جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلباء ایسوسی ایشن ،بہار چیپٹر (AAJMI – Bihar Chapter)نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش (2 اکتوبر) کے موقع پرایک مذاکرہ بعنوان”جامعہ کا قیام اور گاندھی” کاانعقاد ۔ اس مذاکرے میں ڈاکٹر اروند کمار اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم اور یونیسف سے وابستہ جناب آفتاب محمد نے مذکورہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مہمان مقررین نے اپنی گفتگو میں مہاتما گاندھی کی ہمہ جہت شخصیت اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے تعلق سے ان کے نظریےکی وضاحت کی۔ مقررین نے مذاکرے میں موجود سابق طلبا کو خطاب کرتے ہوئے ‘‘سابق طلباء ایسوسی ایشن ’’ کے قیام کو خوش آئندقرار دیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کچھ بنیادی باتوں مثلاً رابطہ ، بات چیت ، تعاون ، اورشراکت پر خاص توجہ دینا چاہیے، تبھی لوگ ہم ایک اچھا اور دوستانہ ماحول قائم کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس مذاکرے کی صدارت ڈاکٹر شاہد صدیقی فرما رہے تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں AAJMI بہار چیپٹر کے کاموں اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید آن لائن میٹنگ کے لیے زوم میٹ کا بامعاوضہ ورژن فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔پروگرام کی نظامت جناب مناظر عالم نے کی، جب کہ ڈاکٹر مشرف عالم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔مذاکرے کے بعد سابق طلباء ایسوسی ایشن ،بہار چیپٹر (AAJMI – Bihar Chapter) کی ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں طلبا بالخصوص بہار کو بہترسماجی خدمت فراہم کرنے کے ساتھ سابق طلبا کے درمیان رابطہ قائم کرنے پر زور دیا گیا، یہی نہیں طلبا کے مسائل کے حل کے لیے جامعہ منتظمین سے رابطہ رکھنے اور مختلف موضوعات پر سیمینار کے انعقاد اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے کوچنگ کلاس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بہار میں سابق طلباء کی عمارت تعمیر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کاانعقاد جامعہ کے سابق طالب علم جناب صفدر علی ، (سکریٹری، اجمی بہار) نے کیا تھا ، خاص بات یہ رہی کہ اس پروگرام کا انعقاد آن لائن اور آف لائن دونوں موڈ میں کیا گیا۔اس میٹنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلبا ڈاکٹر شاہد صدیقی ، جناب آفتاب محمد ، جناب ارشاد احمد، جناب پرویز عالم ، جناب نیّر اعظم ، ڈاکٹر محمد تحسین زمان کے علاوہ بڑی تعداد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز 03:30 بجے شروع ہوا اور شام 5:45 بجےپروگرام میں موجودطلبا کے تعارف کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جناب ارشاد احمد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
(رپورٹ: ڈاکٹر تحسین زماں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

