رپورٹ۔
انوار الحق قاسمی
(ناظم تعلیمات معہد ہذا وناظم نشر واشاعت جمعیت علماء روتہٹ نیپال)
جس طرح علم کا حاصل کرنا مردوں کے لیے ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لیے بھی علم کا حاصل کرنا ضروری ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:علم حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرد کی تعلیم تو صرف مرد کو فائدہ دیتی ہے،جب کہ عورت کی تعلیم اس کے ساتھ ساتھ اس کی نسلوں تک کو سنوار دیتی ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ بہترین قومیں بہترین مائیں ہی بنا سکتی ہیں ۔اور یاد رہے کہ کسی قوم کی ترقی وخوش حالی کا انحصار عورت و مرد کی تعلیم پر مبنی ہے۔ عورتوں کی بنیادی تعلیم کا مقصد انہیں علم سے آگاہی اور ان کی اچھی صلاحیتوں کا اُجاگرکرنا ہے، ان کے ذہن کے بند دریچوں کو کھولنا ہے۔ جس معاشرہ میں عورتیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں، وہ معاشرہ یقینا ترقی کی راہ پر گامزن ہوتاہے۔
آپ اگر معاشرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،تو پھر اپنی بچیوں کو تعلیم دلانے میں معمولی بھی کوتاہی نہ کریں۔
واضح رہے کہ گروڈا نگر پالیکا 8/بسبٹی جینگڑیا روتہٹ نیپال میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایک معیاری دینی ادارہ بنام "معہد ام حبیبہ_رضی اللہ عنہا_ للبنات قائم ہے،جس میں امسال ابتدائی درجات سے لے کر عربی چہارم تک کی تعلیم ہوگی۔اس ادارہ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہر اور تجربہ کار معلمین و معلمات کی خدمات حاصل ہوں گی۔
ابھی معہد ہذا میں داخلہ جاری ہے؛اس لیے آپ حضرات اپنی بچیوں کی تعلیم کے لیے "معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال” کا انتخاب کرکے داخلہ کی کاروائی مکمل کرالیں۔
معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں :9779809200262+
__9779811107682+
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

