شاہجہان پور (ایس بی این) شاہجہاں پور کے ابھرتے ہوئے نوجوان افسانہ نگار ڈاکٹر توصیف بریلوی (ڈاکٹر) توصیف خان) کے نام کا سال 2023 کے ساہتیہ اکادمی یوا پر سکار (اردو) کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ افسانوی مجموعے ” ذہن زاد‘‘ کے لیے دیا جائے گا۔ ” ذہن زاد ” ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ہے جو عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی سے سال 2020 میں شائع ہوا ہے۔ معلوم ہو کہ ڈاکٹر توصیف بریلوی بہتر ین افسانہ نگار ہیں اور ان کے افسانے اخبار اور میگزین میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کے افسانوں کا اردو کے علاوہ دیگر اور زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر توصیف بریلوی اس وقت شاہجہاں پور کے مصری پور میں قیام پذیر ہیں۔ توصیف بریلوی فرید پور ضلع بریلی میں پیدا ہوئے۔ بریلی کالج سے ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پروفیسر مولا بخش ( مرحوم) کی رہنمائی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس وقت علی گڑھ کے البرکات ڈگری کالج میں پڑھا رہے ہیں ۔ انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملنے پر تمام ادیبوں نے مبارکباد دی ہے۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

