختصاصات میں ایک جادوئی حقیقت نگاری کا بھرپور مطالعہ بھی ہے ،جو تقریباً ان کی شناخت کاحصہ بن چکی ہے ۔
پروفیسرخالدجاوید نے اپنے توسیعی خطبے میں فرمایاکہ میجک یاجادوبنیادی طورپرنصف سائنس ہے ،جہاںعلت ومعلول کارشتہ ٹوٹتاہے ،وہیں جادوبن جاتاہے اورجادونصف سائنس ہے ۔اس اصطلاح کواستعمال کرتے ہوئے ہم جادوکویادرکھتے ہیں لیکن حقیقت کوبھول جاتے ہیں ۔کوئی بھی امیجی نیشن ایسی نہیں ہے ،جس میں حقیقت نہ ہو ۔یورپ میں ۰۶۹۱کے آس پاس ناول کی موت کااعلان کیاگیا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ روایتی قسم کے ناول لکھے جارہے تھے ۔اس میں کچھ نیانہیں تھا،نئے سرے سے لاطینی امریکہ نے ناول کودریافت کیا۔لاطینی امریکہ کے قلم کاروں نے ناول کی مردہ رگوں میں روح پھونک دی ۔ ان میں گابرئیل گارسیامارکیزکااہم نام ہے ۔لاطینی امریکیوں نے اپنی تہذیب،لوک گیت اورتوہم کوبھی ناول کابیانیہ بنادیا۔علت ومعلول کے رشتے کوتوڑ کررکھ دیا ۔حقیقت خوداپنے آپ میں ایک طلسم ہے ۔انھوں نے مزیدکہاکہ جادوئی حقیقت نگاری کی اصطلاح پہلی بارپینٹنگ کے لیے استعمال ہوئی تھی ۔سماجی حقیقت نگاری کامتبادل ومتوازن کوئی اسلوب ہم نے تلاش نہیںکیا ۔جادوئی حقیقت نگاری کوئی نظریہ ،کوئی رجحان نہیں بلکہ کہانی کہنے کاایک طریقہ ہے ، ایک تکنیک ہے ۔جادوئی حقیقت نگاری،بروک اورفنتاسی کو الگ الگ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔فنتاسی میں حقیقت نہیں ہوتی ۔زبانی بیانیہ اورتحریری بیانیے کاملاپ ہے جادوئی حقیقت نگاری۔فنتاسی کوتمثیل کے طورپرپڑھناچاہیے ۔بروک پینٹنگ اورآرکی ٹیکچر کی ایک اصطلاح ہے ،جس کا باباآدم ایلوکارپینٹرہے ۔یہ سادگی کے خلاف ہے ۔پیچیدہ بیانیہ کوبروک کہتے ہیں ۔مشکل ہوناکوئی جرم نہیں ہے ۔غالب اورمیربھی مشکل تھے ۔مشکل ہونابھی ایک فن ہے ۔

پروفیسرخالد جاویدنے مزیدکہاکہ لاطینی امریکی اپنے فکشن میں لوک کتھاوں کولوک کتھاکہہ کر بیان نہیں کرتے ۔اگروہ ایساکریں گے توپھر علت ومعلول کارشتہ قائم ہوجائے گا اور جادوئی حققیت نگاری باقی نہیں رہ سکے گی۔ جادوئی حقیقت نگاری کے تحت تو لوک کتھائیں اور محیر العقل باتیں ایک متبادل حقیقت کی طرح سے بیانیے کا حصہ بنتی ہیں اور اس کی جڑیں ریلزم کی زمین میں ہی پیوست ہوتی ہیں۔ دراصل علت ومعلول کے رشتے کوپاش پاش کردینے کانام ہی جادوئی حقیقت نگاری ہے ۔ناول کوایک جمہوری فن ہوناچاہیے ۔مارکیز کاپورافن لاطینی ممالک میں رائج آمرانہ نظام حکومت کے خلاف ایک احتجاج بھی ہے ۔خالد جاوید نے فنتاسی اور میجک ریلزم کا فرق واضح کرنے کے لیے بتایا کہ کسی نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ہماری داستانوں میں جادوئی حقیقت نگاری پائی جاتی ہے ۔حالاں کہ داستانوں میں میجک اور فنتاسی پائی جاتی ہے ۔ وہاں اپنے دور کی سماجی حقیقت کہاں ہے، جب کہ مارکیز جیسے ادیبوں کا بیانیہ اپنے معاشرے کے عقائد اور توہمات سے منسلک ہے۔ اردو کامعروف افسانہ ’ روشنی کی رفتار‘کولوگ بآسانی جادوئی حقیقت نگاری کہہ دیتے ہیں،جب کہ وہ افسانہ فنتاسی کی مثال ہے ۔اس میں جادوتوہے لیکن حقیقت نہیں ہے ۔انتظارحسین ہوں یاقرة العین حیدر کہیں بھی جادوئی حقیقت نگاری نہیں ہے ۔انتظارکے یہاں جاتک کتھائیں پائی جاتی ہیں اورعینی کے یہاں فنتاسی پائی جاتی ہے ۔یہ دونوں مصنف عظیم ہیں لیکن ان کے یہاں جادوئی حقیقت نگاری نہیں پائی جاتی ۔البتہ نیرمسعود کے یہاں جادوئی حقیقت نگاری کے عناصر پائے جاتے ہیں ۔دکھانے سے زیادہ چھپانے کے فن کوجادوئی حقیقت نگاری کافن کہاجاتاہے ۔
مہمان خصوصی پروفیسر امیتابھ چکرورتی نے کہاکہ شعبہ اردوکافی اہم پروگراموں کاانعقادکرتاہے ۔مجھے امیدہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے اہم پروگراموں کاانعقادہوتارہے گااوردیگرشعبہ جات بھی اس طرح کے اہم پروگرام منعقد کریں گے ۔نئے رجحانات کی آمد کے بعد پتہ چلتاہے کہ ہمارے ہندوستانی ادب میں اس کی مثالیں موجود ہیں ۔تھیوری سازی کے وقت ہندوستانی ادب کوبھی پیش نظررکھناچاہیے ۔
پروگرام کے صدرپروفیسرہریش تریویدی نے کہاکہ مجھے شعبہ اردومیں آکربہت خوشی ہوئی ہے ۔چوں کہ مجھے انگریزی کے علاوہ کسی بھی شعبہ میں بلایاجاتاہے توبہت خوشی ہوتی ہے ۔آج کاموضوع بہت اہم ہے ۔پروفیسرخالد جاوید نے اردوکا پرچم دنیامیں اونچاکیاہے ۔مجھے امید ہے کہ انگلش ترجمے کوایوارڈملنے کے بعد ان کے ادب کواردووالے پڑھنے لگیں گے ۔ریت سمادھی کے ساتھ بھی ایساہی ہواکہ بکرپرائز ملنے کے بعد اسے ہندی والے پڑھنے لگے ۔نعمت خانہ ایساناول ہے ،جس میں بہت اہم چیزیں موجودہیں ۔جولکھتاہے وہ صرف دیکھتانہیں دیکھنے سے زیادہ پڑھتاہے ۔ایسے لوگوں میں بھی خالد جاویدکوبہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔آج کے خطبے کوآپ نے سنا کہ خالد جاوید عالمی ادب پربات کررہے تھے ۔ہم انگریزی والوں سے زیادہ پڑھتے ہیں ۔خالد جاوید نے عمدہ طریقے سے جادوئی حقیقت نگاری ،فینٹیسی اوربروک پرخطبہ دیااوربہت اچھی طرح اسے سمجھایا۔وقت کاتقاضا ہے کہ ہم یورپ سے مرعوب ہوناچھوڑکراپناکام کریں اورایساکام کریں کہ دنیاہمیں مان لے کہ سارے جہاں سے اچھاہندوستاں ہمارا۔
پروگرام کے کنوینرڈاکٹرارشادنیازی نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ جادوئی حقیقت نگاری پراردومیں کافی کم بات ہوئی ہے ۔ایسے حالات میں خالدجاویدجادوئی حقیقت نگاری پربات کرتے ہیں توجی خوش ہوجاتاہے ۔میں تمام مہمانوں کاشعبہ کی جانب سے شکرگزارہوں ۔اس موضوع پرچنداہم لوگوں میں ایک نام پروفیسرخالدجاویدکابھی ہے ۔ہمیں بہت خوشی ہے کہ یہ پروگرام کافی کامیاب ہواہے ۔میں شعبہ کی جانب سے فردافرداتمام حضرات وخواتین کاشکرگزارہوں ۔

اس پروگرام میں پروفیسرارجمندآرا،پروفیسرمحمدکاظم ،پروفیسرمشتاق عالم قادری،پروفیسرچندرشیکھر،پروفیسرعلیم اشرف خان، پروفیسرمظہراحمد،ڈاکٹرمتھن کمار،ڈاکٹرارشادنیازی،ڈاکٹرشمیم احمد،ڈاکٹرماہتاب جہاں،ڈاکٹرنکہت پروین،ڈاکٹرعلی احمد ادریسی، ڈاکٹر ہردے بھانوپرتاپ ،شمیم احمد،ڈاکٹرمرتضی،ڈاکٹرفرحت کمال،ڈاکٹرزاہدندیم احسن،ڈاکٹرشاہ فہدنسیم،ڈاکٹرسنیل کمار، ڈاکٹر عرفان، آصفہ زینب، ڈاکٹر اقبال حسین وغیرہ اورمختلف شعبہ جات کے طلباوطالبات نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔

کیپشن:مائکپرپروفیسرخالدجاویداوراسٹیج پرپروفیسرابوبکرعباد،پروفیسرنجمہ رحمانی،پروفیسرامیتابھ چکرورتی اورپروفیسرہریش تریویدی

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasابو بکر عبادادبی میراثخالد جاویددہلی یونیورسٹینجمہ رحمانی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
شاہین باغ اوکھلا ، نئی دہلی میں عبارت پبلی کشن کا شاندار افتتاح
اگلی پوسٹ
شہر عظیم آباد کا ایک یادگار سفر – امان ذخیروی

یہ بھی پڑھیں

جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر...

فروری 27, 2026

دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

جنوری 3, 2026

قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن...

اکتوبر 27, 2025

بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ...

اکتوبر 26, 2025

پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک...

اپریل 16, 2025

پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:...

مارچ 25, 2025

مارچ 15, 2025

جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا...

فروری 26, 2025

ادب کوئی مشینی عمل نہیں ہے ،یہ انسانیت...

فروری 26, 2025

 اپنے خوابوں کی تعمیر کے لئے محنت اور...

فروری 26, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں