پریس ریلیز
نئی دہلی،مورخہ۷/نومبر۲۲۰۲ء غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال معتبر ادیبوں، دانشوروں، شاعروں، ڈرامہ نگاروں کو غالب انعام دیتا ہے۔ اس سال غالب انسٹی ٹیوٹ کی غالب انعام سب کمیٹی کی میٹنگ مورخہ۷/نومبر۲۲۰۲ء کوجسٹس جناب آفتاب عالم صاحب کی صدارت میں ہوئی۔ کافی غور و خوض کے بعد ممبران نے مندرجہ ذیل دانشوروں کو غالب انعامات برائے سال2022 کے لئے منتخب کیا ہے۔
۱۔ فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے اردوتنقید و تحقیق پروفیسرقدوس جاوید (جمو)
۲۔ فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے فارسی تنقیدوتحقیق پروفیسرسید احسن الظفر (لکھنؤ)
۴۔ غالب انعام برائے اردو نثر پروفیسر ابن کنول (دہلی)
۳۔ غالب انعام برائے اردو شاعری ڈاکٹر بشیر بدر (بھوپال)
۵۔ ہم سب غالب انعام برائے اردو ڈرامہ جناب محمود فاروقی (دہلی)
۶۔ غالب انعام برائے مجموعی ادبی خدمات پروفیسر سیدظل الرحمن (علی گڑھ)
یہ انعامات مبلغ پچھتر ہزار روپئے نقد،ایک تمغہ اور سندپر مشتمل ہیں۔ یہ انعامات۶۱/دسمبر۲۲۰۲ء کو جشنِ غالب تقریبات کے افتتاحی جلسے کے موقع پر پیش کیے جائیں گے۔
(ادریس احمد)
ڈائرکٹر
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

