. پٹنہ 24اکتوبر (شیث احمد)
اردو میڈیا فورم بہار پٹنہ کی ایک میٹنگ 24اکتوبر کوگورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ میں فورم کے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی صدارت میں ہوئی جس میں 17-16 مارچ 2022 کو منعقد ہونے والےدوروزہ جشن اردو صحافت کی پیش رفت اورتیاریوں کاجائزہ لیا گیا. میٹنگ میں تقریبات کمیٹی کے کنوینر اسحاق اثر، سووینئر کمیٹی کے کنوینر ضیاء الحسن اور مشاعرہ کمیٹی کے کنوینر خورشید اکبر کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پرغور کیا گیااورسووینئر کے ایڈیٹر اورمجلس ادارت کے اراکین کو نامزدکرنے کا اختیار فورم کے صدر کو دیا گیا. اس سے قبل فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے پٹنہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شہا ب ظفر اعظمی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اردو میڈیافورم کی درخواست پر شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں "اردو صحافت کل آج اور کل” کے موضوع پر ایک شاندار سمینار منعقد کیا جس میں یونیورسٹی کے حکام اورطلبہ و طالبات کی بھی شرکت ہوئی . انہوں نے بتایاکہ فورم کی طرف سے اسی طرح کا خط دوسری یونیورسٹیوں کے صدر شعبہ اردو کو بھی لکھا گیا ہے. میٹنگ میں 16 ستمبر کو ملک کے پہلے شہید صحافی مولانا محمد باقر کی یاد میں کامیاب جلسہ خراج عقیدت منعقد کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور اراکین سے گذارش کی گئی کہ اسی طرح دوسرے مقامات پر بھی صحافت کے تعلق سے پروگرام منعقد کئے جائیں. میٹنگ میں فاروقی تنظیم سے سید اقبال امام کو سکریٹری نامزد کیا گیا اور امید ظاہرکی گئی کہ وہ فورم کی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے. اس موقع پر اپنی صدارتی تقریر میں فورم کے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے آپسی اتحاد واتفاق برقرار رکھنے پر زور دیا اورکہا کہ فورم سےتعلق رکھنے والا ہر شخص نرمی سے بات کرے اور مل جل کر فورم کے کام کو آگے بڑھائے.میٹنگ میں اسحاق اثر، عتیق الرحمن شعبان، ڈاکٹر سید شہباز عالم، ڈاکٹر انوارلہدی، ساجد پرویز، نواب عتیق الز ماں، خورشید عالم، مولانا محمد رضوان احمد ندوی، سید اقبال امام، رئیس الاعظم، محمد نعمت اللہ اور انوار اللہ نےبھی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری مشورے دیئے. میٹنگ میں فورم کےاغراض ومقاصد کو بھی منظوری دی گئی. فورم کےمنظورشدہ اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں.
( 1) صحافیوں اورصحافتی اداروں میں اتحاد واتفاق کی فضا قائم کرنا
(2)اردو صحافت کے معیار کو فروغِ دینا
(3)اردو کی ترقی اور ترویج واشاعت کے لئے سرگرم اداروں اورتنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا.
(4)اردو صحافت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرنا
(5)اردو اور اردو صحافت کو فروغ دینے کے لئے سمینار، سے، مذاکرات، ورک شاپ اور نمائش وغیرہ کا اہتمام کرنا.
(6)نوجوان صحافیوں کی تر بیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے عملی اقدامات کرنا.
(7)گمنام صحافیوں کی خدمات سے نئی نسل کو روشناس کرانا .میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور صدر کی دعا پرمیٹنگ اختتام کو پہنچی.
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

