پریس ریلیز
یہ امر باعث افتخار ہے کہ ہرشتا شکلا ایم ایس سی ڈولپمنٹ ایکسٹنشن،ڈپارٹمنٹ آف اڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹنشن (ڈی اے سی ای ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جواہر لال نہرو اسٹڈیم،نئی دہلی میں منعقدہ بیاسیویں دہلی صوبائی سالانہ ایتھلیٹکس چمپئن شپ دوہزار بائیس میں پندرہ سو میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
گزشتہ سال بھی ہرشتا نے مؤرخہ تین اکتوبر دوہزار اکیس دوسرے الیٹ وومینس ہریانہ اسٹیٹ باکسنگ چمپئن شپ دوہزار اکیس بائیس میں ہریانہ باکسنگ سنگھ کی جانب سے منعقدہ فلائی ویٹ چون کلو تا ستاون کلو گرام زمرے میں کو اپنے شعبے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا نام بھی فخر سے اونچا کیا تھا۔
ہرشتا پڑھنے میں بھی اچھی ہیں اور اپنی سخت مشق کے سیشن کے دوران شعبے کی جانب سے منعقد کی جانے والی علمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔
تعلقات عامہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

