نئی دہلی /22 نومبر (پریس ریلیز) ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، حکومت این سی ٹی دہلی نے اشوگندھا آگاہی مہم کے اختتامی پروگرام کے علاوہ 9ویں یوم آیورویدک کی تقریبات کا انعقاد این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر، نئی دہلی میں کیا۔ یہ مہم، جو ڈائریکٹوریٹ آف آیوش نے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارت آیوش کے تعاون سے اسگند کے طبی فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ورکشاپس، آگاہی پروگرام، ویڈیو اور پوسٹر بنانے کے مقابلے، نعرے لکھنے کے مقابلے، کسانوں کے اجلاس، اور 1.6 لاکھ سے زائد اسگند کے پودوں کی تقسیم شامل تھی۔ یہ سرگرمیاں کسانوں اور عوام کو اشوگندھا کی اہمیت سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوئیں۔
ڈاکٹر یوگیتا منجال، ڈائریکٹر (آیوش)، نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور مہم کی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم نے آیوروید کو عوام کے قریب لانے کے ساتھ اشوگندھانے ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
مہمان خصوصی ویدیہ جینت دیوپجاری، چیئرمین نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن، نے مہم کے نتائج پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو جاری کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آیوروید میں تحقیق اور جدت کو فروغ دینے پر زور دیا اور اسگند کو عالمی سطح پر ایک اہم جڑی بوٹی قرار دیا۔
مہم کے مہمانِ اعزازی شری دانش اشرف، آئی اے ایس، اسپیشل سیکرٹری (صحت و خاندانی بہبود)، نے اس مہم کی کامیابی کو سراہا اور آیوروید جیسے روایتی علم کو جدید طرزِ علاج کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریبات کے دوران "آیوروید میں جدت اور کاروباری مواقع” کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں مختلف ماہرین اور کاروباری افراد نے آیوروید کے روایتی علم کو نئی جدتوں کے ساتھ مربوط کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے۔ اس کانفرنس کے خصوصی سیشن "آیوروپرینیور وژن” میں معروف شخصیات نے اپنےکامیاب تجربات شرکاء کے سامنے پیش کیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کی اہم اشاعتیں، جن میں "ملیٹس: حیرت انگیز اناج Millets: The Wonder Grain”” ، "خاندان کے ساتھ یوگا Yoga with Family” A Hindi "دریافتوں کی داستان: اے اینڈ یو طبیہ کالج کی آیوروید اور یونانی تحقیق کا مجموعہ” شامل ہیں، اس موقع پر جاری کی گئیں۔
پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں کے فاتحین اور "اشوگندھا چیمپئنز” کو انعامات دیے گئے۔ ڈاکٹر سجاتا راجن، اکیڈمک ہیڈ (آیوروید)، نے کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔
اشوگندھا آگاہی مہم نے نہ صرف اس حیرت انگیز جڑی بوٹی کے فوائد کو اجاگر کیا بلکہ آیوروید کو ایک پائیدار اور مؤثر نظامِ صحت کے طور پر فروغ دینے کے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کے عزم کو مزید تقویت دی-
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page