اردو میں رپورٹنگ کرنے والے 15 آزاد صحافی کو این ایف آئی نے میڈیا فیلوشپ کے لیے منتخب کیا۔
پریس ریلیز۔
(نئی دہلی ) این ایف آئی نے پورے ملک سے اردو کے ۱۵ آزادد صحافیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان منتخب صحافیوں میں ایک نام جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طالب علم ابوالفیض کا بھی ہے. واضح رہے کہ این ایف آئی ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو عوامی مسائل اور انسانی حقوق جیسے مسائل پر مبنی زمینی سطح کی رپورٹنگ کو ترجیح دیتا ہے. اس کا مقصد عوامی مسائل سے روبرو ہونے کے ساتھ ان کے حل کو تلاش کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔

فیلو شپ کے لیے منتخب صحافی
این ایف آئی نے فیلوشپ کا اعلان دوشنبہ کو کیا جس میں پورے ملک سے 15 آزاد صحافی شامل ہیں. ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان آزاد صحافیوں سے 12 کو ٹیکسٹ اسٹوری جب کہ 3 کو ملٹی میڈیا اسٹوری کے لیے منتخب کیا گیا ہے. ابو الفیض کے انتخاب پر جامعہ برادری میں خوشی محسوس کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ابوالفیض کا تعلق بیناپارہ سرائے میر اعظم گڑھ یوپی سے ہے. ان کی ابتدائی تعلیم مدرستہ الاصلاح اور جامعۃ الفلاح سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے بی اے اور بی ایڈ کیا اور فی الحال ایم اے (اردو) کے آخری سمسٹر میں ہیں۔ ابوالفیض کئی سالوں سے میدان صحافت میں سرگرم ہیں ۔ ان کی تحریریں حوصلہ نیوز،جاپان اردو نیٹ، ادبی میراث ڈاٹ کام اور ماہنامہ نقوش راہ میں شائع ہوتی رہی ہیں.
اس فیلو شپ میں انہیں اعظم گڑھ واطراف کے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں پیش آنے والے مسائل پر رپورٹ پیش کرنی ہے.واضح ہو کہ فیلوز کا انتخاب اسٹوری آئیڈیا اور پچھلے کام (ورک سیمپل) کی بنیاد پر ماہرین کی ٹیم نے کیا ہے.
ماہرین کی ٹیم سینئر صحافی عارفہ خانم شیروانی، سیما چشتی، شکیل رشید ، مہتاب عالم اورمولانا آزاد یونیورسٹی کے پروفیسر محمد مصطفی علی سروی شامل تھے. ابو الفیض کی کامیابی پر ان کے اساتذہ اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page


2 comments
ماشاءاللہ بہت خوب
اللہ تعالیٰ مولانا کو مزید ترقیات سے نوازے، جب بھی مولانا کی کامیابی یا ان کے مضامین دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے اور دعا کے لئے ہاتھ اٹھ جاتے ہیں، اور مدرسہ تعلیم الاسلام جامع مسجد شہر اعظم گڑھ کے حفظ کے ایام یاد آجاتے ہیں۔
ماشاء اللہ
بہت بہت مبارک ہو بھائی۔
اللہ سبحانہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے